1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دالیں،،، ماش ،مونگ ،مسور،ارہر،چنے کی دال ،

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏20 نومبر 2017۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    ماش کی دال
    پیاز ۔۔۔ ۱ عدد، باریک کٹا ہوا
    ادرک ۔۔۔ ۰ ٹکڑے
    لہسن ۔۔۔ ۱ بڑا چمچ
    ٹماٹر ۔۔۔ ۲ عدد
    نمک ۔۔۔ ۱ چمچ، یا حسب ذیئقہ
    پسا ہوا دھنیا ۔۔۔ دیڑھ چمچ
    پسا ہوا زیرہ ۔۔۔ دیڑھ چمچ
    پسی لال مرچ ۔۔۔ ادھا چمچ، یا حسب ذیئقہ
    ثابت زیرہ ۔۔۔ ۱ چمچ
    ہلدی ۔۔۔ادھا چمچ
    ماش کی دال ۔۔۔ ۱ کپ
    مکھن ۔۔۔ گارنش کے لئے
    دھنیا ۔۔۔ گارنش کے لئے
    ہری مرچیں ۔۔۔ گارنش کے لئے
    تیل ۔۔۔ حسب ضرورت

    ترکیب
    ۔۔۔ دال کو سب سے پہلے اچھی طرح صاف کر کہ ۱ گھنٹے کے لئے بھگو دیں
    ۔۔۔ کچھ تیل کو پتیلی میں گرم کر لیں اور اس میں پیاز، ادرک اور لہسن شامل کر لیں۔ ینہے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
    ۔۔۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کر لیں۔ اسکو اپ اچھی طرح بھونین، یہاں تک کہ ٹماٹر اور پیاز سب ایک ساتھ گھل مل جائں اور تیل اوپر ا جائے
    ۔۔۔جب مصالحہ تیار ہو جائے تو ماش کی دال کہ ڈرین کر کہ شامل کر لیں۔ ساتھ میں ۲ کپ پانی ڈال کہ ابالے تک لے ائین اور پھر ڈھک کہ ہلکی انچ پے پکائن ۲۰ ۲۵ منٹ کے لئے یہاں تک کہ دال گل جائے۔
    ۔۔۔ گارنش کے لئے دھنیا، یری مرچین اور مکھن ڈال لیجئے اور گرم روٹی کے ساتھ سرو کیجئے۔

    [​IMG]
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    راجھستانی دال
    جزا
    چنے کی دال: آدھا کپ
    مونگ کی دال: آدھا کپ
    ارہر کی دال: آدھا کپ
    ماش کی دال: آدھا کپ
    مسور کی دال: آدھا کپ
    پانی: 3 سے 4 کپ
    ٹماٹر: 1 سے 2 عدد
    لال مرچ: 1 چائے کا چمچ، پسی ہوئی
    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
    لہسن ادرک کا پیسٹ: ڈیڑھ چائے کا چمچ
    نمک: حسب ذائقہ
    ثابت لال مرچ: 8 سے 10 عدد
    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ
    لونگ: 2 سے 3 عدد
    دار چینی کے ٹکڑے: 2 عدد
    ہری مرچ: 4 عدد، فرائی کی ہوئی
    لہسن: 1 چائے کا چمچ
    تیز پات: 4 سے 5 عدد

    ترکیب
    پہلے ایک برتن میں تمام دالوں کو پانی میں بھگو دیں۔
    پھر برتن میں دال، پانی، ٹماٹر، پسی لال مرچ، ہلدی اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
    اب اس کو ہلکا سا بلینڈ کر لین
    اب اس میں نمک ڈال کر پکالیں۔ دال کو ڈش میں نکال لیں۔
    ایک پین میں تیل، ثابت لال مرچ، زیرہ، سفید زیرہ، لونگ، دار چینی، ہری مرچ، تیز پات اور لہسن ڈال کر بگھار کے لیے پکا لیں۔
    دال کو بگھار لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    اَرہر کی دال
    اشیاء:
    $ارہر کی دال # ایک پیالی
    $بیگن # دو عدد (گول گول قتلے کاٹ کر نمک ملا دیں)
    $ٹماٹر # چار عدد (درمیانے سائز کے، اُبال کر بلینڈر میں پیس لیں)
    $لال مرچ # ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
    $ہلدی # آدھا کھانے کا چمچہ
    $ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
    $دار چینی # توے کے اوپر بھون کر پیس لیں
    $ہری مرچ # چار عدد
    $کڑی پتہّ # چھ عدد
    $لیموں # چار عدد
    $رائی # آدھا چائے کا چمچہ
    $نمک # حسبِ ذائقہ
    $تیل # ایک کھانا پکانے والا چمچہ

    ترکیب:
    سب سے پہلے دال کو اچھی طرح اُبال لیں، جب اچھی طرح گل جائے تو اُتار لیں پھر ایک دیگچی میں تیل ڈال کر کڑی پتہّ سیاہ کرلیں، جب سیاہ ہو جائے تو ہلدی، مرچ، نمک، ادرک، لہسن ڈال کر ہلکا بھون لیں پھر اُبلے ہوئے ٹماٹر، رائی، لیموں کا رس ڈال دیں، اب دال اور ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں، بیگن الگ سے اچھی طرح فرائی کر لیں، انہیں دال کے اوپر ڈال کر پِسی ہوئی دارچینی ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں، جتنی دیر دم پر رکھیں گے یہ اتنی ہی مزیدار ہو گی
     
  4. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    مونگ کی بھنی دال
    اشیاء:
    دال مونگ ڈھائی کلو
    پیاز ایک عدد
    لہسن چند جوئے
    نمک ایک چائے کا چمچہ
    گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
    ہرا دھنیا چند پتے
    گھی حسب ضرورت
    ترکیب:
    پتیلی میں گھی گرم کریں اورپیاز کے لچھے کاٹ کر اس وقت تک تلیں جب تک کہ ان کی رنگت بادامی نہ ہوجائے۔اب پسا ہوا درک اور نمک ، سرخ مرچ ، پیاز کے لچھوں میں ڈال کر بھونیں، جب مسالوں کی بساند جاتی رہے تو دال ڈال کر پندرہ بیس منٹ تک بھونیں۔ ایک پیالی میں پانی ڈال کر مدھم آنچ پر دال گلنے دیں۔ دال گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو پسا ہوا گرم مصالحہ اوپر سے چھڑک دیں اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ مونگ کی بھنی ہوئی خوش ذائقہ دال تیار ہے۔​
     
  5. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    مونگ کے چیلے
    اشیاء:
    مونگ کی دال 1 کپ
    زیرہ 1 چائے کا چمچ
    ہری مرچیں 1 عدد
    ہینگ 1 چٹکی
    پنیر 100 گرام
    ٹماٹر،پیاز(کٹے ہوئے) آدھا،آدھا کپ
    دھنیا(کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    لال مرچ پاﺅڈر 1\2 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل حسب ضرورت
    ترکیب:
    مونگ کی دال کو صاف کرکے دھولیں۔ مونگ کی دال کو دو کپ پانی میں دو گھنٹے تک بھگودیں۔ بھگوئی ہوئی مونگ کی دال کو زیرہ اور ہری مرچوں کے ساتھ پیسیں۔ دو کھانے کے چمچ کے برابر پانی میں ہینگ کو کھول لیں اور اسے دال کے مکسچر میں ملادیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔ پنیر کو کش کرلیں اور کٹے ہوئے پیاز، ٹماٹر اور ہرا دھنیا کے ساتھ ملادیں۔ نمک اور لال مرچ کے ساتھ ملائیں اور الگ رکھ لیں۔ توے یا فرائی پین میں تیل گرم کریں۔ تین چوتھائی کٹوری کے برابر مکسچر سے تھوڑے تھوڑے توے پر ڈالیں اور اسے پھیلائیں تاکہ یہ تقریباََ پانچ انچ کا پین کیک بن جائے۔دو کھانے کے چمچ کے برابر پنیر کو پہلے اوپر کے حصے پر چھڑکیں۔ چیلہ کے اطراف میں بھی تھوڑا سا تیل چمچ سے ڈالیں اور درمیانی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں پھر پلٹ کر دوسری طرف سے پکائیں۔پودینے یا اپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لڑی بنانے کی کیا ضرورت تھی بھلا
     
  7. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا لگتا ہے آپ کو دال پسند نہیں ،،،
    اس کی ضروت صرف کھانا پکانے والے یہ سمجھ سکھتے ہیں ،، صرف کھانے والے نہیں ،،​
     
    ھارون رشید اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جہاں ہو دال وہاں مولویں کی ہڑتال
     
  9. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    کیوں لیا اسلام آباد میں دھرنے میں بیٹھے ہیں ،،،:soch:
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بیٹھا کہاں جاتا ہے اب
     
  11. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دھرنے میں دال ہے کیا؟
     
  13. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ عقیل
    نہیں دال تو نہیں مگر سنا ہے میوے وغیرہ ہیں شاید اس یہ وجہ سے
    ھارون رشید
    ادھر پہچے ہوۓ ہیں ،،،، :nty:
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اگر پکڑے گئے خدا نخواستہ تو پھر جیل میں دال ہی ہوگی
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایویں ہی آپاں جی ماڑی جان دکھ ہزار
     
  16. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایویں ہی آپاں جی ماڑی جان دکھ ہزار اسکی اردو بھی بتا دیجئے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    ماش کی دال گوشت

    اجزا٫
    مٹن آدھا کلو
    ماش کی دال آدھا پاؤ
    ٹماٹر۔ چوپڈ دو عدد
    پیاز۔ چوپڈ ایک عدد
    لال مرچ پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ پاؤ ڈر------- ایک چائے کا چمچ
    ادرک لہسن۔ چوپڈ تین کھانے کے چمچ
    ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی ----------- آدھا چائے کا چمچ
    نمک ------------ حسب ذائقہ
    تیل ¼ کپ

    باریک لمبی کٹی ادرک سجانے کے لئے
    ہری مرچ سجانے کے لئے
    ہرا دھنیا سجانے کے لئے

    ماش کی دال گوشت
    ترکیب


    ماش کی دال کو ہلدی کے ساتھ ایک کنی رہنے تک ابال لیں۔ ایک دوسرے برتن میں گوشت، پیاز، ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، ثابت اور پسا گرم مصالحہ اور پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ پھر اس میں تیل اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ جب تیل اوپر آنے لگے تو اس میں ماش کی دال، ہری مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
    پھر مزیدار ماش کی دال گوشت پر ہرا دھنیا اور لمبی کٹی ادرک ڈال کر سرو کریں۔

     
  19. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    پانچ دالیں ایک سالن
    اجزا
    دال ماش، چنا، مونگ، مسور، ارہر سب آدھ آدھ پاؤ ملالیں
    ہلدی ایک چٹکی
    نمک ، سرخ مرچ حسب پسند
    گرم مسالہ پیسا ہوا چائے کی دو چمچی برابر
    ادرک آدھی چھٹانک
    ہرا مسالہ
    گھی آدھ پاؤ
    لہسن دو جوئے
    ترکیب
    ایک سیر پانی کو پکنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں نمک سرخ مرچ اور ہلدی ڈال دیں- ایک اُبال آنے پردالیں جو کہ ایک گھنٹہ پہلےسےبھیگی ہوئ ہوں ڈال دیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنےدیں۔ جب آدھ کچری ہوجائےتوادرک اورہری مرچ کاٹ کرڈالدیں اورجب پوری پک جائےتوگھی میں لہسن کاٹ کرڈالیں اوراسکو سُرخ کرکےاُس سے بگھاریں- پھرگرم مسالہ اور ہرادھنیا ڈال کرپیش کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں