1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوبصورت نصیحتیں

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت نصیحتیں

    لوگوں کے سامنے مسکراتے رہیے کیونکہ معاشرہ آپ کو ہنستے کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے ۔ دکھی سے سبھی کنی کترا جاتے ہیں ۔ سب لوگ خوشیوں میں شریک ہونا پسند کرتے ہیں ۔ جنازے میں کو ئی کوئی ساتھ دیتا ہے ۔ اللہ کے سامنے گڑ گڑاتے رہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ عاجزوں کی سنتا ہے۔
    کسی عورت میں اگر پانچ خوبیاں ہوں تو وہ صرف ایک گھر نہیں بلکہ پوری نسل کو سنوار سکتی ہیں،ٹھنڈا دماغ ، میٹھی زبان، نرم دل، قوت برداشت، رشتوں اور مذہب سے ایماندارانہ وابستگی ۔
    حیا تمام بھلائیوں کا سرچشمہ ہے اس کے بغیر منظم معاشرے کا قیام نا ممکن ہے اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ حیا والا ہے۔ اس نے اسی لیے بے حیائی کے قریب جانے سے بھی منع فرمایا ہے۔ بے حیائی پھیلانے والوں کیلئے سخت عذاب کی نشاندہی کی گئی ہے۔
    ٌجب تمہاری زندگی میں اندھیرا بڑھنے لگے ، پیار کم ہونے لگے، زندگی بوجھل لگنے لگے، مایوسی چھا جائے ،تب کسی کی پیاس بجھا دینا، اس کی ضرورت کو اپنی بساط کے مطابق پورا کر دینا، تمہاری زندگی کی روشنی کبھی ماند نہیں پڑے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں