1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکایت سعدیؒ ، ذہانت

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حکایت سعدیؒ ، ذہانت
    upload_2019-12-11_4-18-28.jpeg
    ایک خراسانی تاجر نے حج کا ارادہ کیا۔ جب اس نے حج کی تیاری کی تو اس کے پاس ضروریات سے زائد ایک ہزار دینار بچ گئے۔ اس نے سوچا کہ اگر میں انہیں ساتھ لے جائوں تو گرجانے کا خطرہ ہے اور اگر کسی کے پاس امانت رکھوں تو ممکن ہے کہ وہ واپس کرنے سے انکار کر دے۔ وہ جنگل میں گیا اور ارنڈی کے درخت کے نیچے گڑھا کھود کر وہ دینار چھپادئیے۔ پھر وہ حج کو چلا گیا جب واپس آیا اور اس جگہ کو کھود اتو کچھ نہ پایا۔ وہ رونے پیٹنے لگا۔ جب اس سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ زمین میرے دینار کھا گئی ہے۔ کسی نے اسے مشورہ دیا کہ بادشاہ عضدالدولہ کے پاس جائو، وہ بہت ذہین آدمی ہے۔ تاجر کہنے لگا، کیا بادشاہ علم غیب جانتا ہے؟ اس شخص نے تاجر سے کہا، پوچھنے میں کوئی حرج نہیں۔ چنانچہ تاجر بادشاہ کے سامنے حاضر ہوا اور سارا ماجرا کہہ سنایا۔ بادشاہ نے تمام طبیبوں کو جمع کیا اور پوچھا کہ کیا اس سال تم میں سے کسی نے ارنڈی کے ساتھ کسی کا علاج کیا ہے؟ ایک طبیب نے کہا۔ ہاں۔ میں نے آپ کے ایک درباری کا علاج کیا ہے۔ بادشاہ نے اس درباری کو بلایا اور پوچھا: کیا تم نے ارنڈی کے ساتھ اپنا علاج کروایا ہے۔ اس نے کہا: ہاں۔ بادشاہ نے پوچھا: ارنڈی کون لے کر آیا تھا؟ بتایا کہ فلاں خادم۔ بادشاہ نے کہا کہ اسے حاضر کیا جائے۔ جب وہ حاضر ہوا تو اس سے پوچھا کہ یہ ارنڈی تم کہاںسے لائے تھے؟ اس نے جواب دیا فلاں جگہ سے۔ بادشاہ نے کہا: اس تاجر کو ساتھ لے جائو اور اس کو وہ جگہ دکھائو۔ وہ خادم اس تاجرکو ساتھ لے گیا اور وہ جگہ دکھا دی۔ تاجر جب بادشاہ کے پاس پہنچا تو بتایا کہ میں نے اسی جگہ دینار چھپائے تھے۔ بادشاہ نے خادم کو بلایا اور کہا کہ مال لائو۔ خادم نے ٹال مٹول کی جب بادشاہ نے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی تو اس نے سارا مال واپس کر دیا۔ تاجر بادشاہ کی ذہانت دیکھ کر انگشت بہ دنداں رہ گیا۔بادشاہ سمجھ گیا تھا کہ جو ارنڈی لینے گیا تھا اسی نے دینار بھی وہاں دیکھ کر چرا لئے ہوں گے، اس کا شک درست نکلا۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی عمدہ
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پسند اور جواب کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں