1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دانت باقاعدگی سے برش کیجئے، الزائمر سے بچئے
    upload_2019-6-19_2-55-38.jpeg
    بعض ناقابلِ تردید شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ کی صحت اور دماغی امراض کے درمیان ایک تعلق پایا جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دانتوں کو صاف رکھنے سے مضبوطی دانتوں کے علاوہ الزائمر جیسے امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
    میڈیا رپورٹ کے مطابق اب اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ روزانہ باقاعدگی سے دانتوں کو صاف رکھنے سے الزائمر اور دیگر دماغی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے سائنسدانوں نے کہا کہ روزانہ دانتوں کو صاف رکھتے ہوئے نہ صرف آپ اپنے دانت بچاسکتے ہیں بلکہ خود کو الزائمر سمیت کئی امراض سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسوڑھوں کی سوزش (جنجی وائٹس) اور الزائمر کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ اس کا ثبوت دیتے ہوئے یونیورسٹی کے شعبہ کلینیکل علوم کے ماہر پائٹرمائڈل اور ان کے ساتھیوں نے خاص بیکٹیریا کے ڈی این اے پیش کئے ہیں۔ مسوڑھوں کی سوزش میں جو بیکٹیریا سرگرم ہوتے ہیں وہ منہ کے ذریعے دماغ تک جاتے ہیں اور یوں الزائمر کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا دماغ میں جاکر ایک ایسا پروٹین بناتے ہیں جو دماغی خلیات یعنی عصبیوں (نیورونز) کو تباہ کرتا ہے اور انسانی یادداشت کم ہوتی رہتی ہے اور آخرکار وہ الزائمر کی جانب پہنچ جاتا ہے۔

    پروفیسر مائڈل کہتے ہیں کہ یہ بیکٹیریا الزائمر کی براہِ راست وجہ نہیں بلکہ یہ الزائمر کو بڑھاتا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ دانتوں کو برش کرنے اور دھاگے سے فلاسنگ کی بدولت اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں