1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیبر ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خودکش دھماکا،3 افراد جاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏1 ستمبر 2015۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    خیبر ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خودکش دھماکا،3 افراد جاں بحق
    ویب ڈیسک منگل 1 ستمبر 2015
    خیبر ایجنسی: جمرود میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خودکش بم دھماکے میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں باب خیبر کے قریب واقع پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر عین اس وقت دھماکا ہوا جب پولیٹیکل لائن افیسر اپنی گاڑی میں نکل رہے تھے تاہم وہ خود اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں, دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 58 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

    دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جب کہ کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار اور ایک راگیر شامل ہیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا، واقعے کے بعد حملہ آور کے اعضا اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ دھماکے کی جگہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا مہتاب خان عباسی نے دھماکے میں شہید خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیٹکل انتظامیہ سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن و سلامتی میں خاصہ دار فورس کی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    http://www.express.pk/story/388095
    خیبر ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خودکش دھماکا،6 افراد جاں بحق
    http://www.express.pk/story/388095/
     
    Last edited: ‏1 ستمبر 2015
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    خودکش حملے،دہشت گردی اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے اور قران و حدیث میں اس کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے. جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ دہشتگرد جان لیں کہ وہ اللہ کی مخلوق کا بے دردی سے قتل عام کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں اور اللہ اور اس کے پیارے رسول صلم کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں. اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ بے گناہ اور معصوم لوگوں کے قتل کی اسلام میں ممانعت ہےاور
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ:
    خیبر ایجنسی خود کش دھماکا، 3 افراد ہلاک
    https://awazepakistan.wordpress.com
     
    Last edited: ‏1 ستمبر 2015

اس صفحے کو مشتہر کریں