1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ہلکی بارش، لاہور میں دھند چھائے رہنے کا امکان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جمعرات کو اسلام آباد میں ہلکی بارش، لاہور میں دھند چھائے رہنے کا امکان
    upload_2020-1-2_1-6-10.jpeg
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ، ژوب، پشین، قلعہ عبداللہ، تربت، کیچ اور پنجگور میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی اور منڈی بہاء الدین میں صبح دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی دھند رہے گی۔

    اس کے علاوہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، اٹک، چکوال، جہلم، بھکر اور خوشاب میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

    میانوالی، راولپنڈی اور سرگودھا کے اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تو دوسری جانب سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخوا کی بات کی جائے تو اس کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایبٹ آباد، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، بونیر، چترال اور دیر میں جمعرات کے روز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، صوابی، پشاور، مردان اور نوشہرہ میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں کل مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں