1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوش رہنے کی چھوٹی چھوٹی باتیں ۔۔۔۔ ارسلان احمد

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خوش رہنے کی چھوٹی چھوٹی باتیں ۔۔۔۔ ارسلان احمد

    ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف چند فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا اختیار آپ کے اپنے پاس ہے, خوش رہنا ایک آرٹ ہے .اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں
    1۔دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں۔
    2۔ رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضرور کریں
    3 ۔ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں۔
    4 ۔ہوسکے تو گھر کے اندر ایک گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں۔
    5 ۔پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیئے اگر نہیں کرسکتے تو کم از کم Walk ضرور کریں۔اچھا ایک تجربہ کریں جب آپ بہت زیادہ پریشان ہوں تو پیدل چلنا شروع کردیں اور جب تک تھکاوٹ نہ ہو چلتے رہیں آپ دیکھئے گا آپ کا اسٹریس لیولبہت ہی زیادہ کم ہوگیا ہے۔
    6۔ دن میں کسی نہ کسی کی غریب رشتہ دار ہمسایہ کی مدد ضرور کریں۔
    7۔ذ زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں
    8۔ اپنی پسند کی خوشبو لگائیں
    9 ۔پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں۔
    10۔ " نو کمپلین ڈے" یعنی "شکایت کے بغیر دن" منائیں, آج کسی سے کوئی شکایت نہیں کروں گا پھر دن بڑھاتے جائیں, نو کمپلین ویک, نو کمپلین منتھ۔
    11۔گھر میں دفتر میں جدت ترازی کی مہم چلائیں, ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں, گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں۔
    12۔ خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں۔
    13۔مہینے میں دو بار دعوت کریں, کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں۔
    14۔ لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا بالکل چھوڑ دیں۔
    15۔اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیئے, چھوٹی سے چھوٹی خوشی کو یاد کریں, یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی۔
    16۔ صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے, ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو ترو تازہ کردیتی ہے, خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔
    17۔ سفر کریں یعنی اپنے ماحول کی یکسانیت سے نکلیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی پر فضا مقامات پر جائیں کبھی جنگلوں کا کبھی پہاڑوں کا رخ کریں کبھی کوئی پرانا قلعہ دیکھنے جائیں کبھی قبرستان کی طرف نکل جائیں اور کچھ دیر وہاں گزاریں۔
    18۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی پارک ہوٹل میں جاکر ملیں اور اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے بس یوں ہی آپس میں خوش گپیاں لگائیں۔
    19 ۔اپنی زندگی گزارنے کے انداز کو بدلیں سونے اٹھنے بیٹھنے کے طریقہ کو بدلیں۔
    20۔ سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کے منظر کو دیکھیں۔ موسم کی تبدیلی کو محسوس کریں اس سے بھی آپ کو خوشی ملے گی۔
    21۔کبھی بھی بغیر بھوک نہ کھائیں جب بھوک شدید لگے پھر کھانا کھائیں آپ کو اس سے بھی خوشی محسوس ہوگی۔ اور انشاء اللہ صحت بھی اچھی رہے گی۔
    22۔ خالص اللہ کی رضا کے لئے روزہ رکھیں۔ اور افطار کے وقت اللہ کا کثیر شکر ادا کریں۔
    23۔ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔


     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں