1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمد باری تعالٰی

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏13 اگست 2007۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار !
    اے کارسازِ دہر و خداوندِ بحر و بر

    اِدراک و آگہی کے لیے منزلِ مراد
    بہرِ مسافرانِ جنوں ، حاصلِ سفر !

    یہ برگ و بار و شاخ و شجر ، تیری آیتیں
    تیری نشانیاں ہیں یہ گلزار و دشت و در

    یہ چاندنی ہے تیرے تبسم کا آئینہ
    پرتَو ترے جلال کا بے سایہ دوپہر !

    موجیں سمندروں کی ، تری رہگزر کے موڑ
    صحرا کے پیچ و خم ، ترا شیرازہ ہُنر !

    اُجڑے دلوں میں تیری خموشی کے زاویے
    تابندہ تیرے حرف ، سرِ لوحِ چشم تر

    موجِ صبا ، خرام ترے لطفِ عام کا
    تیرے کرم کا نام ، دُعا در دُعا ، اثر


    اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار !
    پنہاں ہے کائنات کے ذوقِ نمو میں تُو

    تیرے وجود کی ہے گواہی چمن چمن !
    ظاہر کہاں کہاں نہ ہُوا ، رنگ و بُو میں تُو

    مری صدا میں ہیں تری چاہت کے دائرے
    آباد ہے سدا مرے سوزِ گلو میں تُو

    اکثر یہ سوچتا ہوں کہ موجِ نفس کے ساتھ
    شہ رگ میں گونجتا ہے لہُو ، یا لہُو میں تُو ؟


    اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار !
    مجھ کو بھی گِرہِ شام و سحر کھولنا سکھا !

    پلکوں پہ میں بھی چاند ستارے سجا سکوں
    میزانِ خس میں مجھ کو گہر تولنا سکھا

    اب زہر ذائقے ہیں زبانِ حروف کے
    اِن ذائقوں میں "خاک شفا" گھولنا سکھا

    دل مبتلا ہے کب سے عذابِ سکوت میں
    تو ربِّ نطق و لب ہے ، مجھے "بولنا" سکھا​
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آمین یا رب العلمین ۔۔

    سبحان اللہ ۔۔۔ جزاک اللہ محترم ہارون رشید صاحب۔

    آپ نے بہت خوبصورت دعائیہ حمد ارسال کی ہے
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زاہرا صاحبہ شکریہ ۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ہارون بھائی ۔ اتنی خوبصورت دعا پر دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کی یہ دعا آپکے اور ہر دعاگو کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں