1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از بزم خیال, ‏5 اکتوبر 2009۔

  1. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    بلاشبہ تمام تعریفوں کا مالک اللہ رب العزت ہے جو کہ تمام تر دیدہ و نادیدہ مخلوقات اور جہانوں کا مالک و خالق ہے ۔ اس کی کروڑہا عنایت کریمانہ میں سے ایک عنایت ہم زمین والوں پر یہ بھی ہے کہ اس نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا ۔ اسلام کے لازوال عاشقِ صلی اللہ علیہ وسلم صادقِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یعنی حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مقدسہ پر مبنی ہے یقینا اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشق و محبت کو اپنی خوشنودی اور اپنی رضا کا سر چشمہ قرار دیا اور یہی وجہ ہے کہ اس کائنات کا ذرہ ذرہ آپ کے عشقِ و محبت میں سر شار ہے ۔

    یہ عشق کا ایک اندازہ ہی تو ہے کہ ایک شاعر نے وارفتگی کے عالم میں یہ لکھا ۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرے در کی فضاؤں کو سلام گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام والہانہ جو طوافِ روضہ اطہر کریں مست و بے خود وجد میں آتی ہواؤں کو سلام تا قیامت عشقِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں سر شار اہل اسلام دکھائی دیں گے مگر جو مقام حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تاریخ اسلام میں حاصل ہو چکا ہے وہ شائد ہی کوئی دوسرا حاصل کرسکے بلکہ یقینا کوئی بھی دوسرا یہ مقام حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ اگرچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار بظاہر تو نہیں کیا تھا مگر اس دور میں موجود تو تھے اب بھلا یہ فضیلت کوئی دوسرا کیسے حاصل کر سکتا ہے ۔

    مجھے یہاں ایک واقعہ یاد آرہا ہے کہ مالک بن نویرہ نے جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ اقدس پر بیعت اسلام کر چکا تھا یہ جب مرتد ہوا تو اس نے ایک نبیہ عورت یعنی سجاح کا ساتھ دیا اور اس کا سپہ سالار بن گیا ۔ مختصر یہ کہ جب یہ شخص گرفتار ہو کر حضرت سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا تو اس نے دورانِ گفتگو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر توہین آمیز الفاظ میں کیا ۔ وہ بار بار یہ کہتا تھا کہ ’’تمہارے صاحب یہ کہتے ہیں‘‘ یہ لب و لہجہ بھلا سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیسے برداشت کرتے آن واحد میں اس کی گردن اڑا دی ۔ آپ جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والا شخص واجب القتل ہے ۔ اس کی باوجود کہ اہل اسلام یہ جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس میں گستاخی قابل گردن زدنی جرم ہے پھر بھی بعض لوگ اس کے بڑی ہی دیدہ دلیرہ کے ساتھ مرتکب ہوتے ہیں کبھی یہ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنا شرک ہے تو کبھی یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نور نہیں ہیں تو کبھی یہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر نہیں ہیں ۔ یہ سب باتیں وہ لوگ جس بد تمیزی اور دریدہ دہنی کے ساتھ کرتے ہیں وہ یقینا قابل افسوس ہے یقینی بات یہ ہے کہ رسول کریم رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم کو نور تسلیم نہ کرنے والے بھی یہ بات تو بحر حال تسلیم ہی کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہ تھا۔ ان علماء و فضلاء کو شائد فقیر کی یہ بات ہی سمجھ میں آجائے۔

    اہل اسلام کیلئے سب سے اہم اور اولین بات ہی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس کے ساتھ ہر چیز سے زیادہ محبت کرنا ہے یعنی ماں باپ ، بہن بھائی اور آل و اولاد سے بھی زیادہ ۔ آئیے دعا کریں کہ ہم سب کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا جذبہ اللہ کریم عزوجل بہ صدقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرمائے۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات

    صحیح مسلم شریف کے باب اویس قرنی کی فضیلت میں اور مشکوٰۃ شریف کے خصوصی باب ذکر یمن و شام کے علاوہ ذکر اویس قرنی میں یہ حدیث مبارکہ درج ہے کہ ۔ ترجمہ: حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! ایک شخص یمن سے آئے گا جس کا نام اویس ہو گا ۔ وہ یمن میں اپنی ماں کے سوا کسی کو نہیں چھوڑے گا۔ اس کے بدن میں سفیدی (برص کی بیماری ) تھی ۔ اس نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بدن سے سفیدی کو ختم کر دیا ۔ ہاں! ایک درہم یا ایک دینار کے برابر سفید رہ گئی ۔ پس تم میں سے جو شخص اس (اویس ) سے ملے اس کو چاہیے کہ اس سے اپنے لئے مغفرت کی دعا کرائے۔ اسیر بن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ۔

    ’’ایک دفعہ میں نے حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے لئے دعائے مغفرت کریں ۔ انہوں نے فرمایا کہ میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے کیسے دعا کر سکتا ہوں ۔ آپ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ( مجھے تو صحابیت کا درجہ حاصل نہیں ہوا) انہوں نے کہا کہ میں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ’’خیر التابعین ایک شخص ہے اس کو اویس کہا جاتا ہے ۔ ‘‘

    صحیح مسلم شریف میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تمہارے پاس اویس بن عامر یمن والوں کی امدادی فوج کے ساتھ آئے گا ۔ وہ مراد قبیلہ کا ہے جو بنو قرن کی شاخ ہے ۔ اس کو برص تھا ۔ وہ اچھا ہو گیا لیکن درہم کے برابر باقی ہے ۔ اس کی ایک ماں ہے ۔ اس کا یہ حال ہے کہ اگر خدا کے بھروسے پر قسم کھا بیٹھے تو خدا اس کو سچا کر ے ۔ پھر اگر تجھ سے ہو سکے تو اس سے اپنے لئے دعا کرانا دعا کرنا میرے لئے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے (اویس) سے دعائے مغفرت کیلئے کہا تو حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے لئے بخشش کی دُعا کی ۔

    اسلامی تاریخ میں بلاشبہ حضرت اویس قرنی اویس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک لازوال مقام حاصل ہے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عاشقانِ مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں سر فہرست شمار کیا جاتا ہے ۔ اس سلسلہ میں یہ واقعہ تقریباً تمام تذکرہ نگاروں نے نقل کیا ہے کہ غزوہ احد میں رسول کریم رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم کا دندان مبارک شہید ہوا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے تمام دانت توڑ ڈالے تھے۔

    روایت ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد عالیشان کی تکمیل میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملے اور مسلمانوں کے حق میں دعا کرنے کیلئے کہا تو دوران گفتگو حضرت اویس قرنی رضی اللہی تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ۔

    ’’جب جنگِ احد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دانت مبارک شہید ہونے کی خبر ملی تو میں نے اپنا ایک دانت توڑ ڈالا۔ پھر خیال آیا کہ شائد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی دوسرا دانت شہید ہوا ہو تو میں نے دوسرا دانت بھی توڑ ڈالا۔ اسی طرح ایک ایک کرکے میں نے اپنے سارے دانت توڑے تو مجھے سکون حاصل ہوا۔ ‘‘ یہ بات سن کر دونوں عظیم المرتبہ صحابہ پر رقت طاری ہو گئی ۔

    ایک محیر القول واقعہ اس سلسلہ میں جناب ڈاکٹر سید عامر گیلانی صاحب نے اپنی کتاب سیرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صفحہ نمبر۴۷ پر رقم فرمایا ہے کہ ۔ ’’حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے تمام دانت مبارک شہید کر دیئے تو کوئی بھی سخت غذا نہیں کھا سکتے تھے ۔ اللہ تعالیٰ کو حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے محبوب کے عشق کی یہ ادا اتنی پسند آئی کہ اللہ تعالیٰ نے کیلے کا درخت پیدا فرمایا تاکہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نرم غذا مل سکے۔ جبکہ اس سے قبل کیلے کے درخت یا پھل کا وجود زمین پر نہ تھا۔ ‘‘

    آپ کے متعدد مزارات کے متعلق روایات موجود ہے جن کی تفصیل کچھ یوں بیان کی جاتی ہے جناب علامہ فیض احمد اویسی صاحب نے ’’ذِکر اویس ‘‘ کے صفحہ نمبر ۱۶۹ پر درج فرمایا ہے کہ ’’ مختلف مقامات پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سات مزار پائے جاتے ہیں ۔ ‘‘ مگر آپ نے ان میں سے پانچ کی تفصیل درج کی ہے ۔ 1۔ آپ کا ایک مزار نوح سندھ ( حدود ٹھٹہ ) میں واقع ہے ۔ اکثر حاجت مند اور درویش حضرات اس مزار پر آکر چلہ کشی کرتے ہیں اور آپ کی روحانیت سے مستفیض ہوتے ہیں اور حاجت مندوں کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں چنانچہ بندگی سلطان محمد چیلہ نور اللہ مرقدہ اس مزار شریف پر تشریف لے گئے تھے۔ وہاں انہوں نے دو چلے کئے اور ان دو چلوںسے خدا کے فضل سے قطرہ سے دریااور زرہ سے آفتاب بن گئے اور جو کچھ پایا اسی آستانہ سے پایا۔

    2۔ آپ کا مزار بندرگاہ زبید میں واقع ہے حاجی لوگ اس مزار کی بھی زیارت سے مشرف ہو کر آتے ہیں ۔ 3۔ آپ کا مزار غزنی افغانستان میں موجود ہے ۔ 4۔ آپ کا مزار بغداد شریف سے دور سر حد ایران کے قریب واقع ہے ۔ ددس 5۔ ملک شام میں اہے علامہ الحاج نے خدا بخش اظہر شجاع آبادی نے اپنے سفر نامہ میں اس کا ذکر فرمایا ہے اس ذکر کی حاضری کی تفصیل بھی لکھی ہے ۔ اور متعدد مزار ہونے کی وجہ سے یہ بتلائی جاتی ہے کہ ایک دفعہ جب آپ خاص حالت میں بیٹھے ہوئے تھے اور چھ دیگر درویش بھی آپ کی خدمت میں حاضر تھے تو آپ پر روحانی کیفیت طاری ہوئی جس سے مغلوب ہوکر دریا کی طرح جوش میں آگئے اور اسی حالت میںمستی و سکر میں آپ کی آنکھیں ان چھ درویشوں پر پڑ گئیں اور ایسی کاری او ربا اثر پڑیں کہ ان سب کو اپنا سا بنا دیا یعنی ان کی ہیت اصل بدل گئی اور سب کے سب حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہم شکل اور ہم وضع ہو گئے۔ پھر کسی نے نہ پہچانا کہ خواجہ اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کون ہیں ۔ جب وہ درویش آپ سے رخصت ہو کر اپنے اپنے مقامات پر چلے گئے تو وہاں کے لوگوں نے یہی جانا کہ یہ اویس قرنی ہیں اور جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی قبر بھی خواجہ ہی کے نام سے مشہور ہوئی ۔ مگر حقیقت اس کی خدا ہی بہتر جانتا ہے ۔ کہ اصلی قبر کون سی ہے ۔ ‘‘

    ان مزارات کے علاوہ علامہ صاحب نے اپنی کتاب کے صفحہ نمبر ۱۷۱ پر ایک اور مزار شریف کا بھی ذکر کیا ہے آپ فرماتے ہیں کہ ۔ چنانچہ آپ کا ایک مزار یمن میں ہے وہ بھی زیارت گاہ خاص و عام ہے اور آپ کے مزار مقدس پر حضرت مظہر جمال اللہ ، معشوق اللہ ، جلال الدین گہلہ ۔ قدس سرہ نے چالیس چلے کھینچے ہیں اور ان چلوں میں فی چلہ چالیس لوگوں سے افطار کیا ہے اور وہ لوگ روانہ بھی محض روزہ افطاری کے لئے سنت سمجھ کر کھاتے تھے اور آپ کے مزار پر انوار پر چلہ کشی سے اس قدر روحانی فیض حاصل کیا تھا کہ قطرہ سے دریا بن گئے تھے۔ واللہ علم بالصواب
    تزمل حسین
    وطن نیوز
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ بزم خیال بھائی ۔ کیا ایمان افروز مضمون پڑھنےکو فراہم کر دیا۔
    ایک ایک سطر سے حضور اکرم :saw: کی محبت و عقیدت کے چشمے پھوٹ رہے ہیں۔ سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی عظمتوں پر صدقے واری ہونے کو جی چاہتا ہے۔ نصاب عشق رسول :saw: تذکرہ سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے بغیر نامکمل رہتا ہے۔

    جزاک اللہ خیرا۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کیلا میرے خیال میں زمین پر واحد پھل ہے جس کو کبھی کیڑا نہیں لگتا

    محمود بھائی اتنی پیاری باتیں بزم میں بیان کرنے پر آپ کو اللہ کیریم جزائے خیر عطا فرمائیں
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جب بھی عشق رسول کا ذکر ہو اور پھر حضرت اویس قرنی کا نام نہ آئے تو یہ ممکن ہی نہیں‌ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے آج بھی کچھ کچھ یاد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ میرے بچپن کے دنوں کی بات ہے کہ ہمارے علاقے میں لوگ بہت ہی کم پڑھے لکھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مگر وہ حضرت اویس قرنی کا ذکر ضرور کرتے تھے کہ انھیں‌رسول خدا سے کتنی محبت تھی۔

    بزم خیال بہت شکریہ اس مضمون کے لیے۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ العظیم۔
    سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی سیرت پاک سے ہمارے لیے رہنمائی کے ہزاروں‌گوشے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں‌ہوئے ۔ بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں‌ حاضر ہونا چاہتے تھے ۔ لیکن ضعیف ماں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کندھوں پر ہونے کی وجہ سے ایسا نہ کرسکے۔ اور بظاہر شرفِ صحابیت حاصل نہ کرسکے۔
    لیکن اس خدمت کا صلہ بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عطا ہوا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر فاروق اور سیدنا علی رضی اللہ عنھما جیسے جلیل القدر سرخیلِ صحابہ کو
    آپ کے پاس ملاقات کو بھیجا
    اویس قرنی رضی اللہ عنہ کوسلام کہا
    اور
    امت کے لیے دعا کروائی ۔
    یہ وہ عظیم شرف ہے جو اس شان سے کسی صحابی کے حصے میں بھی نہ آیا۔ اور یہ شرف عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فنائیت کے ساتھ ساتھ ۔۔ ماں‌ کی خدمت ۔۔۔ کا صلہ بھی تھا۔
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ایمان افروز مضمون پڑھ کر دل جھوم اٹھا۔ بزم خیال صاحب کو خدا تعالی اجر عطا فرمائے۔ آمین
     
  7. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام و علیکم
    بزم خیال آپ کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ
    اس مضمون میں مجھے ایک کمی محسوس ہو رہی تھی کہ سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا آپ رسالت مآب:saw: کی بارگاہ میں حاضری کیوں نہ ہو سکی نعیم بھائی نے وہ لکھ کر اسے مکمل کر دیا لیکن ایک مزید اضافہ کرتا چلوں آپ ایک بار مدینہ منورہ تشریف لائے حاضری کے لئے مگر آپ:saw:مدینہ میں موجود نہ تھے رات وہاں بسر نہیں کر سکتے تھے کیونکہ والدہ قرن میں تنہا تھیں آپ شام سے پہلے واپس لوٹ گئے میں ان کے مقام کو بیان کرنے کے قابل ہی نہیں ہوں ! آپ:saw: کی محبت و عشق میں آپ نے اپنے سارے دانت توڑ ڈالے اور دوسری طرف ماں کی خدمت اور تابعداری اتنی کہ اس محبوب کا دیدار نہ کر پائے جزاک اللہ
    مجھے اس کی تحریک نعیم بھائی کی اس لڑی سے ہوئی حجرہ حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ ۔ قرن شریف (ملک یمن)
    بہت سے مضامین کو انٹر نیٹ پہ تلاش کیا اس لڑی کے لئے مجھے یہ مضمون بہت پسند آیا چند مزید واقعات کا اضافہ چاہتا تھا مگر اصل مضمون کے اندر تبدیلی کو میں نے مناسب نہیں جانا ! کل رات سونے سے پہلے میں نے چند اشعار ان کے اظہار عقیدت کے لئے فی البدیہ کہے آپ سب کے خدمت میں پیش کرتا ہوں

    آپ:saw:کی عقیدتِ محبت میں نمونہء عمل اویس قرنی:rda:
    ماں کی خدمت تھی حائل قصد سفرِ مدنی
    دانت ایک بھی نہ چھوڑا الفت محبت میں اپنے بدنی
    دیوانہ جن کو سمجھتے مقام تھا ان کا مدینہ میں دیدنی
    عشق رسول:saw: میں ہےچمکتا دمکتا مہتابِ چاندنی
    قلبِ روح میں تھی قربت مفارقت رہی باطنی​


    دعاؤں کا طالب
    محمودالحق
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ اللہ تعالی آپکی عقیدت و محبت کو مقبول فرمائے۔ آمین
    اور اسکے صدقے ہم سب کو سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے بحرِ عشق میں سے چند قطرے عطا فرما کر ہمیں ایمان کی سرشاری عطا کردے۔ آمین
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ ۔ ایمان افروز تحریر ہے ۔ خدا تعالی سب کو ایسی محبت دے ۔آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں