1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دخول میں مسئلہ ہے اگر منتظمین کرم فرمائیں اس طرف

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏28 جون 2006۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    دخول میں مسئلہ ہے اگر منتظمین کرم

    آداب!
    خادم کو شاکر کہتے ہیں “اردو محفل“ پر دوست کے نام سے جانا جاتا ہوں۔ یہاں بھی اسی عرفیت سے کھاتہ بنانے کی کوشش کی لیکن کوئی گڑبڑ ہوگئی ہے مجھے ای میل نہیں‌ ملی جاری کرنے کے لیے ۔ یا کہیں ردی میں‌ چلی گئی ہے جس کی وجہ سے کھاتہ جاری نہیں ہوسکا۔
    براہ کرم اس سلسلے میں اگر منتظمین کچھ کر دیں!!!
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    دوست کا کھاتہ

    جی دوست! سب سے پہلے تو خوش آمدید، آپ جیسے دوستوں (اراکینِ محفل) کے ہماری اردو میں آنے سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

    جو ہوا اس کی قطعی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی، البتہ ایک بات ثابت ہے کہ "دوست" کے نام سے کوئی کھاتہ بنا ہی نہیں تو آپ کو فعالیت بارے ای میل کیونکر بھیجی جاتی! ایسا لگتا ہے کہ اندراج کے دوران میں آپ کے انٹرنیٹ کنکشن نے جیسے کوئی شرارت کر دی ہو۔ اصل صورتحال تبھی معلوم پڑ سکتی ہے جب یہ پتہ چلے کہ کیا آپ نے اندراج کا صفحہ درست طور پر ارسال کر دیا تھا اور ارسال کے نتیجے میں ظاہر ہونے والے صفحے پر کیا پیغام آیا تھا؟

    چلئے چھوڑیئے، کیا کرنا اس سوچ بچار کا۔ اب آپ صرف اتنا بتا دیں کہ حال ہی میں "شاکر" کے نام سے جو ایک نئے صارف مندرج ہوئے ہیں کیا وہ آپ ہی ہیں؟ اگر ہاں تو کیا آپ اسی کو "دوست" میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کے مثبت جواب کی صورت میں "شاکر" کو ہی "دوست" سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

    بصورتِ دیگر آپ "دوست" کے نام سے نئے صارف کے طور پر مندرج ہونے کی کوشش کریں، کوئی وجہ نہیں کہ آپ کا کھاتہ نہ بن سکے۔ مجھے انتظار رہے گا۔

    والسلام
     
  3. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    عزیزم جواب دینے کا شکریہ۔
    شاکر کو ہی دوست میں بدل دیجیے گا۔ اور مجھے اس کی بھی ای میل نہیں‌ ملی ابھی تک کل اسی لیے اس سے مندرج ہوا تھا کہ یہاں سے اپنا دکھڑا بیان کرسکوں مگر کل بھی داخل نہ ہوسکا۔ اگر کوئی گھپلا کرکے ای میل کے بغیر ہی چلنے دیں تو کرم ہوگا۔
    ورنہ true.friend2004@gmail.com پر یہ ای میل ارسال کردیجیے گا۔
    تکلیف تو ہوگی آپ کو مگر بہت ساری دعائیں بھی ملیں گی۔
    وسلام
    ًمحمد شاکر عزیز
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    جی شاکر بھائی! اب آپ دوست کے نام سے داخل ہو سکتے ہیں۔ "دوست" کو براہِ راست فعال بنا دیا گیا ہے۔ شکریہ
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں