1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جوق در جوک

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از عمر خیام, ‏25 دسمبر 2012۔

  1. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    دو مینڈکوں کی کئی دنوں کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی ۔ ایک مینڈک نے پوچھا ۔" سناؤ! تمہارا بیٹا کہاں ہے آج کل ؟"
    " میرا بیٹا آج کل میڈیکل کالج میں ہے " دوسرے مینڈک نے جواب دیا ۔
    " اوہ اچھا! ڈاکٹری پڑھ رہا ہے کیا؟ بہت خوب ، بہت خوش قسمت ہو پھر تو ۔ " پہلے نے کہا
    " نہیں ، وہ ڈاکٹری نہیں پڑھ رہا ۔ بلکہ سٹوڈنٹ ڈاکٹر اس کو پڑھ رہے ہیں ۔ "
    ------------------------------------------((((((((((((((((((((((((((((((((((((((------------------------------------
    بحری جہاز زیر آب چٹان سے ٹکراکر ڈوبنے لگا تو ایک مسافر نے دوسرے مسافر سے پوچھا کہ زمین کتنی دور ہوگی بھلا؟
    دوسرے نے جواب دیا کہ یہی کوئی دو کلو میٹر کے لگ بھگ ۔
    پہلا مسافر ڈوبتے جہاز سے چھلانگ لگا کر تَیر کر زمین پہنچنے کیلیۓ کمربستہ ہوگیا ، لیکن پھر کچھ سوچ کر پوچھا کہ کس سمت کو؟
    دوسرے مسافر نے کہا ۔ " نیچے کی سمت کو "
    ---------------------------------((((((((((((((((((((((((((((((((((((((-----------------------
    دو دوست ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھا رہے تھے ۔
    ایک نے کہا۔ " یار ! تم میری ماں کی طرح اپنے ھاتھ سے میری پلیٹ میں کھانا ڈالتے جاؤ۔ "
    کھانے کے بعد دوسرے نے کہا۔" اب تم میرے باپ کی طرح بل ادا کردو"
    ---------------------------------((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((--------------------------------
    ایک چوہیا اپنے تین ننھے ننھے بچوں کے ساتھ سیر کررہی تھی کہ ایک بلی سامنے آگئی ۔ اس سے پہلے کہ بلی ان پر جھپٹتی ، چوہیا اپنی پوری طاقت سے چلائی ۔۔ " بھوں بھوں ۔ غررررررر !!"
    بلی ہکا بکا رہ گئی۔ اور کنفیوز ہو کر الٹے قدموں واپس چلی گئی۔ بلی نے اپنے بچوں سے کہا۔ " دیکھا بچو ! تعلیم کے فائدے ۔ اب تم جان گۓ ہوگے کہ مادری زبان کے علاوہ کوئی اور زبان سیکھنا کتنا ضروری ہے۔"
    ------------------------------(((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((((--------------------
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    ہاہاہا اچھا لکھا ہے جی جاری رکھئے
     
    عادل رفیق مغل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    بہت مزا آیا واقعی!
    مگر مادری زبان کے علاوہ کسی ایسی زبان کا اشارہ دیں جو بروقت کام آئے؟
     
    عادل رفیق مغل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    ایک فقیر نے گھرکا دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا: "اللہ کے نام پہ کھانا کھلادو"خاتونِ خانہ نے کھانا بھجوادیا ۔
    دوسرے دن فقیر گھر کے دروازے پر ایک کتاب رکھ گیا جس کا عنوان تھا۔ " اچھا کھانا پکانے کے طریقے۔"
     
    عادل رفیق مغل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    ایک شرابی نشے میں دھت لڑکھڑاتا ہوا مے خانے سے نکلا اور سڑک کے کنارے ایک آدمی سے کہا کہ ذرا میرے لیے ایک ٹیکسی تو روکنا۔
    اس آدمی نے ناگواری سے شرابی کی طرف دیکھا اور بڑی نخوت سے کہنے لگا کہ میں نیوی کا کمانڈر ہوں ۔ تمہارا شوفر یا ذاتی ملازم نہیں کہ تمہارے لیے ٹیکسی روکوں ۔
    شرابی نے کہا۔ " اچھا! ٹیکسی نہ سہی بحری جہاز ہی روک دو، میں نے تو گھر ہی جانا ہے "
     
    عادل رفیق مغل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    اوباما، من موہن اور زرداری کو ایک فرشتے نے شام کے کھانے کی دعوت پر بلایا۔ اور کھانے کی میز پر فرشتے نے کہا کہ اس دعوت کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کےتین بااثر ترین افراد کو بتایا جاۓ کہ وہ دنیا میں جاکے لوگوں کو بتائیں کہ کل دنیا کا اختتام ہورہا ہے۔ کل قیامت آۓ گی ۔
    دوسرے دن صبح صبح من موہن نے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کا اجلاس طلب کیا اور ساری قوم کو بتایا کہ میرے پاس آپ کیلیے دو بری خبریں ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ جو مسلمان کہا کرتے تھے کہ اللہ کو مانو۔ وہی خداۓ واحد ہے۔قیامت کا دن آۓ گی اس دن کی تیاری کرو۔ وغیرہ وغیرہ ۔ وہ بات واقعی درست تھی۔ اور دوسری بات یہ کہ آج دنیا کا آخری دن ہے ۔ وہ قیامت آج ہی آۓ گی ۔
    اوباما نے کیبنٹ اور سینیٹ کا اجلاس بلایا اور ساری قوم کو ٹی وی پر خطاب کرکے بتایا کہ میرے پاس آپ کیلیۓ دو خبریں ہیں۔ ایک اچھی اور ایک بری ۔۔ اچھی خبر یہ کہ وہ جو ہم کہتے تھے کہ " ان گاڈ وی ٹرسٹ"۔ خدا کا وجود واقعی ہے ۔ ثابت ہوگیا ہے۔ اور بری خبر یہ کہ آج کا دن دنیا کا آخری دن ہے۔ دنیا کے ساتھ ساتھ عظیم امریکی قوم بھی ہمیشہ کیلیۓ مٹ جاۓ گی۔
    زرداری نے ٹی وی پر براہ راست اعلان کیا کہ اس کے پاس دو اچھی خبریں ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ دنیا کے تین بااثر افراد میں سے ایک ہے ، جو پاکستان کےلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور دوسری خوش خبری یہ کہ وہ تاحیات پاکستان کا صدر رہے گا۔
     
    عادل رفیق مغل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    ایک صاحب جو کنجوسی میں اپنا ثانی نہ رکھتے تھے ، اپنی بیگم کے ساتھ ساحل سمندر کی سیر کررہے تھے، اچانک صاحب نے بیگم نے پوچھا۔ " کیا خیال ہے بیگم ! ایک آئیس کریم اور ہوجاۓ ؟"
    بیگم نے حیرت سے پوچھا۔ " ایک اور کا کیا مطلب؟ ابھی تک آئس کریم تو لی ہی نہیں "
    "ارے بیگم آپ بھی بہت بھلکڑ ہو" صاحب نے فرمایا۔ " کیا یاد نہیں رہا کہ شادی سے پہلے بھی ہم ایک بار ہم یہاں آۓ تھے اور آئس کریم کھائی تھی "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((((((((((((((((((((((((((((((((۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    فیصلے کے وقت مقدمے کے گواہوں اور استغاثہ ( پراسیکیوشن) کے بیانات سننے کے بعد جج نے کہا ۔
    " یہ بات ثابت ہوئی کہ گذشتہ کئی سال سے خاوند نے اپنی بیوی پر کافی ظلم کیۓ اور اس تمام عرصے مئں اسے غلام بناۓ رکھا۔"
    " سرکار بات یہ ہے کہ ۔۔۔ مجھ سے غلطی ہوئی "۔۔۔۔۔۔۔۔ " ملزم نے بولنا چاہا۔
    " معذرت کی ضرورت نہیں۔ " جج نے بات کاٹ کر کہا۔ " مجھے صرف اتنا بتاؤ کہ تم اپنی بیوی کو غلام بنانے میں کس طرح کامیاب ہوۓ؟"
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(((((((((((((((((((((((((((((((((((((۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک چھوٹا سا بچہ بیکری میں گیا اور پوچھا کہ یہ کیک کتنے کے ہیں ؟
    دکاندار نے جواب دیا کہ 25 روپے کے دوکیک
    بچے نے پوچھا۔ " ایک کیک کتنے کا ہے؟ "
    دکاندار: " 13 روپے کا "
    بچہ : " تو پھر مجھے وہ دوسرا کیک جو بارہ روپے کا ہے ، وہ دے دیں "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((((((((((((((((((((((((((((((۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    یہ واقعہ کب کا ہے :p_bananadance:
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوق در جوک

    اچھی شئیرنگ کا شکریہ
     
  10. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    کمرہ عدالت میں جج نے ملزم کو کہا۔ دس جون کو تم نے بیوی کو کلہاڑی اٹھا کر ڈرایا دھمکایا۔ ملزم نے اقرار کیا کہ جی جناب ایسا ہی ہوا تھا۔
    عدالت میں موجود ایک آدمی نے یہ سن کر زور سے کہا۔ شرم کرو بے غیرت انسان۔
    جج نے اس آدمی کو ڈانٹا کہ عدالت میں اونچا نہیں بولتے۔ پھر جج نے ملزم کو مخاطب کر کے کہا۔ بیس جون کو تم نے اپنی بیوی کو پھر دھمکایا اور بیلچا اٹھا کر اس کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دی۔
    یہ سن کر پھر وہی آدمی کھڑا ہوگیا اور اس ملزم پر لعن و طعن کرنے کرنے لگ گیا۔ جج کو غصہ آگیا اس نے کہا کہ میں تمہارے جذبات سمجھتا ہوں، کوئی بھی غیرتمند شخص اپنی بیوی کو ایسا دھمکی نہیں دے سکتا لیکن میں نے تمہیں پہلے بھی منع کیا تھا، کہ عدالت کا احترام لازم ہے۔ اب تم بولے تو تم توہین عدالت کا کیس کردوں گا۔
    وہ آدمی بولا جناب آپ نہیں جانتے یہ ملزم کتنا مکار اور جھوٹا ہے۔ میں نے کئ بار اس سے کلہاڑی اور بیلچہ ادھار مانگے اس نے کہا کہ ا سکے پاس یہ چیزیں نہیں ہیں۔
     
    ھارون رشید، اویس سلیم لون اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہا بہت عمدہ جی، نئی انٹری ہے
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    محترم عمر خیام جی کی کافی ساری کمی محسوس ہورہی ہے
     
  13. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی جیسے کبھی بجلی دو دو گھنٹے صبح شام جایا کرتی تھی تو لوگ کہتے تھے کہ کافی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ۔ پھر دو دو گھنٹے کے لیئے ہر گھنٹے بعد جانے لگی تو کہا جانے لگا کہ کافی ساری لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ۔۔۔ شکریہ ہارون بھائی کہ آپ نے مس کیا۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایک عورت ہتھوڑا لےکر اپنے بیٹے کے اسکول میں پہنچی اور چپراسی سے پوچھنے لگی:

    سر فیکے کی کلاس کونسی ہے؟

    ہتھوڑے کو دیکھ کر چپراسی نے ڈرتے ہوئے پوچھا: لیکن آپ کو ان سے کیا کام ہے؟

    ہتھوڑے کو ہوا میں لہراتے ہوئے بولی: ارے وہ میرے بیٹے کا کلاس ٹیچر ہے، مجھے ان کی کلاس دکھاؤ!

    چپراسی دوڑ کر سر فیکے کے پاس گیا اور اطلاع دی کہ ایک عورت ہاتھ میں ہتھوڑا لئے آپ کو تلاش کررہی ہے!

    فیکے کے چھکےّ چھوٹ گئے! وہ دوڑ کر پرنسپل کے پاس گئے!

    پرنسپل فوراً اس عورت کے پاس آکر نہایت عاجزانہ انداز میں بولے: آپ جلد بازی سے کام نہ لیں، اطمنان رکھیں آپ کی شکایت فوری طور پر دور کیجائے گی۔

    اس عورت نے کہا: مجھے کوئی شکایت نہیں، بس آپ مجھے سر فیکے کی کلاس بتائیں، میں ان کی کلاس میں جانا چاہتی ہوں۔

    پرنسپل نے کہا: لیکن! آپ ان کی کلاس میں کیوں جانا چاہتی ہیں۔

    اس عورت نے کہا: کیوں کہ مجھے وہاں اس بنچ کی کیل ٹھوکنی ہے جس پر میرا بیٹا بیٹھتا ہے، کل وہ تیسری بار پینٹ پھاڑ کر آیا ہے۔
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا

    عورت کے ہاتھ ہتھوڑا ہو تو ڈرنا تو چاہیے نا
     
    ھارون رشید اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    وہ سمارٹ خاتون تھی آپ کی طرف ------------------ نہیں
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی سماٹ ہوں اچھا.............
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا کہہ کر کچھ ضمیر پر بوجھ تو پڑا ہوگا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    چلو اللہ تو دیکھ رہا ہے
     
  21. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں