1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خزانے کی تلاش میں گھر کے اندر 35 فٹ کھدائی، 10 افراد گرفتار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏20 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ڈالمیا بلوچ پاڑہ میں گھر کے مالک نے خزانے کی تلاش میں 35 فٹ تک کھدائی کرا دی جب کہ پولیس نے مشکوک کھدائی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
    ایکسپریس کے مطابق کراچی میں ڈالمیا کے علاقے بلوچ پاڑہ میں ایک گھر کے اندر مشکوک کھدائی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو مذکورہ مکان کے صحن میں تقریباً 35 فٹ تک کھدائی کی جا چکی تھی۔
    اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ مذکورہ گھر میں گزشتہ 20 روز سے کھدائی کا سلسلہ جاری تھا جو کہ طارق وسیم کی ملکیت ہے اور وہ قطر میں ملازمت کر کے چند ماہ قبل پاکستان واپس آیا تھا اور پیشے کے لحاظ سے وہ انجینئر بتایا جاتا ہے۔
    انھوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ طارق وسیم کے برادر نسبتی ضیا کریم نے گھر میں زیر زمین چھپا خزانہ کا خواب دیکھ کر اپنے بہنوئی کو بتایا تھا کہ گھر کے صحن میں خزانہ موجود ہے جس پر طارق وسیم نے بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی جعلی پیرنی صفیہ سے رجوع کیا جس نے گھر میں کھدائی کا حکم دیتے ہوئے آدھا خزانہ خود لینے کی شرط عائد کی تھی۔
    گھر کے مالک طارق وسیم کا سالا ضیا کریم جو چیک باؤنس کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور جیل میں موجود ہے اس نے جیل جانے سے قبل اپنے بہنوئی کو خزانے والی بات بتائی تھی۔ پولیس نے مشکوک کھدائی پر جعلی پیرنی، اس کے شوہر گل میر، ٹھیکے دار اور 7 مزدور سمیت 10 افراد کو گرفتار کر کے بذریعہ سرکار مقدمہ درج کرلیا۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    گرا نہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں