1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جعفر رضا صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏15 دسمبر 2016۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جعفررضا صاحب
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔


    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  2. جعفررضا
    آف لائن

    جعفررضا ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2016
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    ملک کا جھنڈا:
    پرچہ سوال میں کل نشانات اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے کم ازکم نشانات کاذکربھی ہوناچاہیئے۔۔ اور کتنی دیرمیں سوالوں کےجوابات دینے یہ بھی لکھیں۔۔ بہرحال اگر بزم میں شرکت کی شرط پرچہ حل کرناہے توکوشش کیے لیتے ہیں
    نام توبتاہی دیاہے۔۔ نام نہ اماں نےرکھانہ ابانے۔۔ دادی نے تجویزکیااوردونوں نے سرتسلیم خم کیا
    لقب القاب تووہ رکھتے ہیں جوکچھ کرتے ہیں یاپردے میں رہناچاہتےہیں ہم نے نہ کچھ کیانہ کچھ چھپاناچاہتے ہیں لہذا۔۔ ’’نام ہی کافی ہے‘‘ اگرکوئی سمجھے تو
    عمرکاتذکرہ اچھالگتاہے۔۔ اس لیے بتارہے ہیں ابھی ایک سال پہلے خیرسے بچوں نے گولڈن جوبلی دھوم دھام سے منائی ۔۔
    شہرغدارکراچی میں ہیں جوپاکستان کامعاشی حب ہے۔۔ پہلے آناجاناتھابائیس سال سے یہیں ہیں
    تعلیم میں سولہ جماعتیں پڑھ لیں ۔۔ کیوں ضروری تھااس کاجواب کیادیں۔۔ بس یہ جان لیں۔۔۔پڑھتے نہ توکیاکرتے۔۔ اپنے کون سے مربعے تھے کہ کھاتے پیتے اور بڑوں کانام بربادکرتے
    مشاغل۔۔ بھی بتائیں گے اوراپنے ہی : مگرسوال میں یہ کیوں لکھااپنے بتانے ہیں ان کے نہیں۔۔ اس کی وضاحت ہوتوگئی تو اس سوال کاجواب دیں گے۔
    پیشہ تعارف میں بتاہی چکے ہیں پرچے میں پورے نشانات حاصل کرنےکیلیے دوبارہ لکھ دیتے ہیں۔۔ چھوٹے موٹے صحافی ہیں۔۔ خبریں بناتے ہیں اورفساد پھیلاتے ہیں
    عزائم توخطرناک ہیں مگرعمل درآمدکاارادہ نہیں اورجوکام ہونہ سکے اس کاذکرکرکے دل کاجلاناکیا؟
    ایک شعرکی تلاش میں نکلے تھے اس محفل رنگارنگ میں پہنچ گئے۔۔ اچھی لگی تعارف بھیج دیا۔۔ آپ نے پسندبھی کرلیا۔۔ اب برداشت کریں
     
    ماہم، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جعفر رضا صاحب آپ کا تعارف بہت اچھا لگا بہت شکریہ
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی گاڑہی اردو


    پاکستانی55 بھائی ایک لڑی بی تو اسی مشکل سی اردو کی کہاں ہے وہ
     
  5. جعفررضا
    آف لائن

    جعفررضا ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2016
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    ملک کا جھنڈا:
    اگریہ گاڑھی اردو ہے ۔۔۔ توکیاوہ اردو اچھی ہے جس میں اردوکم اورانگریزی زیادہ ہے۔۔۔ بھئی ’’ہماری اردو۔پیاری اردو‘‘پرتوانگریزی اورسنسکرت سے پاک اردو ہونی چاہیئے۔۔ اور یہ تومیں لکھ ہی چکاہوں مجھے فورم پرقبول کیاہے توبرداشت کرناپڑے گا۔۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں تلاش کرتا ہوں جی
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ واہ

    کیا خالص خیال ہے
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ماہم
    آف لائن

    ماہم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 نومبر 2016
    پیغامات:
    172
    موصول پسندیدگیاں:
    156
    ملک کا جھنڈا:
    پرچہ سوال میں کل نشانات اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے کم ازکم نشانات کاذکربھی ہوناچاہیئے۔۔ اور کتنی دیرمیں سوالوں کےجوابات دینے یہ بھی لکھیں۔۔ بہرحال اگر بزم میں شرکت کی شرط پرچہ حل کرناہے توکوشش کیے لیتے ہیں
    یہ بالکل صحیح کہا آپ نے:)
    نام توبتاہی دیاہے۔۔ نام نہ اماں نےرکھانہ ابانے۔۔ دادی نے تجویزکیااوردونوں نے سرتسلیم خم کیا
    اچھی بات ہے:)
    لقب القاب تووہ رکھتے ہیں جوکچھ کرتے ہیں یاپردے میں رہناچاہتےہیں ہم نے نہ کچھ کیانہ کچھ چھپاناچاہتے ہیں لہذا۔۔ ’’نام ہی کافی ہے‘‘ اگرکوئی سمجھے تو
    واہ جی:)
    عمرکاتذکرہ اچھالگتاہے۔۔ اس لیے بتارہے ہیں ابھی ایک سال پہلے خیرسے بچوں نے گولڈن جوبلی دھوم دھام سے منائی ۔۔
    سچی۔
    شہرغدارکراچی میں ہیں جوپاکستان کامعاشی حب ہے۔۔ پہلے آناجاناتھابائیس سال سے یہیں ہیں
    شہر غدار؟
    تعلیم میں سولہ جماعتیں پڑھ لیں ۔۔ کیوں ضروری تھااس کاجواب کیادیں۔۔ بس یہ جان لیں۔۔۔پڑھتے نہ توکیاکرتے۔۔ اپنے کون سے مربعے تھے کہ کھاتے پیتے اور بڑوں کانام بربادکرتے
    یہ کی نا صحیح بات۔ حقیقت پسند ہیں آپ:)
    مشاغل۔۔ بھی بتائیں گے اوراپنے ہی : مگرسوال میں یہ کیوں لکھااپنے بتانے ہیں ان کے نہیں۔۔ اس کی وضاحت ہوتوگئی تو اس سوال کاجواب دیں گے۔
    وضاحت تو انہیں کرنی چاہیئے تھی جنہوں نے آپ کے سامنے یہ پرچہ رکھا ۔ خیر ہم کیے دیتے ہیں۔
    ویسے تو عرف عام اور زبان عام میں لفظ "اُن" خالص لڑکیوں کے "اُن" کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ خیرآپ یوں سمجھ لیں آپ نے اپنی "اُن" یعنی بیگم صاحبہ کے مشاغل نہیں بتانے صرف اپنے بتانے ہیں۔

    پیشہ تعارف میں بتاہی چکے ہیں پرچے میں پورے نشانات حاصل کرنےکیلیے دوبارہ لکھ دیتے ہیں۔۔ چھوٹے موٹے صحافی ہیں۔۔ خبریں بناتے ہیں اورفساد پھیلاتے ہیں
    سچی؟
    عزائم توخطرناک ہیں مگرعمل درآمدکاارادہ نہیں اورجوکام ہونہ سکے اس کاذکرکرکے دل کاجلاناکیا؟
    خطرناک؟ تھوڑا سا تو بتا دیتے۔ بھئی ہمیں بھی علم ہوجاتا کہ یہ خطرناک کونسے عزائم ہیں۔
    ایک شعرکی تلاش میں نکلے تھے اس محفل رنگارنگ میں پہنچ گئے۔۔ اچھی لگی تعارف بھیج دیا۔۔ آپ نے پسندبھی کرلیا۔۔ اب برداشت کریں
    تو شعر مل گیا کیا؟ ہمیں بھی سب برداشت کر رہے ہیں آپ کو بھی کر لیں گے۔فکر نا کریں مجھے بھی کچھ دن ہی ہوئے یہاں آئے ہوئے۔ ابھی تک تو سب اچھا ہی اچھا ہے ۔برداشت بھی کر رہے ہیں سب :)
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لڑی کا نام کیا ہے؟
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی میں آپ کو ٹیگ تو کیا تھا
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیگ تو آپ نے مجھے اس لڑی میں کیا ہے اور مجھےجو لڑی تلاش کرنی ہے اس کا نام یاد نہیں ہے
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اُس لڑی میں بھی کیا ہے لنک بھی یہ ہے
     
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  16. جعفررضا
    آف لائن

    جعفررضا ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2016
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    ملک کا جھنڈا:
    ’’’’شہر غدار؟‘‘‘‘‘
    باغی، مفسد، نمک حرام، خیانت کرنے والا، (’’’’’بے وفا‘‘‘‘‘‘)، بدعہد
    اب کس کا اعتبار محبت میں کیجئے
    جب دل ساماں نثار بھی غدار ہو گیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ’’’وضاحت تو انہیں کرنی چاہیئے تھی جنہوں نے آپ کے سامنے یہ پرچہ رکھا ۔ خیر ہم کیے دیتے ہیں۔
    ویسے تو عرف عام اور زبان عام میں لفظ "اُن" خالص لڑکیوں کے "اُن" کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ خیرآپ یوں سمجھ لیں آپ نے اپنی "اُن" یعنی بیگم صاحبہ کے مشاغل نہیں بتانے صرف اپنے بتانے ہیں‘‘‘
    وضاحت کاشکریہ!!! اگر’عزت سادات‘ کوخطرہ نہ ہوتاتوشایدسب سے پہلاعاشقی ہوتا۔۔ عزت جانے کےڈرسے توتاک جھانک بھی نہیں کرتے۔۔ کیوں کہ اس عمرمیں ایساکام کرنے والوں کوجس لفظ سے یادکیاجاتاہے۔۔ وہ آپ سب لوگ جانتے ہیں۔۔ لہذا صرف پڑھ کرہی وقت گزاری کاسامان کرلیتے ہیں اب ’’ہماری اردو۔۔ پیاری اردو‘‘ بھی مشغلے میں شامل ہوگئی ہے۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ’’’خطرناک؟ تھوڑا سا تو بتا دیتے۔ بھئی ہمیں بھی علم ہوجاتا کہ یہ خطرناک کونسے عزائم ہیں‘‘‘
    خطرناک عزائم وقت سے پہلے ظاہرنہیں کیے جاتے ۔۔ عمل سے عیاں ہوتے ہیں ۔۔ اور سب سے بڑھ کر
    ’جس گلی میں جانا ہی نہیں اس کاپتاکیوں پوچھیں‘
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ’’’تو شعر مل گیا کیا؟ ہمیں بھی سب برداشت کر رہے ہیں آپ کو بھی کر لیں گے۔فکر نا کریں مجھے بھی کچھ دن ہی ہوئے یہاں آئے ہوئے۔ ابھی تک تو سب اچھا ہی اچھا ہے ۔برداشت بھی کر رہے ہیں سب‘‘‘
    شعرمل گیا۔۔ امیدہے برداشت کرنے کاسلسلہ جاری رہے گا۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں