1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکومت اور اور چیئرمین نیب کے مابین کانٹے کا میچ چل رہا ہے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏23 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت اور اور چیئرمین نیب کے مابین کانٹے کا میچ چل رہا ہے
    اسحاق ڈار کا نام (ای سی ایل) میں ڈالنے کے معاملے پر وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ وزارت داخلہ نے چیئرمین نیب کی اسدعا مسترد کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرو لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے انکار کردیا تھا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سیکرٹری داخلہ کو دوبارہ خط لکھ کر اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ لیکن وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بجائے نیب کے خط میں دی گئی وجوہات وزارت داخلہ نے مسترد کردی ہیں اور ان سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں ۔ جس کے بعدچیئرمین نیب اور حکومت کے مابین مزید اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ عدالت عالیہ نے بھی اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی پہلے ہی خارج کردیا ہے اور ملزم اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کو سماعت جاری رکھنے کی ہدایت اور اجازت دے دی ہے۔
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ساری قوم کی نظریں نیب پر، مقدمات کی تاخیر میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی: جسٹس (ر) جاوید اقبال

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں اب مقدمات سالہا سال تک نہیں چلیں گے بلکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پہلے سے طے شدہ مقررہ وقت پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں کیونکہ ملک کا ہر شخص نیب کی طرف دیکھ رہا ہے، اب ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے میرٹ، شفافیت، ایمانداری، لگن اور قانون کے مطابق احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔
     
    زیرک نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں