1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیبرپختونخوا: 103 سالہ بزرگ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏25 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    خیبرپختونخوا میں 103 سالہ بزرگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد وہ وبا کو شکست دینے والے دنیا کے عمر رسیدہ افراد میں شامل ہوگئے۔

    خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بزرگ کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں نے کہا کہ 'اتنے معمر شخص کی کورونا سے صحتیابی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا طبی نظام اتنا خراب نہیں ہے جس قدر اس حوالے سے باتیں کی جاتی ہیں۔'

    واضح رہے کہ عزیز عبدالعلیم چترال کے شمالی ضلع کے ایک گاؤں کے رہائشی ہیں اور وہ جولائی کے اوائل میں کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    مکمل صحتیابی کے بعد انہیں گزشتہ ہفتے ہسپتال کے ایمرجنسی رسپانس سینٹر سے رخصت کیا گیا۔

    [​IMG]
    —فوٹو: رائٹرز


    عزیز کے بیٹے سہیل احمد نے چین اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع اپنے گاؤں سے فون پر رائٹرز کو بتایا کہ 'ہم ان کی عمر کی وجہ سے پریشان تھے لیکن ابو بالکل بھی پریشان نہیں تھے۔'

    سہیل نے اپنے والد کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے شاید اس لیے کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہوئے لیکن انہیں تنہائی میں رہنا پسند نہیں ہے۔

    50 سالہ سہیل نے بتایا کہ ان کے والد نے 70 سال تک بڑھئی کا کام کیا اور ان کی 3 بیویوں، 9 بیٹے اور بیٹیوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی چوتھی بیوی چھوڑ کر جاچکی جبکہ پانچویں سے ابھی شادی کی ہے۔

    آغا خان ہیلتھ سروس ایمرجنسی سینٹر کے ایک سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر سردار نواز نے کہا کہ عزیز کو اپنی تنہائی اور علاج کے دوران اخلاقی اور نفسیاتی مدد بھی فراہم کی گئی۔

    عارضی سینٹر محض چند ہفتے قبل لڑکیوں کے ہاسٹل میں قائم کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب جارہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں کمی رپورٹ ہو رہی ہے۔

    ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 490 ہوچکی ہے جبکہ اموات 5 ہزار 778 ہیں تاہم ان کیسز میں سے 2 لاکھ 19 لاکھ 783 افراد شفایاب ہوگئے ہیں جو 81 فیصد سے زیادہ ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں