1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکومت پنجاب کا مولانا کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے بڑی تیاری کا اعلان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت پنجاب کا مولانا کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے بڑی تیاری کا اعلان
    [​IMG]
    حکومت پنجاب نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے اور مارچ سے نمٹنے کے لئے بڑی تیاری کا اعلان کر دیا۔ راجہ بشارت نے کہا ہے کہ جتنا بڑا مولانا کا پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اتنی ہی بڑی ہوگی۔
    پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مولانا کا حتمی پلان اور اعلان سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کہ حکومت پنجاب کس طرح اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاسی سرگرمی سے دور رکھا جائے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سیاسی قیادت کو بچوں کو سیاسی گرمیوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جے یو آئی اور اپوزیشن کا پلان سامنے آنے دیں، اس کے مطابق حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں