1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درود شریف کے بارے میں اقوال وآثار صحابہ ؓ

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏2 اکتوبر 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    درود شریف کے بارے میں اقوال وآثار صحابہ ؓ :

    حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا: نبی اکرم ؐ پر درود پاک پڑھنا، گناہوں کو یوں مٹادیتا ہے ، جیسے کہ پانی آگ کو بجھادیتا ہے اور حضور ؐ پر سلام بھیجنا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے غلام آزاد کرنے سے افضل ہے اور رسول اکرم ؐ سے محبت کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں تلوار چلانے اور جانیں قربان کرنے سے افضل ہے ۔

    ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا قول ہے کہ ، مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔

    سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓنے حضرت زید بن وہب سے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آئے تو رسول اللہ ؐ پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ترک نہ کرو۔

    حضرت حذیفہؓ کا فرمان ہے کہ درود پاک پڑھنا، درود پاک پڑھنے والے کواور اس کی اولاد کو، اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے ۔

    حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا کہ جمعہ کے دن علم کی اشاعت کرو اور نبی اکرم ؐ پر درود پاک کی کثرت کرو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں