1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمدِ حق تعالی

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏7 جنوری 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم


    حمدِ حق تعالی
    تو ہی خالق تو ہی خلّاق عالم
    تو ہی رازق تو ہی رزّاقِ اعظم

    قدیر و قادر و مختار و اعلٰی
    تو ہی ہے سب سے برتر سب سے بالا

    تو ہی ظاہر تو ہی مستور بھی ہے
    رگِ جاں سے قریں ہے دور بھی ہے

    تو ہی شاہد تو ہی مشہود بھی ہے
    حمید و ہادی و محمود بھی ہے

    تو ہی مطلوب، تو مقصود میرا
    میرے معبود تو مسجود میرا

    عطا جُود و سخا الطاف تیرے
    ہیں عفو و درگذر اوصاف تیرے

    تخیل کو پر پرواز دیدے
    سخن کو پر تو اعجاز دیدے

    زباں وہ دے کہ تیرے گیت گاؤں
    ترے آسمائے حُسنٰی گنگناؤں

    شریک حلقہ اہل وفا کر
    مجھے راتوں کی بیداری عطا کر

    جبیں کو سجدہائے شوق دیدے
    مجھے بھی بندگی کا طوق دیدے

    تجلی سے اسے معمور کردے
    میرا سینہ الٰہی طور کر دے

    میرے نالوں کو دے ایسی رُسائی
    کہ تھامے ہاتھ تیری کبریائی

    حرم کی دید مجھ پر عام کر دے
    نظر کو حامل احرام کر دے

    سکھا دے وہ محبت کا قرینہ
    کبھی کعبہ کبھی دل ہو مدینہ

    میری ٹھوکر پہ ہو شاہوں کی شاہی
    نبی :saw: کے در کی مل جائے گدائی

    دعائیں سننے والے حق تعالی
    مرے ماں باپ کا رتبہ ہو بالا

    وہ تیرے تھے کیا تیرے حوالے
    میرے مولا اُنہیں اپنا بنا لے

    اویس تشنہ لب پھیلائے داماں
    برس جا بن کے اک ابر بہاراں


    (محمد اویس جعفری)
     
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    میری منزلوں کو جو غیب سے ملے راستہ ، اے مِرے خدا
    تو میں جسم و جاں کا کوئی جوڑ لوں رابطہ ، اے مِرے خدا
    تُو علیم بھی ، تو قدیر بھی ، تو عظیم بھی ، مِری لاج رکھ
    مِری ذا ت پر نہ اتارنا کوئی سانحہ ، اے مِرے خدا
    جو ہمیشہ تجھ سے ڈرتے ہیں تیرے سامنے ہی جھکے رہیں
    مِرا ساتھ انکے ہی ساتھ کر جو کریں ثنا ، اے مِرے خدا
    مجھے ہر کشش سے نکال دے ، مجھے سیدھی راہ پہ ڈال دے
    وہ جو آنکھ خود کو بھی دیکھ لے ، مجھے کر عطا ، اے مِرے خدا
    تِرے مصطفی :saw: کا ہوں امتی ، تِری رحمتوں کی طلب مجھے
    تِرے اذن سے ہیں شفاعتیں ، تُو ہی آسرا ، اے مِرے خدا
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah: جزاک اللہ
     
  4. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    اے خدا ، اے خدا
    جس نے کی جستجو
    مل گیا اسکو تو
    سب کا تو رہنما
    اے خدا ، اے خدا
    ہر سحر پھوٹتی ہے اک نئے رنگ سے
    سبزہ و گل کھلیں سینہ سنگ سے
    اے خدا ، اے خدا
    ہر ستارے میں آباد ہے اک جہاں
    چاند ، سورج تیری تیری روشنی کے نشاں
    اے خدا ، اے خدا
    یہ زمین اور فلک
    ان سے آگے تلک
    جتنی دنیائیں ہیں
    سب میں تیری جھلک
    اے خدا ، اے خدا
    جس نے کی جستجو
    مل گیا اسکو تو
    سب کا تو رہنما
    اے خدا ، اے خدا
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ۔۔

    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  6. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جی
     
  7. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    زمین و آسماں سب کچھ
    ہے تیرا یہ جہاں سب کچھ
    تیری قدرت کا ہے اعجاز
    ستارے ، کہکشاں سب کچھ
    تِرے علم و نظر میں ہے
    مکاں اور لا مکاں سب کچھ
    ہمیں جو نعمتیں بخشیں
    نہیں مممکن بیاں سب کچھ
    نظر سے ہے تو پوشیدہ
    بظاہر ہے عیاں سب کچھ
    فقط تجھ سے ہے وابستہ
    مِرا وہم و گماں سب کچھ
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    زمین و آسماں دے دے
    مجھے سارا جہاں دے دے
    بچا شیطان کے شر سے
    مجھے اپنی اماں دےدے
    رہوں میں تا ابد زندہ
    حیات جاوداں دے دے
    کھلیں جس میں وفا کے گل
    اک ایسا گلستاں دے دے
    محبت کے خزانوں سے
    مجھے شیریں زباں دے دے
    لکھوں ہر دم ثنا تیری
    لب و لہجہ جواں دے دے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ العظیم۔
    آمین ثم آمین ۔

    بےباک بھائی ۔ جزاک اللہ ۔
     
  10. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    آنکھ اٹھے تیرے لیے
    کھلتے ہیں لب تیرے لیے
    میرا جینا ، میرا مرنا
    میرے رب تیرے لیے
    روشنی ہو یا اندھیرا
    تجھ سے میں غافل نہیں
    میرا دن تیرے لیے
    میری شب تیرے لیے
    میری باقی عمر کے دن
    قیمتی ہیں کس قدر
    میرا ہر لمحہ بسر ہوتا ہے
    میرے رب تیرے لیے
    آنکھ اٹھے تیرے لیے
    کھلتے ہیں لب تیرے لیے
    میرا جینا ، میرا مرنا
    میرے رب تیرے لیے
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ بے باک جی
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ بےباک بھائی ۔
    جزاک اللہ ۔ بہت اچھے۔ :mashallah:
     
  13. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    وعلیکم السلام
    اللہ تعالی ہماری اس خوبصورت محفل کو ایسے ہی قائم رکھے
    آمین
     
  14. RAJA_PAKIBOY
    آف لائن

    RAJA_PAKIBOY ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جولائی 2009
    پیغامات:
    129
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: حمدِ حق تعالی

    السلام علیکم۔
    جزاک اللہ۔۔
     
  15. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حمدِ حق تعالی

    ماشاءاللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں