1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از بنت آدم, ‏1 اپریل 2010۔

  1. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11


    اسلام علیکم

    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حسن و جمال کے بارے میں ایک شعر پڑھا کرتی تھیں جس کا ترجمہ ہے

    کہ زلیخا کو ملامت کرنے والی عورتیں اگر اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن و جمال دیکھ لیتی تو بجائے انگلیاں کاٹنے کے دلوں کو کاٹ لیتی

    سبحان اللہ

    اللہ تعالی نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام مخلوق سے زیادہ حسین و جمیل بنایا​
     
  2. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم دور سے سراپا وقار اور بارعب دکھائی دیتے اور قریب سے دلنشین قد انوار اعتدال کے ساتھ دراز تھا جسم اقدس کی ساخت سر تا پا حسن اعتدال کا مرقع تھی جسم اطہر کا رنگ سرخی مائل سفید تھا جس میں ہلکا سا سنہرا پن تھا سر اقدس اعتدال کے ساتھ بڑا تھا پیشانی مبارک کشادہ فراخ اور چمکدار تھی ایسا لگتا تھا جیسے نور کی شعاعیں پھوٹ رہی ہوں​
     
  3. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    گیسو مبارک گھنے گہرے سیاہ ہلکے سے خمدار اور کانوں کی لو تک تھے سر اقدس میں کنگھی فرماتے تو سر اقدس کے درمیان میں اسطرح خوبصورت مانگ نکلتی جس طرح سفید ریت میں ہوا کے ساتھ خوبصورت سا راستہ بن جائے ابرو مبارک کمان کی طرح خمیدہ لمبے گہرے سیاہ اور باریک تھے آنکھیں انتہائی خوبصورت کشادہ سیاہ سرمگیں اور پر کشش تھیں​
     
  4. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    آنکھوں کے سفید حصے میں سرخ ڈورے تھے مقدس پلکیں بھی گھنی سیاہ اور دراز تھیں

    رخسار مبارک سرخی مائل سفید نرم دلکش اور چمکدار تھے دہن مبارک حسن مناسبت میں فراخ تھا آواز مبارک نہایت میٹھی عمدہ اور حسین تھی ​
     
  5. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    اور لہجہ مسحور کس تھا لب مبارک میں خوبصورت سرخی مائل نزاکت و لطافت میں اپنی مثال آپ تھے دندان مبارک باریک آبدار اولوں کی طرح سفید اور چمکدار تھے مقدس دانتوں کا جڑاؤ موتیوں کی جھڑی لگ جاتی گفتگو شہد کی طرح میٹھی تھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے زندگی بھر قہقہہ نہیں لگایا بلکہ جب مسکراتے تو تبسم فرماتے اور یہاں موجود جس شخص کو یہ شرف حاصل ہوا ہے وہ یقینا اس کو سچ مانے گا کہ واقعی زیارت کے دوران

    اگر اس نے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تبسم فرماتے ہی دیکھا ہے اور وہ تبسم بھی ایسا کہ اس پاک ہستی کو دیکھتے رہنے کی خواہش الگ خیر بڑھتی ہوں تحریر کی جانب دندان مبارک بجلی کی طرح چمکتے
    ریش مبارک گھنی سیاہ اور خوش منظر تھی مقدس چہرے میں کتابی گولائی تھی گردن مبارک لمبی بلند اور چاندی کی صراحی کی مانند تھی سفیدی اور چمک میں یوں محسوس ہوتی جیسے نور کا فوارہ ہو

    دوش مبارک مضبوط بڑے اور چاندی کے ڈلوں کی طرح تھے پشت مبارک کشادہ اور چاندی کی ڈلی صورت دکھائی دیتی تھی ریڑھ مبارک کی ہڈی طویل تھی مبارک کمر اعتدال کے ساتھ پتلی تھی مبارک شانوں کے درمیان کبوتری کے انڈے کی مانند مہر نبوت تھی جو سراپا نور ہونے کے ساتھ ساتھ خوشبو کا مرکز بھی تھی اور پشت اور کاندھوں کے حسن کو دوبالا کرتی تھی بغلین مبارک نہایت پاکیزہ صاف اور خوشبودار تھیں

    مبارک بغلوں کا رنگ بھی سفید تھا جسم اطہر کا پسینہ نہایت ہی خوشبودار تھا مقدس بازو نہایت خوبصورت اور موذونیت کے ساتھ طویل تھے کلائی مبارک پر بال تھے دست اقدس ریشم سے بڑھ کر نرم برف سے زیادہ ٹھنڈے اور کستوری سے بڑھ کر خوشبودار تھے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جس سے مصافحہ کذتے وہ دن بھر اپنے ہاتھوں سے دن بھر خوشبو پاتا جس کے سر پر دست اقدس رکھ دیتے وہ خوشبو میں دوسروں سے ممتاز ہو جاتا

    جسکے چہرے پر دست اقدس پھیر دیتے وہ روشن ہو جاتا مبارک ہتھیلیاں کشادہ تھیں مبارک ہاتھوں کی انگلیاں خوبصورتی کے ساتھ لمبی تھیں جیسے چاندی کی ڈلیاں سینہ اقدس کشادہ فراخ اعتدال کے ساتھ چوڑا شکم اقدس کے برابر اور اپنی چمک و دمک میں چودھویں کا چاند محسوس ہوتا شکم مبارک سینہ اقدس بڑھا ہوا نہ تھا بلکہ یوں لگتا تھا جیسے کاغد تہہ بہ تہہ رکھے ہوے ہیں اطراف شکم نہایت سفید اور خوبصورت تھا
     
  6. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    سینہ اقدس سے بالوں کی ایک خوبصورت لکیر ناف تک تھی جو خوشمنا اور تروتازہ شاخ کی طرح تھی اس کے علاوہ سینہ اور بطن بالوں سے خالی تھا کاندھوں اور سینہ اقدس سے اوپر والے حصے پر بال تھے

    قلب انور اللہ تعالی کی خصوصی تجلیات و انوار اور علم و معارف کا مرکز تھا یہ دل صرف حالت بیداری ہی میں نہیں حالت نیند میں بھی بیدار رہتا تھا خون اقدس میں عجیب قسم کی مسحور کن مہک تھی

    زانوۓ مقدس حسن و جمال کا مرقع تھے پنڈلیاں مبارک نرم باریک نہایت ہی چمک دار اور خوبصورت تھیں جیسے کھجور کا تازہ خوشہ قدم شریف نرم اور پر گوشت تھے انکے تلوے قدرے گہرے تھے پاؤں مبارک کی انگلیاں تناسب کے ساتھ لمبی تھیں مبارک ایڑیاں حسن و جمال اور لطافت میں اس قدر خوبصورت تھیں کہ کسی خوبصورت شخص کا رخسار بھی انکا مقابلہ نہ کر سکتا

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ حصہ جسے ریاض الجنتہ کہا جاتا تھا مدینے کا پرانا نام یثرب تھا جس کا مطلب تھا بیماریوں کی بستی
    جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہجرت کر کے مدینتہ الرسول ہے یعنی شفا کا مرکز

    خاک مدینہ میں ایک خاص مہک ہے جو کستوری اور عنبر میں نہیں بلکہ یہ عجائبات میں سے ہے آج چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود مدینہ طیبہ کی سر زمین اور آب و ہوا اسی راحب جاں خوشبو سے معطر ہے

    حضرت علی سے روایت ہے کہ رسالب ماب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تدفین کے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا قبر انوار صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضر ہوئیں اور ایک شعر پڑھا کہ

    جس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تربت مبارکہ کی خاک کی خوشبو کو سونگھ لیا اسے اس کے بعد دنیا میں کسی خوشبو کی ضرورت نہیں رہتی
    سبحان اللہ

    یہ میری شئیرنگ کا آخری حصہ تھا امید ہے پسندیدہ ٹھہرا ہو گا

    انشااللہ

    اب زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ریلیٹیڈ میری شئیرنگ

    ہوگی

    دعاؤں کی طالب
    مس افریشم بھٹی
     
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    سبحان اللہ ۔ ایمان افروز اور خوبصورت ترین مراسلہ جات ہیں۔
    بہت شکریہ
     
  8. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    صلی اللہ علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ واصحابہ وسلم
    سبحان اللہ العظیم ۔ بنت آدم بہن ۔ بہت پیاری باتیں بتائی ۔ شکریہ
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ

    ماشاءاللہ بہت اچھی شیئرنگ کی

    جزاک اللہ خیر
     
  10. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: حسن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    بنت آدم باجی ۔ آپ نے اتنی خوبصورت تحریر بھیجی ہے کہ سوائے دعا کے اور کیا کہوں۔
    کاش ہمیں اس محبوبِ دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار نصیب ہوجائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں