1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمد و مناجات الہی

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏4 مارچ 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تیرا کرم، تیری عطا، کب آسکے ہیں حساب میں
    میرا بگڑا حال سنوار دے، یہی عرض تیری جناب میں

    میرے دل میں تیرا ہی نور ہو، تیری بندگی کاشعور ہو
    تیرے سجدوں ہی میں سرور ہو، نہ بھٹک سکوں میں سراب میں

    میں بروں سے لاکھ برا سہی، نہیں تجھ سے کوئی بڑا سخی
    میں نے جھولی جب بھی دراز کی، کبھی نہ سنی نہ جواب میں

    میرے دل کے زنگ اتاردے، اس آئینے کو نکھار دے
    یہاں جلوے اپنے اتار دے، جو چھپا رکھے ہیں حجاب میں

    تجھے واسطہ آلِ رسول کا، اور ردائے زاہرا بتول کا
    دے شعور عشقِ رسول کا، کہ گھرے ہوئے ہیں عذاب میں

    کیا واعظوں کی وضاحتیں، کیا مبلغوں کی بلاغتیں
    مجھے تیرے جلووں کی چاہتیں، جو نہ جنتوں کی شراب میں

    ہے تیرے یہ بندہء پر خطا، ہے یہ نام لیوا رسول کا
    ہے گدائے غوثِ جلی، رضا، رکھ لاج یومِ حساب میں


    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم​


    (محمد نعیم رضا)​
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    واہ۔۔ نعیم جی۔۔ بہت ہی خوب۔۔
     
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ نعیم بھائی۔۔۔بہت خوبصورت
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
  5. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کاشفی۔۔ کیا بات ہے۔۔ :mashallah: ۔۔ دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔۔ آپ بہت اچھے ہیں۔۔ نعیم بھی دیکھ کر بہت ہی خوش ہوں گے۔۔
     
  6. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    جزاک اللہ ۔۔خوش رہیئے۔۔
     
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ص= :saw: ، ع= علیہاالسلام، ر= :rda:

    اللہ تعالی ۔ ساری امت مسلمہ کو ان نسبتوں کی اہمیت سمجھ کر انکے قدموں سے جڑ جانے کی توفیق عطا فرمائے۔ تاکہ تفرقہ وانتشار، دہشت گردی، زوال و انحطاط اور ذلت و پستی میں گرتی ہوئی امت مسلمہ کو پھر سے تمکنت، عروج اور عزت وقار مل سکے۔ آمین

    نعیم صاحب اتنی خوبصورت دعائیہ حمد لکھنے اور کاشفی جی اس کلام کو مزید حسن و تزئین دینے پر اللہ تعالی سے جزائے خیر کے لیے دعاگو ہوں۔ آمین
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی آپ سب کی الفاظ کو میرے حق میں دعا کے طور پر قبول فرمائے۔ آمین

    کاشفی بھائی ۔اتنی خوبصورت تزئین و آرائش پر میں آپکا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ واقعی دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے اولیٰ عطا فرمائے۔آمین

    آپ سب کا بہت شکریہ
     
  9. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ۔۔ بہت خوب !
     

اس صفحے کو مشتہر کریں