1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر رضی الہ عنہ کی عظمت

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏25 جون 2008۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    22 جمادی الثانی چونکہ
    خلیفہ اول،خلیفہ بلافصل ،افضل الناس بعد الانبیاء جانشین رسول امیر المومنین سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات مبارک کا دن ہے اس لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ایسے متبرک موقعے پر ان کی عظمت بیان کی جائے؛؛؛؛؛



    آپ کا نام عبداللہ لقب صدیق اور ابو بکر آپ کی کنیت ہے۔ آپ کے والد کا نام ابو قحافہ اور آپ کی والدہ کا نام ام الخیر سلمٰی ہے۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تقریباً 2 سال چھوٹے ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب ساتویں پشت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ نسب سے مل جاتا ہے۔ آپ کے فضائل اور کمالات انبیاء کرام کے بعد تمام اگلے اور پچھلے انسانوں میں سب سے اعلٰی ہیں۔ آپ نے مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ آپ زمانہ جاہلیت میں بھی قوم میں معزز تھے۔ آپ نے زمانہ جاہلیت میں نہ کبھی بُت پرستی کی اور نہ ہی کبھی شراب پی۔
    اسلام قبول کرنے کے بعد آپ تمام اسلامی جہادوں میں شامل رہے اور زندگی کے ہر موڑ پر آپ شہنشاہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے وزیر اور مشیر بن کر آپ کے رفیق و جان نثار رہے۔ ہجرت کے موقع پر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رفیق سفر اور یارِ غار بھی ہیں۔
    حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شانِ اقدس میں بہت سی قرآنی آیات نازل ہوئی ہیں۔ آپ کا ایمان تمام صحابہ میں سب سے کامل تھا۔ آپ کو بچپن ہی سے بُت پرستی سے نفرت تھی۔ آپ کے بچپن کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ کے والد ابو قحافہ (جو بعد میں اسلام لے آئے تھے) آپ کو بُت خانے لے گئے اور بُتوں کو دیکھ کر کہنے لگے بیٹا یہ تمہارے خدا ہیں انہیں سجدہ کرو۔ یہ کہہ کر ان کے والد بُت خانے سے باہر چلے گئے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بُت کے قریب گئے اور بُت کو مخاطب کرکے کہنے لگے میں بھوکا ہوں مجھے کھانا دے۔ بُت کچھ نہ بولا۔ پھر کہا میں برہنہ ہوں مجھے کپڑے دے۔ بُت خاموش رہا۔ پھر آپ نے ایک پتھر اٹھایا اور بُت سے کہا میں تجھے پتھر مارتا ہوں اگر تو خدا ہے تو اپنے آپ کو بچا۔ بُت چپ رہا۔ آخر آپ نے زور سے اسے پتھر مارا اور وہ بُت اوندھے منہ نیچے آ گرا۔ اسی وقت آپ کے والد بھی بُت خانے میں آ گئے۔ انہوں نے جب بُت کو اوندھے منہ گرے ہوئے دیکھا تو بیٹے سے کہا یہ تم نے کیا کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہی کیا جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ آپ کے والد غصے میں انہیں گھر لے آئے اور ان کی والدہ سے سارا واقعہ بیان کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی والدہ اپنے شوہر سے کہا اس بچے کو کچھ نہ کہو کیونکہ جس رات یہ بچہ ہوا اس وقت میرے پاس کوئی بھی موجود نہ تھا۔ میں نے ایک آواز سنی کہ کوئی کہہ رہا ہے۔ اے اللہ کی بندی ! تجھے خوشخبری ہو اس بچے کی جس کا نام آسمانوں پر صدیق ہے اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یار اور رفیق ہے۔
    علماء فرماتے ہیں کہ انبیاء کرام کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام لوگوں میں سب سے افضل ہیں۔ حضور اکرم رضی اللہ عنہ کا ارشاد مبارک ہے کہ “حضرت ابو بکر صدیق لوگوں میں سب سے بہتر ہیں علاوہ اس کے کہ وہ نبی نہیں۔“
    ایک مرتبہ حضرت عُمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اُمت میں سب سے افضل ہیں۔
    حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس اُمت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر حضرت ابو بکر اور عُمر رضی اللہ عنھم ہیں۔ (تایخ الخلفاء)
    حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے انتہا محبت فرماتے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ اپنے ایمان کو چھپاتے تھے مگر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنے ایمان کو علی الاعلان ظاہر فرماتے تھے۔ (تاریخ الخلفاء صفحہ 25)
    حضرت ابو سعید خذری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ قیامت کے دن تین کُرسیاں خالص سونے کی بنا کر رکھی جائیں گی اور ان کی شعاعوں سے لوگوں کی نگاہیں چندھیا جائیں گی۔ ایک کرسی پر حضرت ابراہیم علیہ السلام جلوہ فرما ہوں گے دوسری میں بیٹھوں گا اور ایک خالی رہے گی۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو لایا جائے گا اور اس پر بٹھائیں گے۔ ایک اعلان کرنے والا یہ اعلان کرے گا کہ “آج صدیق اللہ کے حبیب اور خلیل کے ساتھ بیٹھا ہے۔“ (شرف النبی امام ابو سعید نیشاپوری صفحہ 279)
    سبحان اللہ ! روزِ محشر بھی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عظمت اور شان و شوکت کے پھریرے لہرا رہے ہوں گے۔ لوگ ان کے مقام و مرتبے کو دیکھ کر رشک کر رہے ہوں۔ حورانِ جنت ان کی عظمت کے ترانے گا رہی ہوں گی۔
    ابو داؤد میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابو بکر سن لو میری اُمت میں سب سے پہلے تم جنت میں داخل ہوگے۔ (ابوداؤد)
    ترمذی شریف میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی نے بھی میرے ساتھ احسان کیا تھا میں نے ہر ایک کا احسان اتار دیا علاوہ ابوبکر کے۔ انہوں نے میرے ساتھ ایسا احسان کیا ہے جس کا بدلہ قیامت کے دن ان کو اللہ تعالٰی ہی عطا فرمائے گا۔ (ترمذی شریف)
    مسلمانو ! حضرت ابو صدیق رضی اللہ عنہ کا مقام تمام صحابہ میں سب سے افضل ہے کوئی صحابی ان سے بڑھ کر فضیلت والا نہیں۔ یوں تو آپ کے فضائل بے شمار ہیں جن کو احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہیں مگر چار خوبیاں آپ میں ایسی ہیں جو کسی بھی صحابی میں نہیں۔ حضرت امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو چار ایسی خوبیوں سے سرفراز فرمایا جن سے کسی کو سرفراز نہیں کیا۔ اول آپ کا نام صدیق رکھا اور کسی دوسرے کا نام صدیق نہیں۔ دوئم آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غارِ ثور میں رہے۔ سوئم آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت میں رفیقِ سفر رہے۔ چہارم حضور سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو حکم دیا کہ آپ صحابہ کرام کو نماز پڑھائیں تاکہ دوسرے لوگوں کے آپ امام اور وہ آپ کے متقدی بنیں۔
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جزاک اللہ جناب مجیب منصور بھائی۔
    آپ نے بہت خوبصورت مضمون ارسال کیا ہے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah: مجیب منصور بھائی ۔
    آپ نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شان پر ایک ایمان افروز مضمون شئیر کرکے بہت عظیم کام کیا۔
    جزاک اللہ الخیر
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سحان اللہ مجیب بھائی آُ نے بہت پیارا لکھا ہے اللہ کریم آپ کے علم و عقل میں اضافہ فرمائیں
     
  5. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
  7. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    سحان اللہ مجیب بھائی آُ نے بہت پیارا لکھا ہے اللہ کریم آپ کے علم و عقل میں اضافہ فرمائیں[/quote:1oj4b0oo]
    [​IMG]
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت علی :rda: نے ایک مرتبہ کچھ لوگوں سے دریافت کیا کہ " تمہارے نزدیک سب سے بہادر کون ہے "
    سب نے عرض کیا " آپ"
    اس پر حضرت علی :rda: نے فرمایا " میں ہمیشہ اپنے برابر والے سے لڑتا ہوں یہ کوئی شجاعت نہیں ۔ تم سب سے بڑے بہادر کا نام لو"
    سب نے کہا ہمہیں معلوم نہیں
    س پر حضرت علی :rda: نے فرمایا" شجاع ترین حضرت ابو بکر صدیق :rda: ہیں جنگ بدر میں ہم نے انہیں رسول اکرم :saw: کیلئے سائبان کی طرح پایا۔ ہم نے پوچھا کی رسول پاک :saw: کے پاس کون رہے گا تاکہ مشرکیں آپ :saw: پر حملہ آور نہ ہوں ۔ قسم خدا کی ! ہم میں سے کسی کی ہمت نہ پڑی مگر حضرت ابوبکر صدیق :rda: ننگی تلوار لیکر کھڑے ہوگئے اور کسی کو پاس نہ پھٹکنے دیا جس نے رسول کریم :saw: پر حملہ کیا حضرت ابو بکر صدیق :rda: اس سے کہتے تھے کہ" افسوص تم اس شخص‌ کو شہید کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا اللہ ایک ہے "
    یہ کہہ کر حضرت علی :rda: رونے لگے اور فرمایا " مومن آل فرعون اچھے ہیں یا ابو بکر صدیق :rda: "
    جب لوگوں نے جواب نہ دیا تو آپ :rda: نے فرمایا " جواب کیوں‌نہیں دیتے " واللہ ! ابو بکر صدیق :rda: کی ایک ساعت انکی ھزار ساعات سے افضل ہے وہ ایمان چھپاتے تھے اور صدیق :rda: نے ایمان کو ظاہر کیا "
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حضور اکرم :saw: کا ارشاد پاک ہے
    " میں سب کا احسان اتار چکا ہوں البتہ ابوبکر :rda: کے احسان باقی ہیں جن کا بدلہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ دے گا "
    ایک جگہ اور ارشاد فرمایا" جتنا مجھے ابوبکر صدیق :rda: کے مال نے نفعہ پہنچایا کسی کے مال سے نہیں پہنچا"
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ ہارون رشید بھائی ۔ آپ نے شانِ‌صدیق اکبر :rda: پر بہت ہی خوبصورت تحریر ارسال کی ہے۔
    پڑھ کر ایمان تازہ ہوگیا۔ آپ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے محبت کا ذکر کیا تو
    ایک اور روایت یاد گئی کہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اکثر دیکھتی تھی کہ مجلس میں میرے بابا (سیدنا صدیق اکبر :rda: ) سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کے چہرے کی طرف تکتے رہتے۔ ایک روز میں نے پوچھا کہ بابا ! آپ مجلس میں (کچھ ورد وظیفہ یا ذکر اذکار کرنے کی بجائے) صرف علی :rda: کے چہرے کو کیوں دیکھتے رہتے ہیں تو حضرت صدیق اکبر :rda: نے فرمایا "عائشہ بیٹی ! کیا تم نے رسول اللہ :saw: کا فرمان نہیں سنا کہ علی کا چہرہ دیکھنا بھی عبادت ہے۔ (پس میں تو عبادت کرتا رہتا ہوں)

    قربان جائیں ان اصحابِ رسول :saw: کے کہ جن کے اندر ایک دوسرے کے لیے اتنی کوٹ کوٹ کرمحبت بھری ہوئی تھی ۔ کہ وہ ایک دوسرے کے فضائل و مناقب کا بیان اور تعریف و توصیف کیا کرتے تھے۔

    اور کتنے بدبخت ہیں آج کے وہ لوگ جو اپنی کم فہمی کی وجہ سے یا اپنی دکانداری چمکانے کے لیے ان پیارے اہل بیت اطہار اور پیارے اصحاب کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے نام پر تفرقہ ، نفرت اور کدورت کا بازار گرم کرکے سادہ لوح‌مسلمانوں کے ایمان کو تباہ کرتے ہیں۔
     
  11. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ ھارون بھائی ؛؛مختصر لیکن جامع انداز میں عظمت صدیق اکبر :rda: پر اپنی عقیدت کا اظھار فرمایا ہے،آپ کی اوپر والی باتیں بھی دل میں ایمان کی تازگی پیداکررہی ہیں ۔فجزاک اللہ احسن الجزاء
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم ان بے راہ لوگوں کو بھی ہدایت عطا فرمائیں اور ہمیں اپنے پیاروں کے راہ پر چلنے اور انکی محبت کی توفیق عطا فرمائیں
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ ھارون بھائی ؛؛مختصر لیکن جامع انداز میں عظمت صدیق اکبر :rda: پر اپنی عقیدت کا اظھار فرمایا ہے،آپ کی اوپر والی باتیں بھی دل میں ایمان کی تازگی پیداکررہی ہیں ۔فجزاک اللہ احسن الجزاء[/quote:3it8b747]
    پسندیدگی کا شکریہ مجیب بھائی
     
  14. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ العظیم۔
    خلیفہ اول، یارِ غار ، کشتہء عشقِ مصطفیٰ :saw: سیدنا صدیق اکبر :rda: کی عظمت و کمالات پر بہت خوبصورت تحریریں ہیں۔ جزاکم اللہ الخیر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں