1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دختر پاکستان ارفع کریم کی زندگی کی مختصر داستان

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏21 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,129
    موصول پسندیدگیاں:
    9,751
    ملک کا جھنڈا:

    [​IMG]

    تاریخ پیدائش : 2 فروری 1995 ء
    جائے پیدائش : رام دیوالی ، فیصل آباد ، پاکستان
    والد کا نام : عبد الکریم رندھاوا ( آرمی آفیسر )
    رہائش : لاہور
    تعلیم : اے لیول ( پہلا سال )
    مادر علمی : لاہور گرامر اسکول
    وفات : 14 جنوری 2012ء
    جائے وفات : لاہور
    وجہ وفات : دل کا دورہ
    طبی کیفیت : مرگی
    مدفن : رام دیوالی

    کم ترین عمرمیں اعزاز:
    ارفع نے نو برس کی عمر میں 2004 ءمیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک تہلکہ مچا دیا۔ ارفع کریم رندھاوا نے دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزازحاصل کیا ۔جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ۔

    ارفع کریم کے اعزازت:
    ارفع کریم رندھاوا مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 ءمیں اپنے والد کے ہمراہ امریکہ گئیں ۔جہاں اسے دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند دی گئی۔

    ارفع کریم جب بل گیٹس سے ملی تو اس کے بارے میں کہا گیا کہ پاکستان کا دوسرا رخ ۔ ارفع کریم کو پاکستان کے دوسرے چہرے کا نام دیا ۔ ایک روشن چہرے کا نام۔بل گیٹس نے ارفع کریم سے دس منٹ ملاقات کی۔

    اسکے علاوہ دبئی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے دو ہفتوں کے لیے انہیں مد عو کیا گیا جہاں انہیں مختلف تمغا جات اور اعزازات د ئیے گئے ۔

    ارفع کریم نے دبئی کے فلائینگ کلب میں صرف دس سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا ۔

    ارفع کریم کو 2005 میں اس کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ِ ” صدارتی ایوارڈ “” پرائڈ آف پرفارمنس” دیا گیا

    ”مادرملت جناح طلائی تمغے” بھی عطا کیا گیا

    ” سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ” سے بھی نوازا گیا

    مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں منعقدہ سن 2006 کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا تھا ۔

    حکومت نے بعد از مرگ لاہور کے ایک پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم کےنام سے منسوب کر دیا علاوہ ازیں ان کے گاؤ ں کو بھی ارفع کریم کا نام دے دیا گیا ۔

    وفات
    ارفع کریم کو 22 دسمبر، 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا، بعد میں طبیعت بگڑنے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14 جنوری، 2012ء کی شب کو 16 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    ارفع کے نام پر یادگاری ٹکٹ:
    جنوری، 2012ء میں پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ارفع کے نام پر ڈاک کا یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم ننھی پری کو جنتوں میں اعلی عزتوں سے نوازے رکھے۔ آمین
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,129
    موصول پسندیدگیاں:
    9,751
    ملک کا جھنڈا:
    آمین .......... جذ اک اللہ خیرا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں