1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خشکی،سکری دور بھگائیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خشکی،سکری دور بھگائیں
    خشکی اورسکری کا شکار اکثر چکنی جلد کی حامل خواتین ہوتی ہیں۔جس کے باعث سر میں خشکی پیدا ہونے لگتی ہے اور بالوں میں سے جھڑ کر کانوں،ماتھے اور کندھوں پر نظر آنے لگتی ہے۔سر میں خشکی گلینڈز کے کثیر مقدار میں آئل خارج کرنے کی صورت میں پیدا ہوتی ہے۔خشکی و سکری بالو ں کی نشونما میں رکاوٹ کا باعث بھی بنتی ہے اور بال بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔اگر آپ کے سر کی جلد بھی خشکی کا شکار ہے اور مہنگے شیمپو اور ہیئر ٹانک کا ستعمال کر کے بھی ختم نہیں ہوتی،یا ان پراڈکٹس کا استعمال چھوڑ دینے سے واپس لوٹ آتی ہے ،تو آپ ان چند نسخوں پر عمل کر کے خشکی سے مکمل طور پر نجات پا سکتی ہیں۔

    میتھی دانہ

    اس کے بیج خشکی کو کم کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔اس میں اینٹی بیکٹیریل انفیکشن کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جو سر میں موجود خشکی کے سفید چھلکوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔میتھی دانہ بالوں کی بہترین انداز میں نشونمااور حفاظت کرنے کے ساتھ بالوں کی لمبائی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔استعمال کے لیے آپ دو کھانے کے چمچ میتھی دانہ کو رات ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اس کو اسی پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور پیسٹ نما بنا لیں۔اس پیسٹ میں ایک کپ سیب کا سرکہ شامل کر کے مکس کر دیں ۔اسے پورے بالوں اور سر کی جلد پر لگائیں اور تیس منٹ بعد کسی شیمپو سے سر دھو لیں۔اس عمل سے خشکی کے باعث ہونے والی خارش دور ہو جائے گی اور خشکی بھی کم ہونے لگے گی۔

    اسپرین

    یہ قدرتی طریقہ تو نہیں لیکن خشکی کے خاتمے کے لیے نہایت زبردست اور بہترین نسخہ ثابت ہوتا ہے۔اسپرینlates salicyپر مشتمل ہوتی ہے جو ڈینڈرف کو دور بھگانے کے لیے مئوثر ہوتی ہے اور نہایت تیزی سے کام کرتی ہے۔ڈینڈرف کے خاتمے کے لیے تیار کردہ شیمپو میں سلیسٹک ایسڈ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔آپ دو ٹیبلٹ اسپرین کی لے کر انہیں پیس لیں اور نارمل استعمال کے شیمپو میں مکس کر کے بالوں کو گیلا کر کے پانچ منٹ تک بالوں پہ لگا کے چھوڑ دیں۔اس کے بعد اچھی طرح بالوں کو دھو کر خشک کر لیں ۔اگر آپ کو سر میں اسپرین پائوڈر محسوس ہو تو دوبارہ بغیر اسپرین والے شیمپو سے سر دھو لیں۔

    ایلو ویرا جیل

    ایلو ویرا خشکی و سکر ی کا خاتمہ کرنے کے لیے نہایت پر اثر و اکسیر دوا کا کام کرتی ہے۔اس میں موجود اینٹی فنگل خصوصیات سر میں ہونے والی کھجلی و خارش سے بھی نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔خشکی کے علاج کے علاوہ ایلو ویرا جلد و بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ایلو ویرا کے پودے میں سے اس کاگودا نکال کر بالوں کی جڑ کا مساج کریں اور تیس منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں،لیکن دھیان رہے آپ کے بال چکنے نہ ہوں بالکل صاف ہونے چاہئیں،بعد میں شیمپو لگا کر دھو لیں۔چند بار کے استعمال سے ہی بہترنتائج حاصل ہوں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں