1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت ابراہیم بن ادہم کی نصیحت

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از Admin, ‏7 فروری 2007۔

  1. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت ابراہیم ادہم علمائے صالحین میں سے تھے،وہ اپنے زہد و تقویٰ کی وجہ سے مشہور تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دنیا سے تعلق توڑ
    کر اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کر رکھا تھا۔عوام و خواص میں آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ایک دن آپ کا گزر بازار سے ہوا۔ لوگوں نے پہچان لیا اور اردگرد جمع ہوگئے اور کہنے لگے،
    "حضرت،کیا وجہ ہے کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں،حالاں کہ ہم اللہ تعالیٰ سے خوب دعایئں کرتے ہیں؟ "
    آپ نے کچھ دیر توقف فرمایا،اور پھر ارشاد فرمایا
    دس چیزوں ( اعمال ) کی وجہ سے تمہارے دل مردہ ہوچکے ہیں

    1 یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کو پہچانتے تو ہو مگر اس کا حق ادا نہیں کرتے
    2 تم گماں کرتے ہو کہ رسول اللہ سے محبت کرتے ہو اور حال یہ ہے کہ آپ کی سنت کو چھوڑے ہوئے ہو۔
    3 تم قرآن مجید کی تلاوت تو کرتے ہو مگر اس پر عمل نہیں کرتے
    4 تم اللہ تعالیٰ کی نعمتیں کھاتے تو ہو مگر اس کا شکر ادا نہیں کرتے
    5 تم کہتے ہو کہ شیطان ہمارا دشمن ہے مگر پھر بھی تم اس کی اطاعت کرتے ہو اور مخالفت نہیں کرتے۔
    6 تم کہتے ہو کہ جنت حق ہے مگر حصول جنت کے لیے ویسے اعمال نہیں کرتے
    7 تم کہتے ہو کہ دوزخ بھی حق ہے مگر اس سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے
    8 تم مانتے ہو موت برحق ہے مگر اس کے لیے تیاری نہیں کرتے۔
    9 تم بیدار ہونے کے بعد لوگوں کے عیب بیان کرنے میں لگ جاتے ہو جب کہ اپنے عیوب سے بے خبر عہتے ہو۔
    10 تم مردوں کو دفن کرتے ہو،مگر اپنے لیے ان سے عبرت حاصل نہیں کرتے

    ان حالات میں بتائو، تمہاری دعائیں کیسے بارگاہ الہی میں شرف قبولیت حاصل کر سکتی ہیں؟

    اندازہ لگائے ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں،اس وقت ہمارا حال تو یہ ہےاللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکام کی کھلی نافرمانیاں کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو مسلمان بھی سمجھتے ہیں۔
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اللہ تعالی ہمیں اپنے آپ کو سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔۔
    کاش ہمیں آج کے دور فتن میں تصوف پر عمل پیرا ہونا نصیب ہو جائے۔ آمین
     
  4. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: ???? ??????? ?? ???? ?? ?????

    ???? ????? ???? ?? ?? ??? ???? ???

    ???? ??? ?? ?? ???? ??????? ?? ???? ?? ?? ??? ?????? ?? ???? ???? ?? ?? ???? ?? ????? ??? ??????
     

اس صفحے کو مشتہر کریں