1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جوگی

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از شام, ‏10 اگست 2009۔

  1. شام
    Online

    شام مہمان

    جوگی



    دیر ہوئی جب میں چھوٹا سا اک بچہ تھا
    راہ میں مجھ کو ایک جوگی نے روکا تھا
    تیرے ہاتھ کی ریکھا دیکھنا چاہتا ہوں
    ماتھے پہ تیرے جو لکھا ہے وہ دیکھنا چاہتا ہوں
    یہ کہہ کر تھام لی اس نے میری ہتھیلی
    جیسے بوجھے کوئی پہیلی
    بہت دیر تک وہ مجھ کو تکتا رہا
    پھر اک آہ بھری اور کہنے لگا
    بالک یہ جو تیرے ہاتھ کی ریکھا ہے
    اس میں میں نے تیرا جیون دیکھا ہے
    تیرا من اک سندر ناری توڑے گی
    اک سپنا بھی نا پاس تیرے چھوڑے گی
    رو رو کے ہاتھ تو بڑھائے گا
    لیکن چندا ہاتھ تیرے نہ آئے گا
    دکھ کا اتنا لمبا ساتھ نہیں دیکھا
    میں نے اب تک ایسا ہاتھ نہیں دیکھا
    دکھ ہی دکھ تیرے حصے میں آٰیا ہے
    بالک یہ تو کیا لکھوا لایا ہے

    انشاجی
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بہت خوب
    عمدہ شئیرنگ ھے شام جی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب شام جی ۔ اچھا انتخاب ہے۔
    لیکن یہ چوپال تو صرف " ذاتی شاعری" کا ہے۔
    دیگر شعرا کے کلام سے انتخاب کے لیے "اردو شاعری" کا چوپال استعمال ہوتا ہے۔

    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں