1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دانت صاف کریں دل کی بیماریوں سے محفوظ رہیں، نئی تحقیق

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دانت صاف کریں دل کی بیماریوں سے محفوظ رہیں، نئی تحقیق
    upload_2019-12-3_3-52-17.jpeg
    لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مرد و خواتین سمیت برگ اپنے دانتوں کی بیماریوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں، انہی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے مہنگی ترین ادویات کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس بیماری کے دور نہ ہونے پر متعدد دیگر چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اب ایک طبی تحقیق جنوبی کوریا سے آئی ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر سیئول کی ایھوا ویمن یونیورسٹی کے حالیہ مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دن میں کم سے کم 3 مرتبہ دانت صاف کرنا امراضِ قلب کے خطرات میں 10 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دانت صاف کرنے سے ’آٹریئل فبریلیشن‘ کے خطرات کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن متاثر ہوتی ہے۔ سینئر مصنف ڈاکٹر طائی جِن سونگ کا کہنا ہے کہ ہم نے طویل عرصے تک ایک بڑے گروپ کا مطالعہ کیا جس سے ہمیں بہترین نتائج حاصل ہوئے۔

    ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ متعدد مرتبہ دانت صاف کرنے سے دانت، مسوڑھوں اور منہ میں موجود جراثیم کم ہو جاتے ہیں جس کے بعد جراثیم منہ کے ذریعے خون میں داخل نہیں ہو پاتے۔

    اس سے قبل بھی جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے 40 سے 79 سال کی عمر کے ایک لاکھ 61 ہزار افراد کے مطالعے سے منہ کی صحت و صفائی اور دل کی بیماریوں کے مابین تعلق کا جائزہ لیا تھا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں