1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات
    [​IMG]
    جوناتھن ہوگبیک

    زمانہ قبل از تاریخ سے جڑی بوٹیوں اور مصالحہ جات کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہیں تجارت میں اہم جنس کی حیثیت حاصل رہی۔ گرم مصالحوں کو طبی فوائد اور خوراک محفوظ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتاہے۔ بہت سارے مصالحہ جات میں ’’اینٹی مائیکروبیئل‘‘ خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ بیکٹیریا کی نمو کو روکتے ہیں۔ آپ غالباً کوئی مصالحہ یا جڑی بوٹی روز استعمال کرتے ہوں گے، لیکن کیا آپ ان دونوں میں امتیاز کر سکتے ہیں۔ عام طور پر انہیں ایک ہی معنی میں برتا جاتا ہے، لیکن دراصل ان میں فرق ہے۔ انہیں مختلف پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور ان کی تیاری کے مراحل میں بھی فرق ہے۔ تو پھر جڑی بوٹیوں اور مصالحہ جات میں کیسے فرق کیا جائے؟ آئیے دار چینی اور نازبو (اوریگانو) کو بطور مثال لیتے ہیں۔ دار چینی کو پیسا بھی جاتا ہے۔ یہ چند مختلف درختوں کی چھال سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ درخت ’’Cinnamomum‘‘ نامی نوع سے تعلق رکھتے ہیں۔ دارچینی جیسے مصالحہ جات خوشبودار بیجوں، چھال، پھولوں اور جڑوں کو خشک کر کے اور پھر پیس یا کوٹ کر تیار ہوتے ہیں۔ اوریگانو ایک جڑی بوٹی ہے جسے herbaceous oregano نامی پودے سے حاصل کیا جاتا ہے۔ جڑی بوٹیاں پتوں پر مشتمل ہوتی ہیں، اور زیادہ تر ایسے پودوں سے حاصل ہوتی ہیں جن میں لکڑی نہیں ہوتی۔ تاہم چند ایک میں لکڑی بھی ہوتی ہے۔ مصالحہ جات کا ذائقہ جڑی بوٹیوںکی نسبت تیز ہوتا ہے کیونکہ انہیں پودوں کے ان حصوں سے حاصل کیا جاتا ہے جن میں ’’ایسنشل آئل‘‘ زیادہ ہوتا ہے۔ جڑی بوٹیاں عام طور پر تازہ ہوتی ہیں یا انہیں صرف خشک کر لیا جاتا ہے، ٹکڑے ٹکڑے کیا جاتا ہے یا سالم استعمال میں لایا جاتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں