1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درجہ بندی (کیلی بریشن Calibration)

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏11 فروری 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کسی بھی معلوم معیار کے مطا بق کسی آلے کی کارکردگی کی درستگی یا ظاہر ہونے والی آﺅٹ پٹ کی درستگی کو متعین کرنا، کیلی بریشن یا درجہ بندی کہلاتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی آلے کی خصوصیات متاثر ہوتی ہیں۔ خاص طور پر جانچ پڑتال کے آلات سے درست ترین کارکردگی کے حصول کے لئے متواتر اور محتاط درجہ بندی یعنی کیلی بریشن لازمی ہوتی ہے۔اکثر الیکٹرونک مینوفیکچررز اپنے آلات کی کیلی بریشن ہر 90 دن بعد کرتے ہیں۔ زیادہ حساس اور نازک نوعیت کے آلات کی کیلی بریشن اس سے بھی کم عرصے میں مسلسل کی جاتی ہے۔
    کیلی بریشن یا درجہ بندی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ وہ آلہ چاہے اسے پیمائشی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یا وہ ٹیسٹ سگنل پیدا کرتا ہے، مطلوبہ درستگی سے عمل کررہا ہے۔آلے پر ظاہر ہونے والی قدر کا کسی معلوم معیار کی قدر سے موازنہ کیا جاتا ہے اور اگر ضروری ہو تو اس آلے کے اندرونی سرکٹ کی ایڈجسٹمنٹ کر کے اسے اس معلوم معیاری قدر کے مطابق متعین کیا جاتا ہے۔ یہ عمل اس آلے کی ہر رینج پر سرانجام دیا جاتا ہے۔مثال کے طور پر آسیلو سکوپ کی ٹائم بیس کو جانچنے کے لئے ، اس کی ان پٹ پر ایک مستحکم آسی لیٹر سے سگنل مہیا کیا جاتا ہے۔ یہ مستحکم آسی لیٹر کرسٹل کنٹرولڈ نوعیت کا ہو سکتا ہے جس میں مختلف ڈیوائیڈر درجے موجود ہوتے ہیں جس کی مدد سے، ٹائم بیس کی ہر رینج کے مطابق مختلف سگنلز پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ اکثر آسیلو سکوپس کی مثالی شرح درستگی (ایکوریسی) 3% ± ہوتی ہے۔ ایسا کرسٹل کنٹرولڈ آسی لیٹر جس کی شرح درستگی 1% ± ہو، اس مقصد کے لئے بہتر مناسب رہے گا۔
    بعض اوقات کسی آلے کی شرح درستگی کو اس کی مطلوبہ خصوصیات کے مطابق متعین کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ایسی صورت میں کیلی بریشن چارٹ یا درستگی کا چارٹ مہیا کیا جاتا ہے جس میں ڈائل سکیل کی نسبت غلطی کی مقدار یا درست مقدار بمقابلہ ڈائل سکیل درج کی جاتی ہے۔یا پھر ایک ایسی خاص مقدار بتائی جاتی ہے جو حاصل ہونے والی قدر میں جمع یا اس میں سے منہا کر کے درست قدر حاصل کی جا سکتی ہے۔
     
  2. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آلات کی کیلی بریشن کے طریقے
    C.R.O.
    ٹائم بیس : کرسٹل کنٹرولڈ آسی لیٹر اور ڈیوائیڈر (شکل C2)۔
    ایمپلی ٹیوڈ : ڈی سی ان پٹ پر سوئچ کریں اور پہلے سے درجہ بند وولٹیج سورس استعمال کریں۔ متبادل کے طور پر معلوم ایمپلی ٹیوڈ کی سکوائر ویو مہیا کریں۔

    اینا لاگ ملٹی میٹر
    کرنٹ رینج : کسی معیاری میٹر کے ساتھ سلسلے وار جوڑ کر استعمال کریں۔
    وولٹیج رینج : معلوم وولٹیج سورس استعمال کریں یا کسی معیاری میٹر کے ساتھ متوازی جوڑ کر استعمال کریں۔

    سگنل جنریٹر
    ایمپلی ٹیوڈ : اے سی ڈیجیٹل وولٹ میٹر کو 1kHz پر رکھ کر پیمائش کریں۔
    فریکوئنسی : ڈوئل بیم c.r.o. کے ایک چینل سے جوڑیں اور دوسرے چینل پر کرسٹل کیلی بریٹر یا وینWein برج (صرف آڈیو فریکوئنسی پر) سے ان پٹ دیں۔
     
  3. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    معلومات میں اضافہ کرنے کا شکریہ جی۔۔
     
  4. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    مریم ان معلومات میں دلچسپی لینے اور پڑھنے کا شکریہ۔ مزید بہتری کے لئے اپنے مشوروں سے ضرور نوازیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں