1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حرمین ٹرین چل پڑی، پہلے سرکاری قافلے کی مکہ معظمہ آمد

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏21 نومبر 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    حرمین ٹرین چل پڑی، پہلے سرکاری قافلے کی مکہ معظمہ آمد

    سعودی عرب اور کئی دوسرے ملکوں کے اشتراک سے شروع کیے گئے حرمین ٹرین منصوبے کے تکمیل کے بعد گذشتہ روز پہلی حرمین ٹرین جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین ٹرین کی کل سوموار سے باقاعدہ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلی حرمین ریل گاڑی سرکاری عہدیداروں کو لے کر مکہ پہنچی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، دوسرے عرب اور غیر ملکی کمپنیوں کے اشترک سے کئی سال قبل برقی دوہری الیکٹرک ریلوے پٹری بچھانے کا کام شروع کیا گیا تھا۔ 450 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کی تکمیل پر 63 ارب سعودی ریال کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

    گذشتہ روز سرکاری وفد کو لے کر مکہ پہنچنے والی پہلی حرمین ٹرین میں متعدد وزراء، شہزادے اور دیگر اہم شخصیات سوار تھیں۔ ان میں سعودی فرمانروا کے مشیر اور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، شاہی دیوان کے انچارج شہزادہ بن بندر خالد الفیصل، نائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ بن بندر، وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل العامودی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی سوار تھے۔

    حرمین ریل سروس کا مقصد عازمین عمرہ بالخصوص حج سیزن میں حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ حرمین ریل سروس سے سالانہ 35 لاکھ عازمین حج، 40 لاکھ معتمرین اور 60 لاکھ عام مسافروں کو تیز رفتار سفری سہولت میسر ہو گی۔

    حرمین ریل پروجیکٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2018ء میں مال بردار ریل گاڑیاں چلانے کا کام بھی شروع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حرمین ریل گاڑی عالمی معیارکی سب سے بہترین، تیز تر اور محفوظ ترین سفری سہلوت ہے۔

    حرمین ریلوے لائن پر پانچ اہم اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ سے ہوتے ہوئے یہ ریلوے لائن جدہ، شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور وہاں سے مدینہ منورہ تک جائے گی۔

    حرمین ریل گاڑی کے چلنے سے مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے درمیان سات گھنٹے کی مسافت کم ہو کر 150 منٹ پر آجائے گی۔ حرمین ریل کی کل 35 بوگیاں ہوں گی اور ایک بوگی میں 417 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہو گی۔

    [​IMG]


    العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ حسن الجابر
    منگل 3 ربیع الاول 1439هـ - 21 نومبر 2017م


    ح
     
    زنیرہ عقیل، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی خبر دی ہے

    فاصلہ تو کافی سمٹ گیا پھر
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سات گھنٹے کی بجائے ڈھائی گھنٹہ واہ مزے ہو گئے حجاج کرام کے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سروس عمرہ کرنے والوں کیلئے بھی ہوگی ؟
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ضرور ہوگی
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر میرے لئے دعا کردیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انشاء اللہ ضرور اور آپ بھی میرے لئے کرتے رہیئے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم آپ کو جلد اور بار بار ا پنے در اور در حبیب کی حاضری نصیب کرے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین جذاک اللہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں