1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکومت کی آن لائن ویزا سہولت کامیابی سے جاری ہے، وزیر خارجہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت کی آن لائن ویزا سہولت کامیابی سے جاری ہے، وزیر خارجہ
    [​IMG]

    اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی آن لائن ویزا سہولت کامیابی سے جاری ہے، پالیسی سیاحت کے فروغ اور معیشت کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آن لائن ویزا سہولت کے حوالے سے کہا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اب تک۔ 9931 ای ویزہ درخواستیں موصول ہوئیں،جن میں سے 7160 اشخاص کو فوری ویزہ جاری کر دیا گیا،۔2446 درخواستیں زیر غور ہیں۔ 325 درخواستوں کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کیا گیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری نئی ویزا رجیم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، الحمدللہ ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ لوگ کاروبار، سیاحت اور تعلیم کی غرض سے پاکستان آنے کیلئے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ پالیسی سیاحت کے فروغ اور معیشت کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس نئی ویزا پالیسی سے اقتصادی سفارتکاری کو بھی فروغ ملے گا۔​
     

    منسلک کردہ فائلیں:

اس صفحے کو مشتہر کریں