1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حُسنِ جنت کی جن پر نظر وہ عمر ۔۔ سیدشاکرحسین سیفی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    حُسنِ جنت کی جن پر نظر وہ عمر
    جن کے اعدا پہ شیدا سقر وہ عمر

    بحرِ ِ الفت کے تاباں گہر وہ عمر
    رشک کرتا ہے جن پر قمر وہ عمر

    فتح جن کی رہی ہمسفر وہ عمر
    ہر قدم جن پہ قرباں ظفر وہ عمر

    جن کی شمعِ عدالت کا خورشید بھی
    ایک پروانۂِ معتبر وہ عمر

    جس پہ رہتی ہے ہر دم بہار ِ قبول
    اُس دعائے نبی کا ثمر ، وہ عمر

    جن کی آراء کی تائید ، قرآ ں نے کی
    ہم زبان ِ شہ ِ بحر و بَر ، وہ عمر

    جن کےحق میں ہے لَوکانَ بَعدِی حدیث
    جن کی اک یہ ہے شان ِ دگر وہ عمر

    جس قدر آسماں پر ہیں تارے کِھلے
    جن کی ہیں نیکیاں اُس قدَر وہ عمر

    بھاگتے ہیں شیاطین بھی راہ سے
    جن کو آتے ہوئے دیکھ کر وہ عمر

    کی جو ہجرت تو بالکل کھلے عام کی
    جن سے ڈرتے تھے کافر ، نڈر وہ عمر

    جن کی ہیبت سے لرزہ بر اندام تھا
    فوج ِ باطل کا ہر کرّ و فر وہ عمر

    تاجِ کسریٰ کا ٹوٹا تھا جن سے غرور
    جن سے قیصر تھا زیر و زبر وہ عمر

    وہ عمر ، اہلِ ایماں پہ تھے رحم دل
    بہر ِ کفار تھے سخت تر وہ عمر

    ناز کرتی ہے جن پر خلافت سدا
    نائب و ظِلّ ِ خیرُ البشر وہ عمر

    جن کےاک خط سےجاری ہوا خشک نیل
    جن کا دریاؤں تک تھا اثر ، وہ عمر

    عاملوں پر شرائط بھی تھے سخت تر
    اور رکھتے تھے سب کی خبر وہ عمر

    عمر بھر جو جہادِ مسلسل میں تھے
    روز و شب تھے جو بستہ کمر وہ عمر

    آج زیرِ نگیں ہوتا سارا جہاں
    آج بھی ہم میں ہوتے اگر وہ عمر

    کہتے ہیں عشق و اخلاص و صبر و رضا
    حق بیاں ، حق نما ، حق نگر وہ عمر

    خوبیاں یاد کرتی ہیں سیفی ! جنھیں
    وہ عمر ، وہ عمر ، وہ عمر ، وہ عمر
    ----------
    سیدشاکرحسین سیفی ابن سیف
    صدر شعبۂ افتاء دارالعلوم محبوب سبحانی
    کرلا۔۔۔۔۔۔ ممبئی۔۔۔۔۔۔ انڈیا
    ذی الحجۃ/ ۱۴۴۰ھ/۔۔2019/
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں