1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دلوں کا حال بے دیکھے بھی آقا دیکھ لیتے ہیں

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏13 ستمبر 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    دلوں کا حال بے دیکھے بھی آقا دیکھ

    دلوں کا حال بے دیکھے بھی آقا دیکھ لیتے ہیں

    دلوں کا حال بے دیکھے بھی آقا دیکھ لیتے ہیں
    اندھیرے میں بھی اہل دل اجالا دیکھ لیتے ہیں
    جب آنکھیں بندکرتے ہیں مدینہ دیکھ لیتے ہیں
    نظارہ گنبد خضریٰ کا ہم کیا دیکھ لیتے ہیں
    گم اتنے ہو کے رہ جاتے ہیں جتنا دیکھ لیتے ہیں
    ضرورت کیا ہے آقا کو کہیں بھی آنے جانے کی
    جہاں جو دیکھنا ہو حسب منشاء دیکھ لیتے ہیں
    خدا ہی جانتا ہے حد ہے کیانور محمد (ص) کی
    نظر جتنی ملی جن کو وہ اتنا دیکھ لیتے ہیں
    فقیری جذب ہوجاتی ہے انوار نبوت میں
    جہاں والے فقط ظاہر کا جلوہ دیکھ لیتے ہیں
    در خیر البشر انسانیت کی آخری حد ہے
    اسی نسبت سے قد انساںکا اونچا دیکھ لیتے ہیں
    نظرسے غیب کچھ ہو توسوال غیب دانی ہے
    اَنا مِن نور ہیں ایک ایک ذرہ دیکھ لیتے ہیں
    عجب ہے شوق رسم و راہ دربار شہ بطحیٰ
    یہاں کم دیکھنے والے زیادہ دیکھ لیتے ہیں​
     
  2. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    خدا ہی جانتا ہے حد ہے کیانور محمد (ص) کی
    نظر جتنی ملی جن کو وہ اتنا دیکھ لیتے ہیں​
    بے شک!
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11

    سبحان اللہ ۔ بہت پیاری نعت ہے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ بہت پیاری نعت ہے۔
    لیکن یہ شعر تو بے مثال ہے۔ ماشاء اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں