1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حدائق بخشش

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از مناپہلوان, ‏28 جنوری 2013۔

  1. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اس تھریڈ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان کی شاعری جوکہ حمد،نعت، مناقب واصلاحی کلام پر مشتمل ہے اس کو آپ کے ساتھ شیئر کرنے جارہا ہوں، جس کو فنِ نعت میں امام الکلام اور کلام الامام بھی کہا جاتا ہے، اس کو چونکہ لکھے ہوئے بھی تقریباً صدی بیت چکی ہے اور بیشتر قدیم اردو کے متروک الفاظ کے ساتھ عربی، فارسی ،ہندی کا بھی شمول ہے لہٰذا جہاں وضاحت کی حاجت ہو وہاں آپ احباب مطلع کرسکتے ہیں
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    محبت ، ادب اور عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لبریز کلام پر مبنی یہ کتاب نظر سے گزری ہے۔
    منا پہلوان جی اس خوبصورت کاوش کے مبارک باد اور شکریہ۔ ہم منتظر ہیں۔
     
    شہباز حسین رضوی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا--حصہ اول--

    حدائق بخشش--صفحہ1--کلام 1--
    واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا
    نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا

    دھارے چلتے ہیں عطاکے وہ ہے قطرہ تیرا
    تارے کھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرہ تیرا

    فیض ہے یا شہ تسنیم نرالا تیرا
    آپ پیاسوں کے تجسس میں ہے دریا تیرا

    اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا
    اصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رستا تیرا
     
  4. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا--حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ2--کلام 1--

    فرش والے تِری شوکت کا عُلو کیا جانیں
    خُسروا عرش پہ اُڑتا ہے پھَریرا تیرا

    آسماں خوان، زمیں خوان، زمانہ مہمان
    صاحبِ خانہ لقب کس کا ہے تیرا تیرا

    میں تو مالک ہی کہوں گا کہ ہو مالک کے حبیب
    یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا

    تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں
    کون نظروں پہ چڑھے دیکھ کہ تلوا تیرا

    بحرسائل کا ہوں سائل نہ کنویں کا پیاسا
    خود بجھا جائے کلیجا مرا چھینٹا تیرا

    چور حاکم سے چھپا کرتے ہیں یاں اس کے خلاف
    تیرے دامن میں چھپے چور انوکھا تیرا

    آنکھیں ٹھنڈی ہوں جگر تازے ہوں جانیں سیراب
    سچے سورج وہ دل آرا ہے اُجالا تیرا

    دل عبث خوف سے پتّا سا اُڑا جاتا ہے
    پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسا تیرا
     
  5. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا--حصہ سوم--
    حدائق بخشش--صفحہ3--کلام 1--

    ایک میں کیا مِرے عصیاں کی حقیقت کتنی
    مجھ سےسو لاکھ کو کافی ہے اشارہ تیرا

    مفت پالا تھا کبھی کام کی عادت نہ پڑی
    اب عمل پوچھتے ہیں ہائے نکما تیرا

    تیرے ٹکڑوں‌ پہ پلے غیر کی ٹھوکر پہ نہ ڈال
    جھڑکیاں کھائیں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا

    خوار و بیمار و خطا وار و گنہ گار ہوں میں
    رافع و نافع و شافع لقب آقا تیرا

    میری تقدیر بُری ہو تو بھلی کردے کہ ہے
    محو و اثبات کے دفتر پہ کڑوڑا تیرا

    تو جو چاہے تو ابھی میل میرے دل کے دُھلیں
    کہ خدا دل نہیں کرتا کبھی مَیلا تیرا

    کس کا منہ تکیے کہاں‌جائیے کس سے کہیے
    تیرے ہی قدموں پہ مٹ جائے یہ پالا تیرا
     
  6. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا--حصہ چہارم--
    حدائق بخشش--صفحہ4--کلام 1--

    تو نے اسلام دیا تو نے جماعت میں لیا
    تو کریم اب کوئی پھرتا ہے عطیہ تیرا

    موت، سُنتا ہوں سِتَم تَلخ ہے زہرابہ ناب
    کون لادے مجھے تلووں کا غسالہ تیرا

    دور کیا جانئے بدکار پہ کیسی گذرے
    تیرے ہیں در پہ مرے بیکس و تنہا تیرا

    تیرے صدقے مجھے اک بوند بہت ہے تیری
    جس دن اچھوں کو ملے جام چھلکتا تیرا

    حرم و طیبہ و بغداد جدھر کیجے نگاہ
    جوت پڑتی ہے تِری نور ہے چھنتا تیرا

    تیری سرکار میں لاتا ہے رضاؔ اس کو شفیع
    جو مِرا غوث ہے اور لاڈلا بیٹا تیرا

    حدائق بخشش کا پہلا کلام واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا ختم ہوا
     
  7. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    بہت شکریہ بلال بھائی، کام تو شروع ہو چکا ہے
    حالانکہ یہ کام ربیع الاول کے ساتھ شروع ہوتا تو کچھ اور بات ہوتی
    بس آپ لوگ رہنمائی کرتے رہیں تو کام چلتا رہے گا، ابھی تک مکمل فُرصت نہیں مل پائی وگرنہ روزانہ ایک کلام لکھنے کی آرزو ہے
     
  8. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    ایک اور بات بھی گوش گذار کردوں کہ حدائق بخشش کی ترتیب ردیف کے آخری حرف کے اعتبار سے دی گئی ہے، لہٰذا اس میں نعت و مناقب مکس ہیں اور میں بھی یہاں اس کی اصل ترتیب کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹ کرتا رہوں گا
     
  9. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    ویسے میں‌نعت و مناقب کے ساتھ ان کی نشاندہی بھی کردوں گا
     
  10. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    اور ہر کلام کے جو حصے کیے گئے ہیں یہ میں نے اپنی سہولت کے لئے کئے ہیں کیونکہ اگر سارا کلام ایک ہی پوسٹ میں لکھیں تو ویب پیج بہت طویل ہو جائے، لہٰذا میں نے ایک پوسٹ میں اتنے اشعار لکھے ہیں جتنے کہ ایک صفحے پر ہوتے ہیں
     
  11. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا --منقبت--حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ5--کلام 2--

    واہ کیا مرتبہ اے‌ غوث ہے بالا تیرا
    اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ‌تیرا

    سر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا
    اولیا ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا

    کیا دبے جس پہ حمایت کا ہو پنجہ تیرا
    شیر کو خطرے میں لاتا نہیں کُتا تیرا

    تو حسینی حسنی کیوں نہ محی الدّیں ہو
    اے خضر مَجمَعِ بَحرَین ہے چشمہ تیرا

    قسمیں دے دے کہ کھلاتا ہے پلاتا ہے تجھے
    پیارا اللہ ترا چاہنے والا تیرا

    مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے تنِ بے سایہ کا سایہ دیکھا
    جس نےدیکھا مِری جاں جلوہ زیبا تیرا
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا --منقبت--حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ6--کلام 2--

    ابنِ زہرا کو مبارک ہو عروس قدرت
    قادری پائیں تصدق مرے دولہا تیرا

    کیوں نہ قاسم ہو کہ تو ابن ابی القاسم ہے
    کیوں نہ قادر ہو کہ مختار ہے بابا تیرا

    نبوی مینہ ،علوی فصل، بتولی گلشن
    حسنی پھول ،حسینی ہے مہکنا تیرا

    نبوی ظل ،علوی برج، بتولی منزل
    حسنی چاند ،حسینی ہے اجالا تیرا

    نبوی خور، علوی کوہ، بتولی معدن
    حسنی لعل ،حسینی ہے اجالا تیرا

    بحرو بر، شہر و قُریٰ ،سہل و حزن، دشت وچمن
    کون سے چک پہ پہنچتا نہیں دعویٰ تیرا

    حسن نیت ہو خطا پھر کبھی کرتا ہی نہیں
    آزمایا ہے یگانہ ہے دو گانہ تیرا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا --منقبت--حصہ سوم--
    حدائق بخشش--صفحہ7--کلام 2--

    عرضِ احوال کی پیاسوں میں کہاں‌تاب مگر
    آنکھیں اے ابر کرم تکتی ہیں رستا تیرا

    موت نزدیک، گناہوں کی تہیں، میل کے خول
    آبرس جا کہ نہا دھولے یہ پیاسا تیرا

    آب آمد وہ کہے اور میں تیمم برخاست
    مُشتِ خاک اپنی ہو اور نور کا اہلا تیرا

    جان تو جاتے ہی جائے گی قیامت یہ ہے
    کہ یہاں مرنے پہ ٹھہرا ہے نظارہ تیرا

    تجھ سے در، در سے سگ اور سگ سے ہے مجھ کو نسبت
    میری گردن میں بھی ہے دور کا ڈورا تیرا

    اس نشانی کے جو سگ ہیں نہیں مارے جاتے
    حشر تک میرے گلے میں رہے پٹا تیرا

    میری قسمت کی قسم کھائیں‌سگانِ بغداد
    ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں‌پہرا تیرا

    تیری عزت کے نثار اے مرے غیرت والے
    آہ صد آہ کہ یوں خوار ہو بروا تیرا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا --منقبت--حصہ چہارم--
    حدائق بخشش--صفحہ8--کلام 2--

    بد سہی ،چور سہی، مجرم و ناکارہ سہی
    اے وہ کیسا ہی سہی ہے تو کریما تیرا

    مجھ کو رسوا بھی اگر کوئی کہے گا تو یوں ہی
    کہ وہی نا، وہ رضاؔ بندہ رسوا تیرا

    ہیں رضاؔ! یوں‌نہ بلک تو نہیں جید تو نہ ہو
    سید جید ہر دہر ہے مولیٰ تیرا

    فخرِ آقا میں رضاؔ اور بھی اک نظم رفیع
    چل لکھا لائیں ثنا خوانوں میں چہرا تیرا

    حدائق بخشش کا دوسرا کلام واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا ختم ہوا
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    تو ہے وہ غوث‌کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا --منقبت--حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ9--کلام 3--

    تو ہے وہ غوث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا
    توہے وہ غیث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا

    سورج اگلوں کے چمکتے تھے چمک کر ڈوبے
    افق نور پہ ہے مہر ہمیشہ تیرا

    مرغ‌سب بولتے ہیں‌بول کے چپ رہتے ہیں
    ہاں‌اصیل ایک نواسنج رہے گا تیرا

    جو ولی قبل تھے یا بعد ہوئے یا ہوں گے
    سب ادب رکھتے ہیں دل میں مِرے آقا تیرا
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    تو ہے وہ غوث‌کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا --منقبت--حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ10--کلام 3--

    بقسم کہتے ہیں شاہانِ صریفین و حریم
    کہ ہوا ہے نہ ولی ہو کوئی ہمتا تیرا

    تجھ سے اور دہر کے اقطاب سے نسبت کیسی
    قطب خود کون ہے خادم تِرا چیلا تیرا

    سارے اقطاب جہاں کرتے ہیں کعبے کا طواف
    کعبہ کرتا ہے طواف در بالا تیرا

    اور پروانے ہیں جو ہوتے ہیں کعبہ پہ نثار
    شمع اک تو ہے کہ پروانہ ہے کعبہ تیرا

    شجرِ سرو سہی کِس کے اُگائے تیرے
    معرفت پھول سہی کس کا کِھلایا تیرا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    تو ہے وہ غوث‌کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا --منقبت--حصہ سوم--
    حدائق بخشش--صفحہ11--کلام 3--

    تو ہے نوشاہ، براتی ہے یہ سارا گلزار
    لائی ہے فصل سمن گوندھ کے سہرا تیرا

    ڈالیاں جھومتی ہیں ، رقصِ خوشی جوش پہ ہے
    بلبلیں جھومتی ہیں گاتی ہیں سہرا تیرا

    گیت کلیوں کی چٹک، غزلیں ہزاروں کی چہک
    باغ کے سازوں میں بجتا ہے ترانا تیرا

    صف ہر شجرہ میں ہوتی ہے سلامی تیری
    شاخیں جھک جھک کے بجا لاتی ہیں مجرا تیرا

    کس گلستاں کو نہیں فصلِ بہاری سے نیاز
    کون سے سلسلہ میں فیض نہ آیا تیرا

    نہیں کس چاند کی منزل میں تیرا جلوہ نور
    نہیں کس آئینہ کے گھر میں اُجالا تیرا

    راج کس شہر میں کرتے نہیں تیرے خدام
    باج کس نہر سے لیتا نہیں دریا تیرا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    تو ہے وہ غوث‌کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا --منقبت--حصہ چہارم--
    حدائق بخشش--صفحہ12--کلام 3--

    مزرعِ چِشت و بُخارا و عِراق و اجمیر
    کون سی کِشت پہ برسا نہیں جھالا تیرا

    اور محبوب ہیں، ہاں پر سبھی یکساں تو نہیں
    یوں تو محبوب ہے ہر چاہنے والا تیرا

    اس کو سو فرد سراپا بفراغت اوڑھیں
    تنگ ہو کر جو اترنے کو ہو نیما تیرا

    گردنیں جھک گئیں ، سر بچھ گئے ، دل ٹوٹ گئے
    کشفِ ساق، آج کہاں یہ تو قدم تھا تیرا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    تو ہے وہ غوث‌کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا --منقبت--حصہ پنجم--
    حدائق بخشش--صفحہ13--کلام 3--

    تاجِ فرقِ عرفا کِس کے قدم کو کہیے؟
    سر جسے باج دیں وہ پاؤں ہے کس کا؟ تیرا

    سُکر کے جوش میں جو ہیں وہ تجھے کیا جانیں
    خضر کے ہوش سے پوچھے کوئی رُتبہ تیرا

    آدمی اپنے ہی احوال پہ کرتا ہے قیاس
    نشے والوں نے بھلا سُکر نکالا تیرا

    وہ تو چھوٹا ہی کہا چاہیں کہ ہیں زیرِ حضیض
    اور ہر اوج سے اونچا ہے ستارہ تیرا

    دلِ اعدا کو رضاؔ تیز نمک کی دُھن ہے
    اک ذرا اور چھڑکتا رہے خامہ تیرا

    حدائق بخشش کا تیسرا کلام تو ہے وہ غوث‌کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا اختتام پذیر ہوا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا --منقبت--حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ14--کلام 4--

    الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا
    مرکے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا

    بادلوں سے کہیں رُکتی ہے کڑکتی بجلی
    ڈھالیں چھنٹ جاتی ہیں اُٹھتا ہے جو تیغا تیرا

    عکس کا دیکھ کے منھ اور بپھر جاتا ہے
    چار آئینہ کے بل کا نہیں نیزا تیرا

    کوہ سَر مُکھ ہو تو اک وار میں‌دو پرکالے
    ہاتھ پڑتا ہی نہیں بھول کے اوچھا تیرا

    اس پہ یہ قہر کہ اب چند مخالف تیرے
    چاہتے ہیں کہ گھٹا دیں کہیں پایہ تیرا

    عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے
    یہ گھٹائیں اُسے منظور بڑھانا تیرا

    وَرَفَعنَا لَکَ ذِکرَک کا ہے سایہ تجھ پر
    بول بالا ہے ترا ذکر ہے اونچا تیرا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا --منقبت--حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ15--کلام 4--

    مٹ گئے مِٹتے ہیں مِٹ جائیں گے اعدا تیرے
    نہ مٹا ہے نہ مٹے کا کبھی چرچا تیرا

    تو گھٹائے سے کسی کے گھٹا ہے نہ گھٹے
    جب بڑھائے تجھے اللہ تعالی تیرا

    سمّ قاتل ہے، خدا کی قسم ان کا انکار
    منکر فضل حضور آہ یہ لکھا تیرا

    میرے سیاف کے خنجر سے تجھے باک نہیں
    چیر کر دیکھے کوئی آہ کلیجا میرا

    ابن زہرا سے ترے دل میں ہیں یہ زہر بھرے
    بل بے او منکر بے باک یہ زہرا تیرا

    باز اشہب کی غلامی سے یہ آنکھیں پھرنی
    گادیکھ کہ اُڑ جائے گا ایمان کا طوطا تیرا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا --منقبت--حصہ سوم--
    حدائق بخشش--صفحہ16--کلام 4--

    شاخ‌پہ بیٹھ کے جڑ‌کاٹنے کی فکر میں ہے
    کہیں نیچا نہ دکھائے تجھے شجرا تیرا

    حق سے بد ہو کے زمانہ کا بھلا بنتا ہے
    ارے میں خوب سمجھتا ہوں معما تیرا

    سگ در قہر سے دیکھے تو بکھرتا ہے ابھی
    بند بندِ بدن اے رُو بہ دنیا تیرا

    غرض آقا سے کروں، عَرض کہ تیری ہے پناہ
    بندہ مجبور ہے خاطر پہ ہے قبضہ تیرا

    حکم نافذ ہے تِرا، خامہ تِرا، سیف تِری
    دم میں‌جو چاہے کرے دور ہے شاہا تیرا

    جس کو للکار دے آتا ہو تو اُلٹا پھر جائے
    جس کو چمکار لے ہر پھر کے وہ تیرا تیرا
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا --منقبت--حصہ چہارم--
    حدائق بخشش--صفحہ17--کلام 4--

    کنجیاں دل کی خدا نے تجھے دیں ایسی کر
    کہ یہ سینہ ہو محبت کا خزینہ تیرا

    دل پہ کندہ ہو ترا نام کہ وہ دُزدِ رَجیم
    اُلٹے ہی پاؤں‌پھرے دیکھ کے طغرا تیرا

    نزع میں، گورمیں، میزاں پہ، سرِ پُل پہ کہیں
    نہ چھٹے ہاتھ سے دامانِ معلیٰ تیرا

    دھوپ محشرکی وہ جاں سوز قیامت ہے مگر
    مطمئن ہوں کہ مرے سر پہ ہے پلا تیرا

    بہجت اس سر کی ہے جو بہجۃ الاسرار میں ہے
    کہ فلک وار مریدوں پہ ہے سایہ تیرا

    اے رضاؔ چیست غم ار جملہ جہاں‌دشمنِ تست
    کردہ ام ما مَنِ خود قبلہ حاجاتے را

    حدائق بخشش کا چوتھا کلام الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا اختتام پذیر ہوا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    ہم خاک ہیں‌اور خاک ہیں ماوا ہے ہمارا --حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ18--کلام 5--

    ہم خاک ہیں‌اور خاک ہیں ماوا ہے ہمارا
    خاکی تو وہ آدم جد اعلی ہے ہمارا

    اللہ ہمیں خاک کرے اپنی طلب میں
    یہ خاک تو سرکار سے تمغا ہے ہمارا

    جس خاک پہ رکھتے تھے قدم سید عالم
    اس خاک پہ قرباں دل شیدا ہے ہمارا

    خم ہو گئی پشت فلک اس طعنِ زمیں سے
    سن ہم پہ مدینہ ہے وہ رتبہ ہے ہمارا

    اس نے لقب خاک شہنشاہ سے پایا
    جو حیدر کرّار کہ مولیٰ ہے ہمارا
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    ہم خاک ہیں‌اور خاک ہیں ماوا ہے ہمارا --حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ18--کلام 5--

    اے مدعیو خاک کو تم خاک نہ سمجھے
    اس خاک میں مدفوں شہِ بطحا ہے ہمارا

    ہے خاک سے تعمیر مزارِ شہِ کونین
    معمور اسی خاک سے قبلہ ہے ہمارا

    ہم خاک اُڑائیں گے جو وہ خاک نہ پائی
    آباد رضاؔ جس پہ مدینہ ہے ہمارا

    حدائق بخشش کا پانچواں کلام --ہم خاک ہیں‌اور خاک ہیں ماوا ہے ہمارا -- اختتام پذیر ہوا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    جزاک اللہ
    ----------------
     
  27. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    غم ہو گئے بے شمار آقا --حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ19--کلام 6--

    غم ہو گئے بے شمار آقا
    بندہ تیرے نثار آقا

    بگڑا جاتا ہے کھیل میرا
    آقا آقا سنوار آقا

    منجدھار پہ آکے ناؤ ٹوٹی
    دے ہاتھ کہ ہوں میں‌پار آقا

    ٹوٹی جاتی ہے پیٹھ میری
    لِلّٰہ یہ بوجھ اتار آقا

    ہلکا ہے اگر ہمارا پلہ
    بھاری ہے تیرا وقار آقا

    مجبور ہیں‌ہم تو کیا فکر ہے
    تم کو تو ہے اختیار آقا

    میں دور ہوں‌تم تو ہو مِرے پاس
    سن لو میری پکار آقا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    غم ہو گئے بے شمار آقا --حصہ دوم--
    حدائق بخشش--صفحہ20--کلام 6--

    مجھ سا کوئی غمزدہ نہ ہوگا
    تم سانہیں غم گُسار آقا

    گرداب میں پڑگئی ہے کشتی
    ڈُوبا ڈُوبا، اُتار آقا

    تم وہ کہ کرم کو ناز تم سے
    میں‌وہ کہ بدی کو عار آقا

    پھر منھ نہ پڑے کبھی خزاں کا
    دے دے ایسی بہار آقا

    جس کی مرضی خدا نہ ٹالے
    میرا ہے وہ نامدار آقا

    ہے ملکِ خدا پہ جس کا قبضہ
    میرا ہے وہ کامگار آقا

    سویا کئے نابکار بندے
    رویا کئے زارزار آقا

    کیا بھول ہے ان کے ہوتے کہلائیں
    دنیا کے یہ تاجدار آقا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    غم ہو گئے بے شمار آقا --حصہ سوم--
    حدائق بخشش--صفحہ21--کلام 6--

    اُن کے ادنی گدا پہ مِٹ جائیں
    ایسے ایسے ہزار آقا

    بے ابرِ کرم کے میرے دھبّے
    لَا تَغسِلُھَا البِحَار آقا

    اتنی رحمت رضاؔ پہ کرلو
    لَا یَقرُبُہُ البَوَار آقا

    حدائقِ بخشش کا چھٹا کلام--غم ہو گئے بے شمار آقا-- ختم ہوا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حدائق بخشش

    محمد ﷺمظہر کامل ہے حق کی شانِ عزت کا --حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ22--کلام 7--

    محمدﷺمظہر کامل ہے حق کی شانِ عزت کا
    نظر آتا ہے اس کثرت میں کچھ انداز وحدت کا

    یہی ہے اصل عالم مادہ ایجاد خلقت کا
    یہاں وحدت میں برپا ہے عجب ہنگامہ کثرت کا

    گدا بھی منتظرہے خُلد میں نیکوں کی دعوت کا
    خدا دن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا

    گنہ مغفور ، دل روشن، خنک آنکھیں ، جگر ٹھنڈا
    تَعَالَی اللہ! ماہ طیبہ عالم تیری طلعت کا

    نہ رکھی گل کے جوشِ حسن نے گلشن میں جا باقی
    چٹکتا پھر کہاں غنچہ کوئی باغِ رسالت کا

    بڑھا یہ سلسلہ رحمت کا دورِ زُلف والا میں
    تسلسل کالے کوسوں رہ گیا عصیاں کی ظلمت کا
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں