1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خشوگی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد نے دی،امریکی رپورٹ میں سنگین الزامات

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    خشوگی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد نے دی،امریکی رپورٹ میں سنگین الزامات

    امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کی منظوری سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس کی رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خشوگی کے قتل میں اکیس افراد کی ٹیم نے حصہ لیا جس کو محمد بن سلمان نے خشوگی کو گرفتار یا قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

    امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمال خشوگی کو آخری بار ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جہاں سے وہ کبھی باہر نہیں آئے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں