1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوبصورتی بڑھانے والے 5 گھریلو ٹوٹکے

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏16 مارچ 2018۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورتی بڑھانے والے 5 گھریلو ٹوٹکے
    کئی پاکستانی گھریلو ٹوٹکے وقت کے ساتھ درست ثابت ہوتے رہے ہیں اور آج بھی پرکشش نظر آنے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان ہی میں سے چار ایسے ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں جو آپ کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    آملہ
    [​IMG]
    آملہ صحت کے اعتبار سے متعدد اعتبار سے فائدہ مند ہے۔ پیکج آملہ پاؤڈر سے چائے بنائی جاسکتی ہے جس میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا۔ ویٹامن سی کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، انفکشنز سے دور رہتے ہیں اور جلد کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

    جلد پر آملہ لگانے سے یہ ایک قدرتی 'سن بلاک' کا کام کرتا ہے اور جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو یو وی ریز سے بھی بچاتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آملہ کو باہر جانے سے 20 سے 30 منٹ قبل لگالیں۔

    ملتانی مٹی
    [​IMG]
    ملتانی مٹی جلد کو متعدد قسم کی خرابیوں سے بچاتی ہے خصوصاً جن افراد کی چکنی جلد ہے ان کے لیے بہت مفید ہے۔​

    ملتانی مٹی میں ایک چمچہ عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگانے سے چہرے کا اضافہ تیل صاف ہوجاتا ہے۔ ملتانی مٹی میں پسے ہوئے بادام شامل کرکے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے 'ڈارک سرکلز' کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔

    چندن
    [​IMG]
    چندن کے پیسٹ یا اسے تیل کی شکل دینے پراس میں جراثیم کش خواص پائے گئے ہیں۔ اسے جلد پر لگانے سے نشان زدہ ٹشو ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ جن افراد کو زیادہ دانے نکلنے کی پریشانی ہے، یہ ان کے لیے بھی مفید ہے۔

    ابٹن
    [​IMG]
    قدرتی اجزا کے اس آئروےدک مکسچر کو چہرے کے بال کم کرنے، رنگت نکھارنے اور جھائیاں مٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اگر آپ خشک جلد کے حامل ہیں تو ابٹن کو ناریل دودھ میں ملاکر لگانے سے یہ قدرتی موائسچرائزر کا کام کرتا ہے۔​
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    معلوماتی لڑی کے لیے بہت بہت شکریہ
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ‏شدید گرمی کے موسم میں خواتین روح افزا،،لیموں پانی،لسی،ستو،تربوز کا شربت،شربت انار،گنے کا رس ،فالودہ،آئسکریم،قلفی جو بھی کھا پی لیں مگران کے کلیجے میں اصل ٹھنڈ گل احمد کی اوریجنل لان کا نیا سوٹ پہن کر ہی پڑتی ہے۔
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں