1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت طفیل بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏13 اپریل 2015۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت طفیل بن عمرو معروف شاعر تھے جب وہ مکہ آئے تو سرداران قریش نے بڑی گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا اور کہا اے طفیل ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری قوم کے ایک نوجوان محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب نے ہمارے مزہب میں دراڑیں ڈال دیں ہیں اس کے کلام نے باپ بیٹے بہن بھائی اور میاں بیوی کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا ہے ہمیں ڈر ہے کہ یہ مصیبت تم پر بهی نازل نہ ہو جائے ہم تمہیں مشورہ دیتے ہیں کہ اس کی کوئی بات نہ سننا -طفیل بن عمرو بیت اللہ جاتے وقت اپنے کانوں میں روئی رکھ لیتے تھے کہ غیر اختیاری طور پر محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی آواز کان میں نہ پڑ جائے ایک روز علی الصبح بیت اللہ شریف گئے تو انہوں نے دیکھا کہ محمد صلی اللہ علیہ و سلم خانہ کعبہ کے پاس قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں نہ چاہنے کے باوجود حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ ان کے کان میں پہنچ گئے الفاظ انہیں بہت اچھے لگے انہوں نے اپنے آپ سے کہا طفیل تیری ماں تجھے روئے تو نے یہ کیا طرزِ عمل اختیار کر رکھا ہے تجھے اللہ نے عقل دی ہے -تو شاعر ہے -تو برے بهلے میں تمیز کرسکتا ہے تو پهر تجهے اس شخص کی باتیں سننے سے کون سی چیز مانع ہے ؟ اچھی باتیں ہوں تو قبول کر لینا اچھی باتیں نہ ہوں تو قبول نہ کرنا -یہ سوچ کر وہ رسول اللہ صکی اللہ علیہ و سلم کے پاس کھڑے ہو گئے حضور صلی اللہ علیہ و سلم جب گهر کی طرف چلے تو طفیل بهی ان کے پیچھے ہو لئے جب حضور صلی اللہ علیہ و سلم گهر میں داخل ہو گئے تو طفیل نے دروازے پر دستک دی اور گهر میں داخل ہو کر سارا واقعہ سنایا اور کہا :خدا کی قسم میں نے اس سے بہتر کوئی بات نہ سنی ہے نہ ہی اس اچھا کلام مجھ تک پہنچا ہے انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور عرض کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں اپنی قوم میں معزز ہوں اور قوم کے سبهی فرد میری بات مانتے ہیں آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسی نشانی عطا فرما دے جو دعوت اسلام میں میری معاون ہو ؛ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے حق میں دعا فرمائی جب وہ پہاڑی سے اپنے قبیلے کی طرف اتر رہے تھے تو ان کی لاٹھی کے سرے پر روشنی نمودار ہوگئی وہ روشنی یوں نظر آتی جیسے قندیل ہوا میں معلق ہو انہوں نے اندھیری رات میں قندیل کی روشنی میں سفر کیا اور اپنےگهر پہنچ گئے گهر والے جب جب ان سے ملنے آئے تو انہوں نے کہا مجھ سے دور رہو نہ میں تمہارا ہوں نہ تم میرے ہو میں مسلمان ہوگیا ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے دین کا پیرو کار بن گیا ہوں سب نے اقرار کیا کہ تمہارا دین ہمارا دین ہے اور ہم سب مسلمان ہیں حضرت طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبیلہ دوس کو اسلام کی دعوت دی مگر وہ اپنے عقائد چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے دل گرفتہ ہو کر حضرت طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں اپنی پوری کوشش کر کے دیکھ چکا ہوں مگر میرے قبیلے والے ایمان نہیں لائے آپ ان کے لیے دعا فرمائیں آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہاتھ اٹھائے اور بارگاہِ الٰہی میں التجا کی اے اللہ قبیلہ دوس کو ہدایت دے حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت طفیل سے فرمایا تم اپنی قوم میں واپس جاو اور انہیں نرمی سے اسلام کی دعوت دو حضرت طفیل واپس گئے اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی ہدایت کے مطابق تبلیغ دین شروع کر دی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم غزہ خندق کے بعد خیبر میں تشریف فرما تھے تو حضرت طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ قبیلہ دوس کے ستر اسی گھرانوں کو لے کر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  3. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    جناب برادرم ھارون رشید صاحب آپ کا ایمان افروز واقع پڑھ میری آنکھیں نم ہو گئیں میری تہہ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابی نصیب فرماے آمین
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ آپ کی آنکھوں نمی کو عشق مصطفٰی ﷺ کیساتھ سلامت رکھے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں