1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشگوار ازدواجی زندگی کے اصول

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خوشگوار ازدواجی زندگی کے اصول

    خوشگوار زندگی کے کئی اصول ہیں، جن میں ظاہری شخصیت بھی شامل ہے اور ذہن سوچ بھی۔ صفائی اور تازگی آپ کے جسم، بالوں، آنکھوں اور لباس سے عیاں ہونی چاہئے۔ مرجھائی ہوئی اور پریشان حال شخصیت کسی کو متاثر نہیں کرتی، خوش و خرم، مسکراتی اور چہکتی، پاک و صاف شگفتہ شخصیت بے پناہ کشش رکھتی ہے اور یہ پاکیزگی اور شگفتگی صرف باہر نہیں اپنے گھر میں بھی ضروری ہے۔ عورت کی دلکشی ہنستی مسکراتی اور صاف ستھری شخصیت میں ہے۔ لباس خواہ کیسا ہو صاف ستھرا ہونا چاہئے اور ان کو سلیقے سے پہننا چاہئے، بال صاف بھی ہوں اور سنوارے ہوئے بھی، ناخن صاف اور تراشے ہوئے، جسم پاکیزہ اور مہکتا ہوا، بناؤ سنگھار میں سادگی ہو غیر معمولی نمائش نہیں۔چہرے پہ سکون و شگفتگی ہو، چڑ چڑا پن، غصہ اور نک چڑھی شخصیت سارے حسن کو زائل کر دیتی ہے۔ مسکراتا اور مطمئن چہرہ مقناطیسی کشش پیدا کرتا ہے، دانت صاف ہونا ضروری ہیں اور آنکھوں میں بھی تروتازگی صفائی سے آتی ہے، ان چند باتوں پر توجہ دی جائے تو شکل و صورت خواہ کیسی ہو آپ کا سراپا دلکش بن جاتا ہے۔زندگی کو زندہ دلی کا نام دیا گیا ہے۔ جو بھی رونق محفل بننا چاہے اسے یہ اصول اپنانا ہوگا۔ زندہ دل لوگ ہر سمت مسرتیں بکھیرتے ہیں اور یہی سبب ہے کہ ہر جگہ دلعزیز ہوتے ہیں، زندگی سے پیار کرنا سیکھئے یعنی اسے ہنستے کھیلتے بسر کرنے کا انداز اپنائیے، مسکراتے چہروں میں بے پناہ کشش ہوتی ہے۔ روتے بسورتے مرد اچھے ہوتے ہیں نہ ہی خواتین ۔اور زندگی کا شکوہ کرتے لوگوں سے لوگ بیزار رتے ہیں۔ دنیا میں کون ہے جسے دکھ درد اور مسائل کا سامنا نہیں، لیکن بعض خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ ہر محفل میں اپنا دکھڑا رونے بیٹھ جاتی ہیں ایسی خواتین سے سب دور بھاگتی ہیں، خود آپ بھی۔ لیکن آپ اپنی بات کرنے بیٹھتی ہیں تو اس کمزوری کو بھول جاتی ہیں، یاد رکھیے کہ دنیا ہمدردی اور محبت کا پھول ہے آپ دوسروں کے دکھ درد اور ان کی بات توجہ سے سن کر اور ان کو محبت سے مشورے دے کر ہلکا کر سکتی ہیں۔آپ کو سب سے زیادہ غیر مقبول بتانے والی چیز اپنی برتری کا اظہار اور دوسروں پر تنقید کرنے کی عادت ہے۔
    بعض خواتین ہر محفل میں یہی دو کام کرتی ہیں اور اپنی شخصیت کو ناپسندیدہ بنالتی ہیں، ایسی خواتین کا کوئی بھی دوست نہیں ہوتا۔ آئندہ اس بات کو یاد رکھئے، جہاں بھی جائیے جس سے بھی ملئیے، اس کی ذات ، اس کے لباس اور اس کی اچھی باتوں کی ستائش میں فراخدی سے کام لیجئے، اس کی ہمت افزائی کیجئے اور اس سے اپنائیت کا سلوک کیجئے۔ ہر دلعزیز کا یہ بہترین اصول ہے۔ لوگوں سے ملنے جلنے کا انداز مہذب اور شائستہ ہونا چاہیئے لیکن اس میں تصنع اور بناوٹ باکل نہ ہو ممکن ہے آپ کو احساس نہ ہو لیکن بناوٹ کو لوگ فورًا محسوس کر لیتے ہیں اس لئے اپنے اندر شائستگی اور تہذیب پیدا کیجئے تاکہ قدرتی طور پر طرز عمل خوشگوار بن جائے۔ بہت زیادہ پرتکلف انداز مصنوعی محسوس ہوتا ہے اور حد سے زیادہ بے تکلفی بھی پسند نہیں کی جاتی۔ ہمیشہ میانہ روی کو اپنانے کی کوشش کیجئے۔کچھ لوگ اجنبی ماحول میں بھی بہت جلد گھل مل جاتے ہیں اور بعض اپنے ماحول میں بھی اجنبی ہوتے ہیں، ظاہر ہے گھل مل جانے کی صاحیت ان کو ہر دل عزیزبناتی ہے۔ اخلاق ایک ایسا حسن ہے کہ اجنبی کو بھی دوست بنا دیتا ہے۔ شائستگی شخصیت کو جاذب نظر بناتی ہے اور خوش مزاجی آپ کے لئے لوگوں کے دلوں میں جگہ پیدا کرتی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں