1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمد باری تعالیٰ

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏3 جولائی 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اے خالق و مالک ربِ اعلیٰ، سبحان اللہ سبحان اللہ
    تو رب ہے میرا میں بندہ تیرا، سبحان اللہ سبحان اللہ

    ہم منگتے ہیں تو معطی ہے، ہم بندے ہیں تو مولیٰ ہے
    محتاج تیرا ہر شاہ و گدا، سبحان اللہ سبحان اللہ

    ہم جرم کریں تو عفو کرے، ہم قہر کریں تو مہر کرے
    گھیرے ہے جہاں کو فضل تیرا، سبحان اللہ سبحان اللہ

    تو والی ہے ہر بیکس کا، تو حامی ہے ہر بے بس کا
    ہر ایک کے لئے در تیرا کھلا، سبحان اللہ سبحان اللہ

    ہم عیبی ہیں ستار ہے تو، ہم مجرم ہیں غفار ہے تو
    بدکاروں پر بھی ایسی عطا، سبحان اللہ سبحان اللہ

    یہ سالک مجرم آیا ہے، اور خالی جھولی لایا ہے
    دے صدقہ رحمت عالم کا، سبحان اللہ سبحان اللہ

    (مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں