1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جو مقصودِتخلیقِ ارض وسماہیں

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏7 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بنے جنکی خاطر یہ گل یہ صبا ہیں
    خدا کی خدائی کا وہ مدعا ہیں
    جو مقصودِتخلیقِ ارض و سما ہیں

    جو ہیں ابتداء اور وہی انتہا ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں


    جو نورِ جبینِ بشرِ اوّل ہوئے تھے
    رسولوں کی وجہِ رسالت بنے تھے
    جو تابانیء حُسنِ کنعاں بنے تھے
    جو نارِ براھیمی گلشن کیے تھے

    جو شاہِ رُسل ہیں، حبیبِ خدا ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں


    وہ جن کی رضا خود خدا کی رضا ہے
    جنہیں ہر گھڑی خود خدا تک رہا ہے
    وہ جن کا ذکر “ورفعنا“ بنا ہے
    وہ جنکی جبیں پہ تاجِ کوثر سجا ہے

    وہی والقمراور وہی والضحا ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں


    جو والنجم کا اصلی معنیٰ بنے تھے
    امام الرُسل، بیت الاقصیٰ ہوئے تھے
    کہ جبریل بھی جن کے خادم بنے تھے
    فرشتے بھی مدت سے راہ تک رہے تھے

    ملائک ہیں باراتی ، آقا دُلہا ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں


    فرستے کھڑے ہیں سلامی کو جن کی
    زمیں آسماں پہ حکومت ہے ان کی
    سوئے عرشِ اعظم مسافت ہے جن کی
    کُھلی سفرِ اسریٰ میں حقیقت ہے انکی

    جو جلوہ فگن تختِ اَو اَدنیٰ ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں


    دعائے خلیلی، تمنائے عیسیٰ
    صدیق و عمرعثماں حیدر کے آقا
    وہی سیدہ فاطمہ کے ہیں بابا
    وہ مولا حسین و حسن کے ہیں نانا

    وہی پنجتن کے شجر کا تنا ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں


    خدا نے کہا رحمتِ عالمیں ہے
    زمین آسماں جن کے زیرِنگیں ہے
    جو یوں تو مدینہ کے گھر میں مکیں ہیں
    مگر عاشقوں کےلیے وہ یہیں ہیں

    رضا بےنوا کی جو سنتے صدا ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں



    محمد نعیم رضا ۔ 2007-12-31 بروز پیر​
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ

    سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔۔۔ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم

    جزاک اللہ نعیم بھائی جزاک اللہ۔۔۔۔ بہت خوب

    جو ہیں ابتداء اور وہی انتہا ہیں
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

    [​IMG]
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ ۔ بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔
    اور کاشفی صاحب نے آپ نے اسکی زیب و زینت کو دوبالا کر دیا ہے۔

    اللہ تعالی آپ دونوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

    کاشفی بھائی ۔ شکریہ
    اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  6. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ماشاءاللہ ۔ اللہ تعالی ہم سب کو محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دولت عطا فرمائے۔ آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کاشفی بھیا مجھے بھی ایسی نعتیں لکھ دیں۔ میں نے اپنی نوٹ بک میں لگانی ہیں۔ نعیم بھائی اس دفعہ میلاد شریف میں ساری نعتیں آپ کی ہی پڑھوں گی انشاءاللہ تعالیٰ۔ اور سب سے بولوں گی کہ آپ کے لیئے خصوصی دعا بھی کریں۔اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کو اور زیادہ لکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور قبول فرمائے آمین۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سسٹر آپ مجھے نعتیں بتائیں کون سے لکھوں۔۔۔ لکھ دونگا انشاءاللہ تعالیٰ ۔
    جزاک اللہ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

    ماشاءاللہ۔ بہت خوب کاشفی جی
    آپ نے نعیم صاحب کی تحریر کردہ نعت شریف کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ :dilphool:
     
  10. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیر بہت ہی عمدہ کلام ہے نعیم بھائی بہت خوب :dilphool:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آبی بھائی ۔
    اصل میں تو جن کی بات ہے وہ عمدہ اور اعلی ہیں ۔ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

    اور انہی کی بات کرتے کرتے ہم جیسے نکموں‌کی بھی بات بن جاتی ہے

    دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
    والسلام
     
  12. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    Re: میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

    ماشاءاللہ۔ بہت خوب کاشفی جی
    آپ نے نعیم صاحب کی تحریر کردہ نعت شریف کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ :dilphool:[/quote:3kvltixa]
    السلام علیکم۔
    ماشاءاللہ ۔ نعت شریف تو واقعی عمدہ ہے۔ حضور رحمت اللعلمین، سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثنا جو ہوئی ۔
    اور کاشفی بھائی نے اسکو رنگین بنا کر اسکی دلکشی میں مزید اضافہ کیا ہے۔
    اللہ تعالی ہم سب کو محبتِ حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی نعمت سے نوازے۔ آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نعت
    (افتخار راغب)

    خواہش نہیں ذرا بھی مجھے نام وام کی
    میرے قلم کو پیاس ہے کوثر کے جام کی

    یہ دل کہ جس میں‌ پیار بسا ہے حضور :saw: کا
    اِک چیز بس یہی ہے مِرے پاس کام کی

    پیغامِ شاہِ دیں :saw: کی محتاج کائنات
    رحمت ہے سب کے واسطے اُن :saw: کے پیام کی

    دیوانہ وار ہر گھڑی شیداے مصطفی :saw:
    بس رٹ لگائے رہتے ہیں آقا :saw: کے نام کی

    انسان کے حقوق و فرائض عیاں‌کیے
    تعلیمِ عدل آپ :saw: نے دنیا میں‌عام کی

    تاریخ ہے گواہ کہ خیرالانام :saw: نے
    تفریق جڑ سے ختم کی آقا غلام کی

    قول و عمل حضور :saw: کے قرآں‌ کے ترجماں
    تشریح اُن :saw: کی ذات خدا کے کلام کی

    بس یہ کہ اُن :saw: سا ہوگا کوئی اور نہ ہو سکا
    کیا خوب ذاتِ پاک ہے خیرالانام :saw: کی

    اہلِ فلک گواہ کہ سارے جہان میں
    خوشبو رچی بسی ہے درود و سلام کی

    راغب ہر ایک نعت ہے نزرانہء خلوص
    توصیف کب رقم ہوئی عالی مقام کی

    صلی اللہ علیہ وسلم
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    راغب ہر ایک نعت ہے نزرانہء خلوص
    توصیف کب رقم ہوئی عالی مقام کی


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم​

    سبحان اللہ۔ کاشفی جی بہت پیاری نعت شریف ارسال کی ہے۔
    جزاک اللہ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ زاہرا صاحبہ۔۔۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زاہرا صاحبہ اور مبارز بھائی آپکا بھی بہت شکریہ۔ اللہ کریم سب کو جزائے خیر دے۔
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  19. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ خیر
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیر
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں