1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خیالِ یار دل میں ہے زباں پہ اس کا نام بھی--برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏25 جون 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    زنیرہ عقیل
    -------------
    خیالِ یار دل میں ہے زباں پہ اس کا نام بھی
    گواہ اس پہ دیکھئے ہے میرا سب کلام بھی
    -----------------
    لگی ہے لو خدا سے ہی اسی کا مجھ کو آسرا
    دکھا رہا ہے راستہ وہی مرا امام بھی
    ------------
    خدا کے در پہ سر مرا اسی طرح جھکا رہے
    ہیں سب اسی کے واسطے سجود بھی قیام بھی
    ----------
    جہاں میں جو بھی چیز ہے ، وہ سب یہاں ہے عارضی
    -----یا
    کسی کو کب ثبات ہے ہے سب یہاں پہ عارضی
    خدا ہی بس یہاں پہ تھا اسی کو ہی دوام بھی
    ------------------یا
    خدا ہی تھا رہے گا وہ ، اسی کو ہے دوام بھی
    ---------------
    نبی ہمیں ملا ہے جو خدا کا وہ حبیب ہے
    اسی نے رب دیا ہمیں ،خدا کا یہ پیام بھی
    --------------
    خدا ہی اس جہان کو چلا رہا ہے دیکھئے
    وہی ہے رب جہان کا اسی کا انتظام بھی
    ----------------
    جہان یہ یہاں نہ تھا خدا نے سب بنا دیا
    ----------یا
    وجود اس جہان کا ہے کُن سے ہی بنا ہوا
    خدا کے حکم سے جہاں کا ہو گا اختتام بھی
    -----------
     
    حنا شیخ 2، شکیل احمد خان اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ENGR M SHUMRAIZ SHARIF
    آف لائن

    ENGR M SHUMRAIZ SHARIF ممبر

    شمولیت:
    ‏10 مارچ 2020
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    #تماموالدینکے_لئے.....!!

    ایک بہت ہی ذہین لڑکا تھا ، اس نے سائنس میں ہمیشہ 100 کے لگ بھگ نمبر لیے !

    ‏ IIT کے لئے سلیکٹ ہوئے اور IIT میں عمدہ اسکور کیا۔

    ایم بی اے کے لئے کیلیفورنیا یونیورسٹی گئے۔
    امریکہ میں اعلی تنخواہ والی ملازمت حاصل کی اور وہیں سکونت اختیار کی۔

    ایک خوبصورت تامل لڑکی سے شادی کی۔

    5 کمروں کا بڑا گھر اور لگژری کاریں خریدیں ۔
    اس کے پاس وہ سب کچھ تھا جو اسے کامیاب بنا دیتا ہے لیکن کچھ سال قبل اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

    * غلط کیا تھا؟

    کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف کلینیکل سائکالوجی نے اس کے معاملے کا مطالعہ کیا اور معلوم کیا کہ "" کیا غلط ہوا؟ "*

    محقق نے لڑکے کے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ ملاقات کی اور دیکھا کہ وہ امریکہ کے معاشی بحران کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے اور اسے زیادہ دن نوکری کے بغیر بیٹھنا پڑا۔

    حتی کہ اپنی پچھلی تنخواہ کی رقم کو کم کرنے کے بعد بھی اسے نوکری نہیں ملی۔

    تب وہ گھر کے لیے قرضہ کی قسط ادا نہ کر پایا اور وہ اور اس کے اہل خانہ گھر سے محروم ہوگئے۔

    وہ کم پیسوں سے گزارا کرتے ھوئے چند ماہ زندہ بچ گئے اور پھر اس نے اور اس کی اہلیہ نے مل کر خودکشی کا فیصلہ کیا۔

    اس نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مار دی اور پھر خود کو گولی مار دی۔

    کیس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس شخص کو * کامیابی * کے لئے پروگرامڈ ( عادی ) بنایا گیا تھا لیکن اسے ناکامیوں سے نمٹنے کے لئے تربیت نہیں دی گئی تھی۔

    اب آئیے اصل سوال کی طرف۔

    * انتہائی کامیاب لوگوں کی کیا عادات ہیں؟*

    سب سے پہلے ، میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے سب کچھ حاصل کرلیا ہے تو ، سب کچھ کھونے کا موقع ہے ، کوئی نہیں جانتا ہے کہ اگلا معاشی بحران دنیا کو کب پہنچے گا۔

    کامیابی کی بہترین عادت ناکامیوں سے نمٹنے کے لئے تربیت حاصل کرنا ہے۔

    میں ہر والدین سے درخواست کرنا چاہتا ہوں ، براہ کرم آپ کے بچے کو صرف کامیاب ہونے کا عادی نہ بنائیں بلکہ ان کو یہ سکھائیں کہ ناکامیوں کو کیسے سنبھالیں
    اور انہیں زندگی کے بارے میں مناسب سبق بھی سکھائیں۔

    اعلی سطح کی سائنس اور ریاضی سیکھنے سے انہیں مسابقتی امتحانات کو پاس کرنے میں مدد ملے گی لیکن زندگی کے بارے میں علم انہیں ہر مسئلے کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    پیسے کے لئے کام کرنےğo8 کی تعلیم دینے کے بجائے انھیں یہ سکھائیں کہ پیسہ کس طرح کام کرتا ہے۔

    ان کا جنون ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں کیونکہ یہ ڈگریاں اگلے معاشی بحران میں ان کی مدد نہیں کریں گی اور ہم نہیں جانتے کہ اگلا بحران دنیا کو کب پہنچے گا۔

    "کامیابی ایک کمزور ٹرینر ( استاد ) ہے۔ ناکامی آپ کو زیادہ سکھاتی ہے۔"

    نوٹ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
    ✍۔۔۔بقلم تحریر
     
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    کسی اچھی بات کو سمجھانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لینا کبھی کار آمد ثابت نہیں ہوتا
     
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی اپنا اکاؤنٹ بنائیں نئی لڑی بنائیں او جو چاہیں لکھیں ۔ میرے پیج پر لکھنے کا مقصد سمجھ نہیں آیا ۔ یہ جگہ میری غزل پر کومنٹ کرنے کے لئے ہے
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ، ماشاء اللہ!
     
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    خُدا سے لو لگائی ہے سہارا ہے تو اُس کا ہے
    دکھاتا راستہ ہے رب جو ہے مرا امام بھی
    یادش بخیر (احمدندیم قاسمی)
    پورے قد میں کھڑا ہوں تو یہ تیرا ہے کرم
    مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا''''''''''''(احمد ندیم قاسمی)
     
    Last edited: ‏5 جولائی 2020
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ!
     
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    صاف وشفاف خیالات جو اِس غزل کے محرک ،روح و رواں اور ہر شعرسے مترشح ہیں، تعریف کے لائق ہیں۔۔۔۔۔
     
  9. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ میرے محترم بھائی خان صاحب
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پیسٹ کی جگہ کا انتخاب نا مناسب ہے
    اپنی لڑی بنا کر شئیر کیجیے
    شکریہ
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں