1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکومت کس قدر ذیشان ہے فاروق اعظم کی ۔۔ عزیز الدین خاکی- کراچی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت کس قدر ذیشان ہے فاروق اعظم کی
    ہر اک شے تابع فرمان ہے فاروق اعظم کی

    دعائے رحمت عالم ہیں یہ دیں کے محافظ ہیں
    عدالت بھی عظیم الشان ہے فاروق اعظم کی

    رسول اللہ نے فا روق اعظم کا لقب بخشا
    تعالی اللہ کیا پہچان ہے فاورق اعظم کی

    کہا کرتے تھے وہ دور خلافت میں بھی لوگوں سے
    نبی پر جان بھی قربان ہے فاروق اعظم کی

    امیرالمومنیں ہو کر ہر اک مومن کے کام آئے
    بڑی عظمت نرالی شان ہے فاروق اعظم کی

    وہی فاتح، وہی عادل، وہی صابر ،وہی شاکر
    یہی تو اک کھلی پہچان ہے فاروق اعظم کی

    ہےخاکی مشرق و مغرب میں تاریکی ہی تاریکی
    ضرورت حشر تک ہر آن ہے فاروق اعظم کی
    -----
    عزیز الدین خاکی- کراچی
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں