1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جس کی رحمت کا بندوں پہ فیضان ہے، وہ تری شان ہے ۔۔۔ عرفان وحید

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جس کی رحمت کا بندوں پہ فیضان ہے، وہ تری شان ہے
    وصفِ جود و کرم جس کی پہچان ہے، وہ تری شان ہے

    وہ جو خلاقِ ارض و سماوات ہے، وہ تری ذات ہے
    جس کے ہونے کا ہرشے میں اعلان ہے، وہ تری شان ہے

    تو ہی ارض و سماوات کا نور ہے، اور مستور ہے
    جس سے روشن چراغِ شبستان ہے، وہ تری شان ہے

    ہے حقیقت تری فہم سے ماورا، پا نہ کوئی سکا
    جس کی خاطر مری عقل حیران ہے، وہ تری شان ہے

    تیرے آگے ہماری ہیں خم گردنیں، عفو کر لغزشیں
    رحمت و مغفرت کا جو عنوان ہے، وہ تری شان ہے

    انؐ کی امت میں عرفان پیدا کیا، اس سے بڑھ کر ہو کیا
    آگہی کی یہ رہ جس کا احسان ہے، وہ تری شان ہے
    -----------------
    عرفان وحید
    عرفان وحید کا تعلق پنجاب کے شہر مالیر کوٹلہ سے ہے۔ آپ پیشے سے انجینیر ہیں۔ عرفان نے اردو اور انگریزی میں قریباً ۲۰ کتابیں ترجمہ کی ہیں۔ آپ انگریزی ماہنامے 'دی کمپینیئن' اور انگریزی پورٹل 'ہیڈلائنز انڈیا' کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ـ جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں