1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکایت سعدیؒ , بے رحم شخص

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حکایت سعدیؒ , بے رحم شخص
    upload_2019-11-25_1-41-48.jpeg
    بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بے رحم شخص، جسے خدا نے قوت اور اختیار دے رکھا تھا، غریبوں سے وہ لکڑیاں چھین کر جو وہ جلانے کے لیے لاتے تھے، امیروں کے ہاتھ فروخت کر دیا کرتا تھا۔ غریب اس کی زیادتی پر بہت واویلا کرتے تھے لیکن وہ پروانہ کرتا تھا۔ اسے یہ ظلم کرتے دیکھا تو ایک دن اس کے ایک دوست نے اس سے کہا کہ تجھے چاہیے کہ غریبوں اور کمزوروں کے ساتھ یہ ظلم بند کردے۔ لیکن اس نے اپنے اس دوست کی نصیحت پر کان نہ دھرا اور بدستور اپنے دھند ے میں لگا رہا۔ ایک دن اس کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چشم زدن میں اس کا سارا گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ وہ اپنے جلے ہوئے گھر کے سامنے بیٹھا آہ و بکا کر رہا تھا کہ اتفاق سے اس کا وہی شناسا ادھر سے گزرا جس نے اسے غریبوں کو نہ ستانے کی نصیحت کی تھی۔ اس نے اپنے اس دوست کو دیکھا تو کہنے لگا، معلوم نہیں میرا گھر کس طرح جل گیا ؟ اس نے فوراً جواب دیا۔ یہ غریبوں کی آہوں کے دھوئیں سے جل گیا ہے، کیا میں نے تجھے منع نہیں کیا تھا کہ غریبوں کو ستا کر ان کی بد دعائیں نہ لے۔ حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں یہ بات بتائی ہے کہ غریبوں اور کمزوروں کو ستانا جس قدر آسان نظر آتا ہے، اس گناہ کی پاداش سے بچنا اتنا ہی مشکل ہے۔ شکستہ دل لوگ جب دنیاوی سہاروں سے مایوس ہو کر آنسو بھری آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو ان کی یہ دعا قبولیت کا درجہ حاصل کرتی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں