1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

داستان حیات از خلیل جبران

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از کمال, ‏13 جولائی 2009۔

  1. کمال
    آف لائن

    کمال مہمان

  2. راشد شہزاد
    آف لائن

    راشد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2009
    پیغامات:
    104
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شیئرنگ کا بہت شکریہ کمال بھائی۔:91:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ کمال جی
    خوبصورت شئیرنگ ھے یہ بھی
     
  4. وقاص علی قریشی
    آف لائن

    وقاص علی قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 فروری 2009
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کچھ تعارف بھی کرا دیتے کتاب کے بارے میں‌
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کمال بھائی ۔ لنک شئیر کرنے کے لیے شکریہ ۔
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    خلیل جبران کسی تعارف کے محتاج ہی نہیں ہیں۔ کہ اس لبنانی عرب عیسائی عظیم ادیب نے وہ شہ پارے تخلیق کیے ہیں کہ بس پڑھتے ہی جائیں اور جس گہرائی سے وہ کسی پہلو پر بات لکھتے ہیں تو بےاختیار ان کے پرواز تخیل کو داد دینے کو دل کرتا ہے۔
     
  7. کمال
    آف لائن

    کمال مہمان

    کتاب پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ سب خواتین وحضرات کا بہت بہت شکریہ۔۔۔خلیل جبران واقعی کسی تعارف کے محتاج نہیں‌کافی مشہور رائٹرہیں ان کی لکھاوت کافی پختہ اور محبوب خان بھائی نے واقعی قابل قدر اور سلیس تعارف پیش کیاہے
     
  8. وقاص علی قریشی
    آف لائن

    وقاص علی قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 فروری 2009
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    تعارف لازمی کروانا چاہیے چاہے کوئی کتنا ہی مشہور کیوں نہ ہو ہر کسی کو معلوم نہیں ہوتا شکریہ
     
  9. کمال
    آف لائن

    کمال مہمان


    خلیل جبران


    عربی زبان کا مشہور صاحب طرز ادیب ، جبران خلیل جبران ۱۸۸۳ء میں پیدا ہوا، مقام پیدائش بشریٰ ہے۔ جو لبنان کے مضافات میں الارزالخالد کے قریب واقع ہے۔ ابتدائی زندگی شمالی لبنان کی آزاد فضامیں گزری ۔ بارہ برس کی عمر میں ترک وطن کر کے ممالک متحدہ امریکہ چلا گیا۔ چند سال وہاں ٹھہرکر عربی زبان وادب کی تحصیل کیلئے بیروت آیا اورمدرسہ حکمت میں داخل ہو گیا۔۱۹۰۳ ء میں امریکہ واپس ہوا۔ اور پانچ برس تک وہاں رہا، اس عرصہ میں اس کا زیادہ ترقیا م بو سٹن میں رہا ۔ جہاں اُس نے کچھ کتابیں عربی زبان میں تالیف کیں۔
    ۱۹۰۸ء میں مصوری اور دیگر فنون لطیفہ کی تکمیل ، نیز یورپ کے بڑے بڑے شہروں کی سیاحت کے لئے پیرس کا سفر کیا ۔ تین سال پیرس میں رہ کر جامعہ فنون فرانسیسی سے امتیازی سندحاصل کی اورمجلس فنون فرانسیسی کارُ کن مقرر کیا گیا۔
    ۱۹۱۲ میں پھر امریکہ گیا اور نیویارک میں مستقل اقامت اختیار کرلی۔ یہاں اس نے عربی اور انگریزی میں بہت سی کتابیں اور مقالے لکھے جن کی وجہ سے وہ ساری دنیا کے اہل فن کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔ ان کتابوں کے علاوہ کچھ غیر فانی مقالات ہیں، جو مختلف اوقات میں شائع ہو کر یورپ کی اکثرزبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔
    جبران کی ایک کتاب ”الرسوم العشرون“ کے نام سے ہے جو اس کے سحر آفریں موقلم کی اشاراتی تصویر وں کا نادرِ روز گار مجموعہ ہے۔ یہ کتاب ۱۹۱۹ء میں شائع ہوئی تھی۔ جبران کی انگریزی تالیفات دنیا کی اکثر زندہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔
    مسرت کا مقام ہے کہ اردو بھی جبران خلیل جبران کے افکار سے ناآشنا نہیں ۔سب سے پہلے قاضی عبدالغفار ، مصنف ”لیلیٰ کے خطوط“ نے اس کے انگریزی شاہکار ”النبی“کا ترجمہ” اُس نے کہا“کے نام سے کیا۔ پھر اسی کتاب کا دوسرا ترجمہ ”مسائل ِحیات“ لاہور سے شائع ہوا۔ اس کے بعد ابوالعلاچشتی نے ” الارواح المتمردہ“ کو” سرکش روحیں “کے نام سے براہِ راست عربی سے اردو میں منتقل کیا۔ سب سے آخر میں بشیر ہندی نے ”پاگل “ملک کے سامنے پیش کی ،جو” المجنون“کے غالبا انگریزی ایڈیشن کا ترجمہ ہے۔ ان کتابوں کے علاوہ کچھ مضامین اور افسانوں کے تراجم ہیں، جو صلاح الدین قریشی، رضا انصاری اورحبیب اشعر کی طرف سے مختلف ادبی رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔
     
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    کمال بھائی بہت ہی باکمال جامع تعارف زیب ہماری اردو کردی ہے۔
     
  11. وقاص علی قریشی
    آف لائن

    وقاص علی قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 فروری 2009
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ ہوئی نہ کمال بھائی کمال کی باتیں شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں