1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنوبی وزیرستان:فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ شہید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    جنوبی وزیرستان:فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ شہید

    Captain abdullah.jpg
    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ دہشت گردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز رات گئے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پٹرولنگ کر رہی تھی۔ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید پٹرولنگ پارٹی کی قیادت کر رہے تھے

    دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے۔ شہید عبداللہ ظفر کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تھا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں