1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خشک کھانسی کا آسان علاج

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خشک کھانسی کا آسان علاج
    نوے فیصد افراد کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور خشک کھانسی سے واسطہ پڑتا ہے،اور کچھ ایسے بھی ہیں جو سال میں دو یا تین بار ان عوارض سے نبرد آزما ہو تے ہیں۔نزلہ،زکام کا سبب بننے والے بے شمار وائرسز ہیں جو خاص طور پر سردیوں کے آغاز میں ہم پر حملہ آور ہوتے ہیں او ر ہمارا جسم ان میں سے کسی کو شکست دینے کے لیے دفاعی حکمت عملی ترتیب دینے میں کامیاب نہیں ہوتا۔یہ وائرسز ناک،چہرے کی ہڈیوں کے درمیانی خلاء،حلق اور پھیپھڑوں کے اوپری حصوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔اگر نزلہ،زکام چودہ دن سے زیادہ عرصے تک جاری رہے تو سمجھ جائیں کہ وائرس نے ناک،گال اور پیشانی کی ہڈیوں کے جوف میں جہاں ہوا بھری ہوتی ہے اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے اور وہاں موجود جھلیاں سوزش کا شکار ہو گئی ہیں۔اس طبی صورتحال کوSinusitisبھی کہتے ہیں۔

    اس کی علامتوں میں ناک بند ہونا یا ناک بہنا،چہرے کی ہڈیوں میں درد یا دبائو محسوس کرنا،کھانسی،تھکاوٹ اور بعض اوقات بخار شامل ہیں۔بعض مریضوں میں مسلسل خشک کھانسی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ Sinusکی متورم جھلیوں سے رطوبات کا حلق میں اترنا ہوتا ہے۔جس سے گلے میں خراش پیدا ہوتی ہے اور کھانسی کی لہر اٹھتی ہے۔یہ بات یاد رہے کہ جو بھی کھانسی تین ہفتے سے زیادہ عرصے تک برقرار رہے وہ کسی ایسی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے جو زیادہ خطر ناک ہو لہٰذا اس خدشے کو دور کرنے کے لیے مریض کو لازماًڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

    نزلہ،زکام میں چہرے کی ہڈیوں کے جوزف میں سوزش کیوں ہو جاتی ہے؟یہ بات واضح نہیںہے تاہم دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ خارجی عناصر سے زیادہ حساسیت یا الرجی رکھتے ہیں ا ن کے سائنسٹس زیادہ متورم ہو جاتے ہیں تا ہم ان دونوں میں کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں کیا جا سکا ہے۔جن لوگوں کو نزلہ،زکام کے ساتھ مسلسل کھانسی کی شکایت ہوتی ہے ان میں عام طور پر کھانسی کے شربت سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ بلغم کو حلق میں اترنے سے نہیں روک سکتے۔اس سلسلے میں ڈاکٹرز مریضوں کو سپرے یا ڈراپس کی صورت میں سٹیرائیڈز تجویز کر سکتے ہیں تا کہ sinusesکی سوزش کو کم کیا جا سکے۔

    اس پریشانی سے باہر نکلنے کا ایک اور مفید راستہ یہ ہے کہ نمک ملے پانی سے ناک کے نتھنوں کو بذریعہ پچکاری غسل دیا جائے۔اس مقصد کے لیے تقریباًآدھا لیٹر پانی میں ایک چائے کے چمچ کی مقدار نمک اور اتنا ہی کھانے والا سوڈا ملا لیں اور پھر ا س محلول کو کسی محفوظ کنٹینر میں فریج کے اندر رکھیں اور جب ضرورت ہو اس محلول کو چلو میں بھر کر ناک میں کھینچیں۔دن میں دو بار ایسا کرنے سے سوزش کم ہو گی اور سٹیرائیڈز کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے بہت سے مریض افاقہ محسوس کرنے لگیں گے،لیکن اگر نمک کے محلول کو ناک میں انڈیلنے کے باوجود ایک دو ہفتے تک کھانسی جاری رہے تو پھر ممکنہ طور پرسٹیرائیڈز کی ضرورت ہو سکتی ہے،بہتر ہو گا کہ نمکین پانی ناک میں کھینچنے کے بعدSteroid Nasal Sprayاستعمال کریں۔اس علاج سے دو ،تین ہفتے میں کھانسی ختم ہو جانے چاہیے،لیکن اگر علامتیں بارہ ہفتے سے زیادہ عرصے تک برقرار رہیں تو کسی سپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں