1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوش آمدید: برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد، مہمانوں کا پرتپاک استقبال

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خوش آمدید: برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد، مہمانوں کا پرتپاک استقبال
    upload_2019-10-15_3-40-42.jpeg
    برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان کے 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، 2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
    دنیا نیوز کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا نور خان ایئربیس پر پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزرا، دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے ان کا شایانِ شان اور پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل پرنس ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے بھی 1996ء میں پاکستان کا ایک دورہ کیا تھا۔ جبکہ 2006ء میں پرنس ولیم کے والد پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ برطانوی ملکہ الزبتھ بھی 1961ء اور 1997ء میں پاکستان کے سرکاری دورے کر چکی ہیں۔

    برطانوی مہمان اسلام آباد ایف سیون میں واقع گرلز سکول، کالج کا دورہ کریں گے اور پاکستان مانومنٹ میں خصوصی تقریب میں بھی مہمان ہوں گے۔ ذرائع برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق 16 اکتوبر کو برطانوی مہمان لاہور پہنچیں گے جہاں وہ ایس او ایس ولیج، ایچی سن کالج اور شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کرینگے۔

    شاہی جوڑے کا بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان کا دورہ بھی شیڈول ہے۔ موسم بہتر ہونے کی صورت میں 17 اکتوبر کو شاہی جوڑا چترال کے لئے روانہ ہو گا۔

    شاہی مہمان خیبر پختونخوا میں خیبر قلعہ جبکہ 18 اکتوبر کو اسلام آباد میں فیصل مسجد کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 18 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے شاہی جوڑا واپس برطانیہ روانہ ہوگا۔
    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کی ملک میں آمد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا اور برطانیہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں