1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

داعش میں شامل دو پاکستانی شخصیات گرفتار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏5 مارچ 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    داعش میں شامل دو پاکستانی شخصیات گرفتار​
    14 جنوری 2017
    [​IMG]
    اسلام آباد (رپورٹ ،عمرفاروق) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مشہورومعروف مناظر اور مرکزی رہنماء ڈاکٹر پروفیسر طالب الرحمن بیٹے کی داعش میں شمولیت کے بعد سعودی عرب فرار ہوئے جہاں منفی سرگرمیوں پر ملوث ہونے پرسعودی پولیس نے بھائی سمیت انہیں دھر لیا ہے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا اہم وفدان کی رہائی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔

    پروفیسرطالب الرحمن کا بیٹا اسامہ گزشتہ سال داعش میں شمولیت کے بعد افغانستان چلا گیا تھا جہاں وہ چند ماہ قبل مارا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث اس وقت ایک بڑے بحران کا شکار ہے اس جماعت کے دو اہم رہنماء سعودی عرب میں گرفتار ہو گئے ہیں ڈاکٹر طالب الرحمن کے بھائی پروفیسرطیب الرحمن نے اوصاف کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ پروفیسرطالب الرحمن اور توصیف الرحمن کو سعودی دارالحکومت ریاض سے گرفتار کیا گیا ہے ان کے ساتھ توصیف الرحمن کا پندرہ سالہ بیٹا اور دومہمان بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

    پروفیسر طیب الرحمن کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمیں یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مرکزی قیادت سینیٹرساجد میرکی قیادت میں سعودی عرب پہنچ گئی ہے وہ معلومات حاصل کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث راولپنڈی کے سرپرست اعلی ، مرکزی رہنماء ، جامع مسجد صفا سیٹلائٹ ٹائون کے خطیب اور معروف اہل حدیث مناظر ڈاکٹر پروفیسر طالب الرحمن کا بیٹا اسامہ گزشتہ سال پاکستان سے غائب ہوا اور حسا س اداروں نے اس وقت اس کی فون کال ٹریس کی جب اسامہ نے افغانستان سے اپنے گھر فون کیا جس کے بعد حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر طالب الرحمن کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کی تواس دوران طالب الرحمن کو دل کا دورہ پڑا اورایک سرکاری ہسپتال میں اس کا علاج کروایا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطالب الرحمن حساس اداروں کویہ یقین دہانی کرواکے رہاہوئے تھے کہ ان کااپنے بیٹے سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے رہائی کے بعد ڈاکٹر طالب الرحمن سعودی عرب چلے گئے جہاں ان کا دوسرا بیٹا زیر تعلیم ہے اور بڑا بھائی ڈاکٹر توصیف الرحمن ایک یونیورسٹی میں ملازم ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی وزار ت داخلہ نے ڈاکٹرطالب الرحمن اورڈاکٹر توصیف الرحمن کو چند دن قبل گرفتار کر لیا ہے اس گرفتاری سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائیوں نے سعودی عرب میں امریکیوں سے ملاقاتیں کی تھیں اورکچھ منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے ان کی گرفتاری کا سنتے ہی مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مرکزی قیادت سینیٹر پروفیسرساجد میر، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے چیئرمین حافظ عبدالکریم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ علی محمد ابوتراب سعودی عرب پہنچ گئی ہے دودن قبل انہوں نے سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز ال شیخ سے ملاقات کی ہے اور دونوں بھائیوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے مکمل تحقیقات سے قبل رہائی سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پروفیسر طالب الرحمن کا بیٹا اسامہ جو داعش میں شامل ہوا تھا وہ افغانستان میں چند ماہ قبل مارا گیا ہے واضح رہے کہ پروفیسرطالب الرحمن کا تعلق خانیوال سے ہے اور وہ اہل حدیث مسلک کے چوٹی کے مناظر ہیں پاکستان میں مخالف مسالک کے خلاف تقاریرکی وجہ سے وہ متنازعہ رہے ہیں وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور شعلہ بیان خطیب بھی ہیں ۔
    ح
     
    Last edited by a moderator: ‏6 مارچ 2017
  2. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    04 مارچ 2017
    فیس بک

    سینیٹر پروفیسر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی جدوجہد رنگ لائی انتہائی مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر سید طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ اور سید توصیف الرحمن شاہ راشدی حفظہ اللہ کو سعودی حکام نے تفصیلی تفتیش کے بعد ثبوت نہ ہونے کی بنا پر با عزت رہا کر دیا.

     
  3. چھٹا انسان
    آف لائن

    چھٹا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏13 دسمبر 2016
    پیغامات:
    1,962
    موصول پسندیدگیاں:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    گرفتاری اور رہائی کی خبر ساتھ ساتھ ؟؟
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    خبروں میں تاریخ بھی ساتھ لکھی ہوتی ہے۔

    والسلام
     

اس صفحے کو مشتہر کریں