1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جناب قلمکار سے ملیئے

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از قلمکار, ‏17 نومبر 2007۔

  1. قلمکار
    آف لائن

    قلمکار ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جولائی 2007
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہماری اردو کے دوستو، ساتھیو قارئین !
    السلام علیکم!
    میں نے بہت دفعہ اپنے آپ سے دریافت کیا کہ میں کون ہوں‌مگر یقین جانیے مجھے کبھی اندر سے کوئی جواب نہیں‌ آیا کہ میں کوئی خاص انسان ہوں یا کوئی ایسی بات محسوس نہیں ہوئی جس سے پتہ چل سکے کہ میرے اندر کوئی اضافی خوبی موجود ہے ۔ چنانچہ جیسا بھی ہوں آپ کے سامنے ہوں اور مجبوری ہے کہ آپ کو برداشت کرنا ہی پڑے گا۔ میں بھی بس آپ سب کی طرح کا ایک عام انسان ہوں ہاں بس میری ہر دم کوشش یہی ہے کہ میں اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کروں‌کیونکہ اس طرح اگر اچھا انسان نہ بن سکے تو اچھا انسان بننے کی کوشش ضرور کر سکتا ہے ۔
    ویسے تو میرا نام آصف رضا بلوچ ہے مگر سب مجھے میرے قلمی نام یعنی طارف ادیب کے نام سے جانتے ہیں۔ اسکے علاوہ میں نے Nickقلمکار کا رکھا ہوا ہے ۔ اس نام کی وجہ تسمیہ صرف اتنی سی ہے کہ تقریبا پاکستان بھر کے رسائل وجرائد میں تقریبا700سے زائد کہانیاں ، مضامین ، تحریریں‌ شائع ہو چکی ہیں۔ کئی ایوارڈ بھی میرٹ پر موجود ہیں۔ تین چار قسط وار ناول بھی لکھ چکا ہوں‌ جو مختلف رسائل میں‌شامل اشاعت ہو چکے ہیں۔ ماہنامہ چندا کراچی میں ساتھی میرا ناول سیاہ مورتی کی آخری قسط اس ماہ پڑھ سکتے ہیں۔
    اس کے علاوہ میں MBA(financeکے آخری سمسٹر کا طالب علم ہوں‌اور ساتھ ساتھ ایک اچھے ادارے میں گرافک ڈیزائنر کے عہدے پر فائز ہوں۔ اردو ادب کے ساتھ دلی اور جذباتی وابستگی ہی نے مجھے ہماری اردو سے متعارف کروایا اور میں یہاں‌ آکر خوشی محسوس کرتا ہوں کہ چلو دنیا میں ابھی ایسے لوگ بھی پڑے ہیں جو اردو زبان کی ترویج کےلئے کوشاں‌ہیں ورنہ انگلش تہذیب نے نہ صرف ہمارے معاشرے کا خانہ خراب کر دیا ہے بلکہ ہماری زبان کو بھی تبدیل کر دیا ہے ۔
    بہرحال نیٹ، میوزک اور اچھے دوست بنانا بھی میرا پسندیدہ مشغلہ ہیں۔ اگر کوئی دوست مجھ سے بات کرنا چاہے تو میں حاضر ہوں 0300-6383104پر ۔
    باقی دوستو! دنیا میں ہمیشہ محبت سے رہو اور میں‌اکثر اپنے دوستوں کو ایک بات کیا کرتا ہوں‌چلو آپ کو بھی بتا دیتا ہوں آپ بھی کیا یاد کریں گے ۔
    Think Positive, Do positiv, Take positive
    سو اس پر عمل کرنا ہی کامیابی ہے۔
    اگر کسی ساتھی کو میرا تعارف پسند نہ آیا ہو تو معذرت خواہ ہوں۔ تکلیف کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔
    :91:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قلمکار بھائی ۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔
    مگر ۔۔۔۔
    اور پھر

    :208: :208: :208:‌
     
  3. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت زیادہ لکھا ہوا ہے۔ مجھ سے نہیں پڑھا جا رہا۔ لیکن ایک بات ہے۔ پاکستان میں “ان کمنگ“ کالز تو مفت ہوتی ہیں۔ لیکن میرے منٹ ضائع ہوتے ہیں اگر میں کال کروں۔‌اس‌لیئے‌میں نہیں کر رہی۔ :hasna: ۔۔۔ دوستی بھی میں نہیں کرتی۔ خاص طور پہ اس بندے سے نہیں کرتی، جس کے بہت سے دوست ہوں۔ جان پہچان رکھنی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔ میرے دو ہی دوست ہیں ویسے ۔۔ باقی سب سے صرف جان پہچان ہی ہے، کافی اچھی جان پہچان۔۔ :khudahafiz:
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اللہ کی بندی! :takar:
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کی بندی! :takar:[/quote:3sh3ja4g]

    کردیا نا قلمکار بھائی کے تعارف کی لڑی کا بیڑہ غرق مل ملا کے :hathora: :hathora: :hathora:
     
  6. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    کنٹرول اوئے :horse:
     
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    قلمکار بھائی وش آتکے۔۔۔۔

    آپ کے بارے میں‌ جان کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    قلمکار بھائی آپکے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا امید ہے کہ آپ اپنی بے مثال صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پیاری اردو کی ترقی میں ایک اعلیٰ کردار ادا فرمائیں گے۔
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آصف رضا ، عرف قلمکار صاحب۔ ہماری اردو میں انتظامیہ کی جانب سے بھی خوش آمدید۔ اور اپنا تعارف دینے پر بہت شکریہ قبول فرمائیں۔

    اللہ تعالی آپ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے اور آپکے نیک مقاصد پورے فرمائے۔آمین
     
  10. قلمکار
    آف لائن

    قلمکار ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جولائی 2007
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سب ساتھیوں کا بہت شکریہ۔۔۔

    سب ساتھیوں کا بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔ اور بجو جی میں‌ نے آپ کے پائوں تو نہیں پکڑے کہ ضرور مجھ سے دوستی کریں نہ کریں آپ کی مرضی ہے میں نے ایک خلوص کی بنیاد پر دوستوں کو کہا تھا آپ تو بات دل پر لے گئیں۔۔۔ بہرحال تمام ساتھیوں‌کابے حد شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور ان کا بھی جوجل کر کباب ہو گئے ۔۔۔۔
    شکریہ
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    قلمکار بھائی آپ کہاں چلے گئے ہیں ؟
     
  12. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے بجو کی باتوں سے گھبرا گئے ہیں ۔
     
  13. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    کدھر ہیں صاحب کافی دن ہو گئے دوبارہ آئے نہیں‌آپ ادھر ۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں