1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حاضر ہوا میں شیخِ مجّدد کی لحّد پر ۔۔ (علامہ اقبال)

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏17 اکتوبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    حاضر ہوا میں شیخِ مجّدد کی لحّد پر
    وہ خاک کہ ہے زیرِ فلک مطلعِ انوار

    اس خاک کے ذرّوں سے ہیں شرمندہ ستارے
    اس خاک میں پوشیدہ ہے وہ صاحبِ اصرار

    گردن نہ جھکی جس کی جہانگیر کے آگے
    جس کے نفّسِ گرم سے ہے گرمیِ احرار

    وہ ہند میں سرمایہء ملّت کا نگہباں
    اللہ نے بروقت کیا جس کو خبردار

    کی عرض یہ میں نے کہ عطا فقر ہو مجھ کو
    آنکھیں میری بینا ہیں، ولیکن نہیں بیدار

    آئی یہ صدا سلسلہء فقر ہُوا بند
    ہیں اہلِ نظر کِشورِ پنجاب سے بیزار

    عارف کا ٹھکانہ نہیں وہ خِطَّہ کہ جس میں
    پیدا کُلَہِ فقر سے ہو طُرّہء دستار

    باقی کُلَہِ فقر سے تھا ولولہء حق
    طُروں نے چڑھایا نشہء خدمتِ سرکار
    (علامہ اقبال)

    [​IMG]

     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں